SEC S11W1: ماں اور باپ کے بارے میں آپ کے عقائد کو چیلنج کرنا || SEC S11W1: Challenging Your Beliefs about Motherhood and Fatherhood

in Colombia-Originallast year (edited)

image.png
canva

مجھے لکھنے کا شوق ہے اور میں اسوقت کالج میں پڑھتا ہوں اور رزلٹ کا انتظار ہے۔ میں پہلی بار اس مقابلہ میں حصہ لے رہا ہوں۔ میں اسوقت کلب سو کا ممبر ہوں اور میری خواہش کے میں اس مقابلہ میں حصہ لوں۔ میں نے تمام سوالات کے جوابات لکھے ہیں ۔


کیا آپ کے خیال میں ایک مرد یا عورت نامکمل ہے اگر وہ باپ یا ماں نہیں ہیں؟ کیوں؟

میں شادی شدہ نہیں ہوں۔لیکن میں جتنی تعلیم حاصل کی ہے اور اپنے والدین کو دیکھا ہے تو میرے والدین کہتے ہیں کہ اللہ کا شکر اس نے انہیں اولاد عطا کی ہے۔ میرے شہر میں بہت سارے شادی شدہ افراد ہیں جنکی اولاد نہیں ہے اور وہ اولاد کے لیے اللہ سے دعا مانگتے ہیں کہ اللہ انہیں اولاد عطا کرے۔ بے اولاد افراد اولاد کے لیے علاج کراتے ہیں اور ہزاروں لاکھوں روپے خرچ کرتے ہیں کہ انکی اولاد ہو۔ یہ تمام چیزین یہ ظاہر کرتی ہیں کہ اولاد کے بغیر میاں بیوی نامکمل نظر آتے ہیں۔لیکن بہت سارے لوگ ہیں جنکی اولاد نہیں ہے اور وہ دوسروں کے بچوں کو گود لیتے ہیں اسطرح اولاد کی کمی پوری کرتے ہیں۔ اولاد کے بغیر میاں بیوی نامکمل تو نہیں ہوتے لیکن مکمل بھی نہیں ہوتے ۔ کیونکہ بے اولاد افراد دعا کے لیے دعا کرتے ہیں اور اولاد والے اولاد کی کامیابی کے لیے دعا کرتے ہیں۔ شادی کے بعد بچوں سے گھر میں رونق پیدا ہوتی ہے اور گھر بچوں سے مکمل ہوتا ہے۔ میاں بیوی بچوں کی وجہ سے خوش ہوتے ہیں۔ اولاد دینا نہ دینا تو اللہ کے آختیار میں ہے۔ میری ماں اور باپ میری وجہ سے میرے دوسرے بہن بھاہیوں کی وجہ سے بہت خوش رہتے ہیں۔ جن کی اولاد نہیں ہے وہ پریشان ہیں اور جو میاں بیوی اولاد رکھتے ہیں وہ خوش اسطرح مختلف نظریات کے لوگ دنیا میں رہتے ہیں۔ اولاد میری نظر میں بہت ضروری ہے کیونکہ اولاد مرنے کے بعد والدیں کے نام کو زندہ رکھتی ہے۔


کیا آپ کے خیال میں والدین کو اپنے بچوں کے لیے اپنے مقاصد یا خواب کو ایک طرف رکھنا چاہیے؟ اپنے جواب کی وضاحت کریں۔

والدین کو اپنے خواب بلکل بھی نہیں چھوڑنے چاہیں۔ والدین کیوں اپنے خواب اولاد کی وجہ سے ادھورے چھوڑیں بلکہ والدین کو خود کو کامیاب کرنے کے لیے بھرپور محنت کرنی چاہیے۔ ہر شخص کامیاب لوگوں کی عزت کرتا ہے اور اولاد بھی اپنے کامیاب والدین پر فخر کرے گی۔ کامیابی حاصل کرنا اور اپنے خواب پوری کرنا والدین کا بھی اتنا ہی حق ہے جتنا اولاد کا تو پھر والدین کو اپنے خواب بچوں کی وجہ سے بلکل ادھورے نامکمل نہیں چھوڑنا چاہیے میں جب باپ بنوگا تو میں تو سب سے پہلے اپنے خواب پورے کرونگا کیونکہ میں نے بھی خود کو کامیاب انسان بنانا ہے۔


ان لوگوں کے بارے میں آپ کا کیا نظریہ ہے جو بچے پیدا نہ کرنے کا انتخاب کرتے ہیں؟

ہر انسان کو اپنی مرضی کی زندگی گزارنے کا حق ہے۔ اگر کوئی فرد اپنی زندگی میں اولاد نہیں چاہتا اور بغیر اولاد کے زندگی گزارنے کا خواہش مند ہے تو یہ اسکی اپنی مرضی ہے کوئی کسی کو زور زبردستی اس بات پر قاہل نہیں کرسکتا ہے۔ کیونکہ کچھ لوگ اس وجہ سے اولاد نہیں چاہتے کہ وہ آزاد زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔ مگر اولاد اچھی چیز ہے۔ اولاد اچھی ہوگی توچوالدین کے لیے اچھائی لائی گی۔ لیکن میں جب شادی کرونگا تو میری خواہش ہے کہ مجھے اللہ اولاد عطا کرے اور میں اولاد کے ساتھ زندگی بسر کرو انکو اسلام کے مطابق زندگی گزارنے کی تربیت کرو ۔میں اولاد کا خواہش مند ہوں۔

image.png
pixabay


کیا آپ سمجھتے ہیں کہ ماں یا باپ بننے کے لیے مثالی حالات (معاشی، سماجی اور جسمانی اور ذہنی صحت) کا ہونا ضروری ہے؟ کیوں؟

