THE DIARY GAME 4/04/2023💓🌷

in Steem For Pakistan2 years ago

💞بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم💞

اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحمت والا ہے

✨💞💞💞✨

  • تمام مسلمان بہن بھائیوں کو حماد خان کی طرف سے السلام علیکم کیسے ہیں آپ سب دوست امید کرتا ہوں خیر خیریت سے ہونگے اور بہت اچھے ہونگے میں بھی اللہ تعالیٰ کے کرم سے ٹھیک ٹھاک ہوں اور میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کمیونٹی کے تمام ممبران کو ہمیشہ خوش رکھے اور مصیبتوں سے بچائے اور کبھی کسی کو کسی بڑے دوکھ یا تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے

photogrid.collagemaker.photocollage.squarefit_202346445425.png

میرے مسلمان بہن بھائیوں کو میری طرف سے السلام علیکم کیسے ہیں آپ سب لوگ امید کرتا ہوں خیر خیریت سے ہونگے اور آپ کا رمضان المبارک بہت اچھا گزر رہا ہوگا میں بھی اللہ تعالیٰ کے کرم سے ٹھیک ٹھاک ہوں تو آئیے چلتے ہیں میرے کل کے گزرے ہوئے دن کی طرف کل جب مجھے میرے بڑے بھائی نے جگایا اور میں اٹھا تو تقریباً دس منٹ باقی رہ گئے تھے تو میں نے سحری نہیں کی کیونکہ وقت کم تھا تو میں نے صرف پانی پی لیا اور اپنے بستر پر چلا گیا تھوڑی دیر بعد میں پھر اٹھا میں نے اپنے چھوٹے کزن کو بھی اٹھایا اس کے بعد ہم چلے گئے مسجد کی طرف نماز فجر ادا کرنے کے لیے تو ہم مسجد میں پہنچے میں نے مسواک کی اس کے بعد وضو کیا اور پھر نماز ادا کی نماز ادا کرنے کے بعد گھر واپس آئے تو میں پھر سے سو گیا جب میں سو کر اٹھا تو تو اس وقت تقریباً ساڑھے سات بجے کا وقت تھا

تو میں اٹھا اور میں نے اپنے مرغوں کی دیکھ بھال کرنی تھی مگر میری موٹر سائیکل پر کافی کیچڑ لگا ہوا تھا کیونکہ بارشوں کا سیزن چل رہا ہے تو اس وجہ سے میری موٹر سائیکل خراب ہو گئی تو میں نے سوچا کہ پہلے اپنی موٹر سائیکل دھو لیتا ہوں میں نے اپنی موٹر سائیکل دھو لی اس کے بعد میں اپنے مرغوں کی دیکھ بھال میں مصروف ہو گیا سب سے پہلے میں نے اپنے کمروں میں بند مرغوں کو اٹا کھلایا اس کے بعد باہر کھلے مرغوں کی دیکھ بھال کی انہیں کھلایا پلایا اور پھر چھوٹے چھوٹے کو خوراک ڈالی اس کے بعد میں خود نہایا نہانے کے بعد میں روانہ ہو گیا دوکان کی طرف روانہ ہو گیا کچھ دیر سفر تے کیا اس کے بعد میں پہنچا شہباز خیل شہر وہاں ایک بوڑھا سڑک کنارے بیٹھا ہوا تھا میں نے پوچھا بابا کہاں جاناں ہے تو کہنے لگا بیٹا

پینشن لینے کے لیے بینک جا رہا ہوں مجھے بھی ساتھ لیتے چلو تو میں نے اس بوڑھے کو ساتھ لیا اور بازار چھوڑا اس کے بعد میں اپنے دوست کی شاپ پر چلا گیا تھوڑی دیر اس کے ساتھ گپ شپ ہوئی پھر میں واپس رابی سینٹر پہنچا تو اپنے دوستوں کو سلام کیا اور پھر بیٹھ گیا اسی طرح وقت گزرتا گیا تھوڑی دیر بعد میرا ایک پڑوسی اور اس کے ساتھ اس کا دوست آ گئے انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ موبائل بیچنا ہے اور آئی فون لینا ہے تو میں ان کے ساتھ چل پڑا پہلے آئی فون لیا اور اس کے بعد ان کے پاس جو موبائل تھا وہ میں نے خود لے لیا تو پھر ظہر کی نماز کا وقت ہو گیا ہم چلے گئے مسجد کی طرف نماز ادا کی اس کے بعد واپس آئے تو میں بیٹھ گیا پھر عصر کی نماز سے کچھ دیر پہلے میں نے اپنے کپڑے اٹھائے اور درزی کو دینے کے لیے چلا گیا جب وہاں پہنچا تو وہ نماز ادا کرنے کے لیے گیا ہوا تھا میں بھی مسجد کی طرف چلا گیا نماز ادا کی اس کے بعد واپس آیا

IMG_20230404_174853.jpg

IMG_20230404_174851.jpg

تو کپڑے درزی کو دینے کے لیے گھر کی طرف روانہ ہو گیا راستے میں ایک دوست کے پاس کچھ دیر کے لیے رکا مگر پھر اس نے ضد کر دی کہ افطاری ایک ساتھ کریں گے میں نے بہت منع کیا مگر اس نے کہا کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا افطاری ہمارے ساتھ کرو پھر چلے جاناں تو پہلے ہم اس کے ہوٹل پر بیٹھے ہوئے تھے پھر اس کے گھر کی طرف آ گئے گھر پہنچنے کے تھوڑی دیر بعد روزہ افتار کیا اور پھر میں نے نماز مغرب وہیں ادا کی اس کے بعد اجازت لی اور گھر واپس آ گیا گھر پہنچنے کے تھوڑی دیر بعد نماز عشاء کا وقت ہو گیا تو میں نے اپنے چھوٹے کزن کو ساتھ لیا اور ہم مسجد کی طرف چلے گئے مسجد میں پہنچے کے بعد میں نے مسواک کی اس کے بعد نماز ادا کی نماز ادا کرنے کے بعد گھر واپس آ گئے تو میں نے کچھ دیر موبائل استعمال کیا اور پھر سو گیا

⭐💞💞💞💞⭐
💞💞💞⭐Allah Hafiz⭐💞💞💞
⭐💞💞💞💞⭐

My Achievement 1

45GhBmKYa8LQ7FKvbgfn8zqd6W2YEX34pMmaoxBszxVcFZv5kmMPyEtMREGYZG3G6Uhekfe7zv5TcqJTnNVzhhYEWtCUEAQNikLELEMJJB...1Ys15EKSHhziBW2fmYKATC93UmYNLbUQCru9NCF21UMv4pMAL4wBAjueA8fn3FTCwvZmmYXtzmEMc7Kh7LnDv53EuUttJMS2qoJhaXc37Rj9Z8aUrNqiuSaHWW.png

Special Mention
@suboohi
Best Regards ✍️🌼
Hammad khan

My social media profile

TikTok

Facebook

Sort:  
 2 years ago 

TEAM 1

Congratulations! This post has been upvoted through steemcurator04. We support quality posts , good comments anywhere and any tags.
Curated by : @suboohi

Screenshot_20221130-164846_Canva.jpg

Loading...

Coin Marketplace

STEEM 0.26
TRX 0.26
JST 0.039
BTC 94483.51
ETH 3348.38
USDT 1.00
SBD 3.29