Weekly Contest - Best Diary Game | Saturday 17 Feb,2024

in Steem For Pakistan3 months ago (edited)

بسم اللہ الرحمن الرحیم

!السلام علیکم

1708179751659.jpg

اُمید کرتا ہوں آپ سب خیریت سے ہوں گے اور اپنے اہل وعیال کے ساتھ بخوشی زندگی بسر کر رہے ہوں گے ۔میرانام ذیشان منظور ہے ۔میرا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع اوکاڑہ کی تحصیل دیپالپور سے ہے۔

IMG_20240217_191919_112.jpg

میرا اردو میں لکھنے کا مقصد یہ تھا کی ایڈمن نے اجازت دی ہے کہ کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں۔دوسری بات یہ کہ اس کمیونیٹی میں سارے پاکستانی ہیں۔ اردو ۔میں لکھنا کوئی آسان بات نہیں ہے۔باہر حال میں اپنی تحریر کا باقاعد آغاز کرنے سے پہلے ایک شاعر کہوں گا

"مجھے مت روکیے یوں اردو سے
اردو زبان آتی ہے آتے آتے"

ڈائری گیم

میں صبح سویرے اٹھا۔میں نے جلدی سےجوتا پہنا اور مسجد میں چلا گیا

1708179977576.jpg

۔میں نے وضو بنایا۔سب سے پہلے ہاتھ دھوئے پھر کلی کی ناک میں پانی ڈالا چہرہ دھویا بازو دھوئے سر کا مسع کیا اور آخر میں دونوں پاؤں دھوئے ۔وضو کرنے کے بعد میں نے دو رکعت فرض ادا کیے جماعت کے ساتھ ۔اس کے بعد میں نے دو رکعت سنت ادا کی۔نماز مکمل کرنے کے بعد میں نے سورہ یسین کی تلاوت کی

Screenshot_20240217-062335.png

۔اس کے بعد میں اپنے ہاسٹل واپس آگیا۔یہ کسی بھی مسلمان کی صبح کا بہترین آغاز ہے۔اللہ بہت مہربان ہے۔واپس آکر میں سو گیا۔قریباً میں دو گھنٹے کے بعد جاگا۔میرا آنلائن ٹیسٹ تھا جانوروں کی خوراک کے بارے میں ۔میں نےاسے کوئی دس منٹ میں مکمل کر لیا ۔

Screenshot_20240217-195531.png

اس کے بعد میں ناشتہ کرنے کے لیے قریبی ہوٹل گیا۔میں نے گوبھی والا پراٹھا آڈر کیا۔یہ بہت لذیذ تھا۔
پراٹھا کھانے کے بعد ہم نے چائے کا آرڈر کر دیا۔چائے بھی اپنے ذائقے میں بے مثال تھی

1708179916434.jpg

۔گویا ہم نے ایسی چائے پہلے کبھی پی ہی نہ تھی۔چائے پینے کے دوران ہم نے کئی تصاویر بھی لی۔چائے ختم کرنے کے بعد ہم واپس ہاسٹل روانہ ہوئے۔ہاسٹل آ کر میں نے جو تصاویر بنائی تھی ان کو ویڈیو میں تبدیل کیا۔پھر میں نے اپنی ظہر کی نماز ادا کی۔نماز ادا کرنے کے بعد میں واپس آ گیا۔پھر میں نے اپنا موبائل چلانا شروع کر دیا۔میں نے خبریں دیکھی اور دیکھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے احتجاجی ریلی نکالی ہوئی تھی۔اس کا مقصد یہ تھا کہ حال ہی میں پاکستان میں الیکشن منعقد ہوئے ہیں جن میں شدید دھاندلی کی گئی ہے۔پاکستانی عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے۔تقریبا 80 سے زائد جیتی ہوئی نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف کو شکست دی گئی ہے۔جو کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔پاکستانی عوام اپنے حقوق کو حاصل کرنے کے لیے سڑکوں پر ہے اور جو حکومت ہے وہ انہیں گرفتار کر رہی ہے۔

Screenshot_20240217-203236.png

پاکستان تحریک انصاف نے انٹرنیشنل میڈیا پر بھی اپنی اواز بلند کی ہے اور انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کا مینڈیٹ واپس دلایا جائے۔یہ سب کچھ دیکھ کر دل بہت افسردہ ہو گیا ۔پاکستان پہلے ہی سیاسی اور معاشی بحران کا شکار ہے اور اس طرح کی صورتحال کا بالکل بھی متحمل نہیں۔اگر یہی حالات رہے تو ہو سکتا ہے کہ پاکستان خانہ جنگی کی طرف چلا جائے دوسری بات کہ کوئی دوسری قوم اس پہ قبضہ کر لے۔رہی بات قبضہ کرنے کی تو ویسا تو یہ قوم کرنے نہیں دے گی اور خانہ جنگی کی طرف یہ ملک جا رہا ہے ۔میری اللہ سے دعا ہے کہ اللہ پاک ان حکمرانوں کو عقل عطا فرمائے اور جو ہمارے حق میں بہتر ہے وہ فیصلے صادر فرمائے۔یہ جو سب کچھ کیا جا رہا ہے یہ صرف اس ایک شخص کے خوف کی وجہ سے ہے جس کا نام عمران خان ہے .اس نے اپنے عوام کا نام بلند کیا اپنے ملک کا نام بلند کیا انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کی نمائندگی کی اور غلامی کی زنجیروں کو توڑ دیا پاکستانی عوام کو سیاسی فہم اور شعور دیا۔اسی لیے میری ساری محبتیں عمران خان کے لیے ہیں۔اگر دیکھا جائے تو ان موجودہ حالات میں اگر مسلم امہ کا کوئی حقیقی معنوں میں لیڈر ہے تو وہ عمران خان ہے۔عمران خان نے عالمی سطح پر اسلام کا جھنڈا بلند کیا ہے اور عمران خان کو اس کی سزا یہ دی جا رہی ہے کہ اس کو مختلف مقدمات میں 24 سے 30 سال سزا سنا دی گئی ہے۔
یہ سب خبریں دیکھنے کے بعد عصر کی نماز کا وقت ہوا میں نے جا کر نماز ادا کی