بہت سے میاں بیوی ہیں جو دس دس بچے پیدا کرلیتے ہیں لیکن انکے پاس ان بچوں کو کھیلانے اور پڑھانے کے لیے وساہل نہیں ہوتے ہیں تو یہ بات درست ہے کہ معاشی دیگر وساہل اولاد کی پرورش کے لیے بہت ضروری ہیں۔ اگر والدین کے پاس رہنے کے لیے جگہ نہیں ہے تو وہ اولاد کو کدھر ٹھہرہینگے تو اگر والدین معاشی لحاظ سے کمزور ہیں تو انکو اولاد کی پیداہش سے پہلے سوچنا چاہیے تاکہ انکی اولاد مساہل کا شکار نہ رہے۔ والدین اگر ہر وقت لڑتے ہیں اور گالی گلوچ کرتے ہیں تو انکی اولاد یہ سب دیکھ کر انکے لیے مساہل پیدا کرے گی۔ اگر والدین ذہنی اور معاشی لحاظ سے غریب ہیں تو انکو اولاد پیدا نہیں کرنا چاہیے ۔

میں ان خواتین کو اس مقابلے میں مدعو کرنا چاہتا ہوں امید ہے کہ وہ میری دعوت قبول کریں گی۔

@muskanali , @sadiausaf , @ayeshasadiqah

پڑھنے کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ
میرا تعارف
محبت کے ساتھ
@hassan920

Sort:  

آپ نے بھائی بہت اچھا کہا کہ یہ تو سب کے اپنی مرضی کے وہ اولاد رکھنا چاہتا ہے کہ نہیں۔ میں نے جب شادی کی تو مجھے تو اولاد بہت پسند ہے۔ اللہ سب کو اولاد کی دولت دے۔ اولاد تو والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہوتی ہے اولاد کے بغیر کیا زندگی لیکن یہ سب کا اپنا نظریہ ۔آپ نے اچھی تفصیل لکھی میں صبح ضرور اس پر لکھونگی۔ شکریہ مجھے مینشن کرنے کا

آپ کو اس لیے مینشن کیا کیونکہ آپ بہت اچھا لکھتی ۔ شادی کے بعد ہر فرد کی پہلی خواہش ہوتی ہے کہ اسکی اولاد ہو . میرے سب رشتہ دار جنکی شادی ہوئی وہ اولاد والے ہیں۔ آپ کی بات سے میں اتفاق اولاد تو ٹھنڈک ہوتی ہے۔ شکریہ جواب دینے کا۔مجھے انتظار رہے گا آپکی پوسٹ کا

ذبردست انٹری تم نے لکھی ہے اور میں کہونگا کہ جب آپ کی شادی ہوگی تو آپ کو اسوقت اپنے والدین کی محبت کااحساس ہوگا کہ والدین کی اہمیت کیا ہوتی ہے۔ آپ نے بہت پیاری باتیں اس موضوع پر لکھی ہیں۔اللہ آپ کو کامیاب کرے آمین

سر یہ آپکی ہی حوصلہ آفزائی کہ میں یہ لکھنے کے قابل۔آپ نے سب کمیوینٹی کو کہا کہ ہم ان میں حصہ۔ سر میرے والدین ہمیشہ ہمارے لیے دعا کرتے ہیں میں نے یہی پڑھا کہ جنت ماں کے قدموں میں ہے۔ کوئی بچہ بیمار ہوجائے تو والدین پریشان ہوجاتے ہیں یہ سب پیار ہی تو ہے سر آپ نے میری حوصلہ آفزائی فرمائی ۔میں آپکا تہہ دل سے شکریہ۔

 last year 

Es interesante tu visión de la maternidad pero que bueno que respetas el pensar de los demás, a la final eso es lo que importa, que cada quien sea feliz como desee.

Tu primera foto tiene marca de agua por lo que indica que esta sujeta a derechos de autor, cuidado con esto.

Gracias por compartir tu opinión y participación con nosotros.

DescriptionInformation
Plagiarism Free
#steemexlusive
Club100
Bot Free
IA Free

Banner_de_LinkedIn_Tecnologia_Abstracto_Azul_y_Blanco_19.gif


Te sugiero votar por @cotina como Witness, sino sabes cómo hacerlo, podrías revisar esta publicación: https://steemit.com/hive-113376/@colombiaoriginal/colombia-original-apoyando-a-cotina-como-witness.

میری پوسٹ کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے آپ کا بہت شکریہ

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.14
JST 0.030
BTC 60209.45
ETH 3212.30
USDT 1.00
SBD 2.43