The magic of The Diary Game., 14 August our independence day, Pakistan
السلام علیکم ،
اج میں اپ کے ساتھ اپنی جو جادوئی ڈائری پیش کرنا چاہ رہی ہوں وہ میری اج کے دن کی ڈائری نہیں ہے بلکہ کافی دن پہلے کی ڈائری ہے۔جی ہاں یہ اج سے تقریبا 11 دن پہلے کی ڈائری ہے۔
14 اگست
ہمارے ملک میں 14 اگست کی خاص اہمیت ہے۔اس لیے کیونکہ ہمیں اس دن ازادی نصیب ہوئی تھی اور یہ ہماری تاریخ میں خاص اہمیت کا حامل دن ہے۔ہمارے ملک میں 14 اگست بہت ہی جوش و خروش کے ساتھ منائی جاتی ہے۔ہر گھر کو اور ہر خاص عمارت کو پاکستان کے جھنڈوں سے سجایا جاتا ہے۔
بچے ہوں یا بڑے ہر کوئی اپنے جھنڈے سے مطابقت کر کے کپڑے زیب تن کرتا ہے اور چھوٹی چھوٹی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
حتی کہ جب مجھے 14 اگست کے موقع پر اپنی کزن کو پوچھنے کے لیے ہاسپٹل جانا پڑا تو وہاں بھی جھنڈوں کو ہاسپٹل کے لاؤنج میں لگا کر مریضوں کے لیے یوم ازادی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔
شدید برستی ہوئی بارش میں جب ہم لوگ ہاسپٹل میں پہنچے اور وہاں پر جھنڈوں سے سجے ہوئے لاؤنج کو دیکھا تو ساری کلفت دور ہو گئی۔کیونکہ بارش کی وجہ سے ہم سر سے پاؤں تک گیلے ہو چکے تھے مگر جب وہاں پہ موجود لوگوں کو ازادی کی تقریب کا مزہ لیتے ہوئے دیکھا تو ہم بھی رک کر ان کے ساتھ انجوائے کرنے لگے اور اس کے بعد اپنے مریض کو پوچھنے کے لیے ان کے کمرے میں گئے۔
جب ہم ہاسپٹل سے فارغ ہو کر گھر واپس ائے تو میری بیٹی نے بہت ہی ذائقہ دار کھانا تیار کیا ہوا تھا اور تھکے ہوئے جسم اور گیلے کپڑوں کے ساتھ گرم گرم کھانے کی خوشبو نے ہمیں میز کی طرف کھینچ لیا مگر کیونکہ کپڑے گیلے تھے لہذا پہلے جا کے کپڑے چینج کیے اور پھر کھانا کھانے کے لیے میز کے پاس اگئے۔
مجھے یہ ڈائری اس لیے بھی اج لکھنے کا شوق ہوا کیونکہ میں نے اج ہی یہ مقابلہ دیکھا ہے اور مجھے اپنے یوم ازادی سے بہت پیار ہے لہذا میں اس دن کی ڈائری ضرور شیئر کرتی ہوں مگر اس دفعہ دیر سے شیئر کر رہی ہوں اور میں ایسے ہی کسی مقابلے کی تلاش میں تھی جس میں میری یوم ازادی کے یادیں اچھے طریقے سے شیئر ہوں۔
میں زبردست مقابلے میں اپنے کچھ ساتھیوں کو بھی شرکت کی دعوت دوں گی۔
Wa Alaikum Salam 🌸Bahut hi pyari diary likhi hai ap ne. 14 August hum sab ke liye bohot hi khas din hai, is din ka junoon aur jazba har jagah nazar aata hai 🇵🇰. Aap ne hospital ki jo story share ki bohot hi dil ko choo gayi, waqai har jagah log is din ko celebrate karte hain. Aur akhir mein apki beti ka banaya hua khana parh kar mujh se muskaan rokhi nahi gayi 😍. Allah hamesha apko khush rakhe aur aise hi mazeed achi dairies share karte rahiye.
میری ڈائری پڑھنے کا بہت شکریہ اور اتنے خوبصورت الفاظ میں 14 اگست کی تشریح کرنے کا بھی۔