IMG_20240217_163705_306.jpg

۔اسی اثناء میں مجھے بھوک محسوس ہونے لگی ۔تو میں قریبی ایک فاسٹ فوڈ کی دکان پر گیا۔وہاں سے میں نے چپس خریدی اور ایک عدد رول۔دونوں کا ذائقہ بہت ہی نرالا تھا۔

1708179847803.jpg

تو میں نے بھوک مٹانے کے لیے ان کا سہارا لیا اور یہ بات بھی مانی گئی ہے کہ جب اپ کو بھوک لگی ہوئی ہو تو چاہے کوئی بھی چیز ہو وہ اپ کو اچھی ہی لگتی ہے۔میں ہاسٹل میں واپس ایا میں نے دیکھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اکرم راجہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔اس طرح کے گرفتاریاں ایک لمحہ فکریہ ہیں کیونکہ پرامن احتجاج کرنا ہر شہری کا حق ہے اور یہ حق کوئی بھی کسی طرح نہیں چھین سکتا۔پاکستانی عوام کو پچھلے کئی ماہ سے اس طرح کی صورتحال کا سامنا ہے لیکن جو بات قابل غور ہے وہ ڈٹے ہوئے ہیں وہ کسی صورت بھی ہار نہیں مان رہے۔ یہ سب عمران خان کا دیا ہوا شعور ہے جو پاکستانی عوام نڈر ہو کر ہر بلا سے لڑ رہے ہیں۔پھر میں نے کانٹیسٹ میں حصہ لیا جو کہ اسی کمیونٹی میں ہے ایک تصویر اور ایک کہانی کے نام سے میں نے اپنی شمولیت ظاہر کی اور ایک تحریر لکھی۔تحریر لکھنے کے بعد مجھے مغرب کی اذان سنائی دی تو میں جلدی جلدی مسجد میں پہنچا وضو کیا اور نماز ادا کی۔نماز ادا کرنے کے بعد میں واپس آیا۔ کچھ کرنے کے لیے کام تو تھا نہیں پھر میں نے موبائل اٹھایا اور سوشل میڈیا دیکھنے لگا پھر وہی خبریں میرے سامنے آرہی تھی کہ فلاں جگہ پر پاکستان تحریک انصاف کے ورکروں کو گرفتار کیا گیا ہے ان پر تشدد کیا گیا ہے اور خواتین کو بھی نہیں بخشا گیا۔کچھ دیر کے لیے میں نے اپنا پسندیدہ ڈرامہ دیکھا اور اس کے بعد میں نے عشاء کی نماز ادا کی۔اج اللہ تعالی کے کرم سے میری ساری نمازیں مکمل ہیں چار نمازیں میں نے جماعت کے ساتھ ادا کی ہیں اور ایک نماز جماعت کے بغیر ادا کی ہے۔کسی بھی مسلمان کے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ اس کے رب نے جو اس کو حکم دیا ہے کہ وہ پانچ وقت کی نماز ادا کرے اور وہ اسے بجا لائے بے شک یہ بڑے نصیب کی بات ہے۔اس کے بعد ہم کھانا کھانے کے لیے ہوٹل پر گئے ہیں۔ہم نے روٹی اور سالن ارڈر کیا۔سالن میں الو ،گاجر اور مٹر تھے۔

1708184226010.jpg

کھانے کا ذائقہ بھی اچھا تھا اور کھانا ختم کرنے کے بعد ہم واپس ہاسٹل پہنچے۔کیونکہ اج 17 فروری ہے اور پاکستان کی سپر لیگ کا آغاز آج ہونا ہے۔پاکستان سپر لیگ کا شمار دنیا کی بہترین لیگز میں ہوتا ہے۔سپر لیگ کا افتتاحی میچ میں اج لاہور قلندر اور اسلام اباد یونائٹڈ کا میچ ہے۔لاہور قلندرز اچھے کھیل کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

Screenshot_20240217-203528_1.png

اسی کے ساتھ ہمارے اج کا دن کا اختتام ہوا امید کرتا ہوں کہ اپ کو یہ تحریر اچھی لگے گی اور اپنی رائے ضرور دیجئے گا شکریہ۔

Achievement 1

https://steemit.com/hive-172186/@shano49/achievement-1-introduce-myself

Mentions

@huraira50
@abdullahw2
@shahid76

Steemit_20240116_195507_0000.jpg

Posted using SteemPro Mobile

Sort:  
 3 months ago 

Hello @shano49 you have a beautiful write up here.

You started your day by praying first as its the best thing to do.

You wrote i test and had a beautiful day.

I wish you all the best.

 3 months ago 

@comfortpeter thank you so much for such response ☺️

Posted using SteemPro Mobile

Loading...

Coin Marketplace

STEEM 0.28
TRX 0.12
JST 0.032
BTC 69947.15
ETH 3908.93
USDT 1.00
SBD 3.71