پٹرول کی قیمت کی ٹرپل سینچری مکمل کرنے کی تیاریاں عید سے قبل عوام کو مہنگائی کا تگڑا جھٹکا دیے جانے کا امکان

in Steem always8 months ago

پٹرول کی قیمت کی ٹرپل سینچری مکمل کرنے کی تیاریاں
عید سے قبل عوام کو مہنگائی کا تگڑا جھٹکا دیے جانے کا امکان، حکومت کی جانب سے فوری طور پر جی ایس ٹی عائد کیے جانے پر غور
muhammad ali محمد علی جمعہ 29 مارچ 2024 22:05

پٹرول کی قیمت کی ٹرپل سینچری مکمل کرنے کی تیاریاں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مارچ2024ء) پٹرول کی قیمت کی ٹرپل سینچری مکمل کرنے کی تیاریاں۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق عید سے قبل عوام کو مہنگائی کا تگڑا جھٹکا دیے جانے کا امکان ہے۔ حکومت کی جانب سے فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی عائد کیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ فوری طور پر جنرل سیلز ٹیکس عائد کرکے پٹرول کی قیمت کو 300 سے اوپر لے جایا جاسکتا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا 31 مارچ کی شب کو اعلان ہو گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک جانب عالمی مارکیٹ میں تیل مہنگا ہوا ہے تو دوسری جانب آئی ایم ایف کے جی ایس ٹی اور پٹرولیم لیوی بڑھانے کے مطالبات پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا باعث بن سکتے ہیں۔
(جاری ہے)

pic_9f97d_1684053559.jpg._2.jpg

بتایا گیا ہے کہ صرف عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کا اثر صارفین تک منتقل کیا جائے تو یکم اپریل سے پٹرول کی قیمت میں 9 روپے 50 پیسے اضافے کا امکان ہے۔

اس ممکنہ اضافے کے بعد نئی قیمت 279 روپے 75 پیسے سے بڑھ کر 289 روپے 25 پیسے ہو جائے گی۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت 0.86 روپے کے اضافے کے ساتھ 285.56 روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔ جبکہ اگر آئی ایم ایف مطالبے پر پٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی اور پٹرولیم لیوی بڑھائی گئی تو اس سے پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے۔ ایسی اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ حکومت پٹرولیم لیوی کو 60 روپے سے بڑھا کر 100 روپے کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، یوں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 40 روپے کا اضافہ ہو سکتا ہے۔
پٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی میں حالیہ برسوں میں متعدد ایڈجسٹمنٹ دیکھنے میں آئی ہے جن میں مالی سال 2023 کے دوران نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ابتدائی طور پر جولائی 2022 میں پٹرول پر پیٹرولیم لیوی 20 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی جس کے بعد نومبر 2022 میں اسے بڑھا کر 50 روپے فی لیٹر کر دیا گیا تھا اور ستمبر 2023 تک مزید بڑھا کر 60 روپے فی لیٹر کر دیا گیا تھا۔ دوسری جانب آئی ایم ایف کے مطالبے پر حکومت اگر پٹرولیم مصنوعات پر 18 فیصد جی ایس ٹی عائد کرتی ہے تو اس سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 50 روپے اضافے کا امکان ہے۔

Sort:  

Thank you, friend!
I'm @steem.history, who is steem witness.
Thank you for witnessvoting for me.
image.png
please click it!
image.png
(Go to https://steemit.com/~witnesses and type fbslo at the bottom of the page)

The weight is reduced because of the lack of Voting Power. If you vote for me as a witness, you can get my little vote.

Upvoted! Thank you for supporting witness @jswit.

Coin Marketplace

STEEM 0.26
TRX 0.20
JST 0.038
BTC 95295.37
ETH 3578.48
USDT 1.00
SBD 3.80