THE DIARY GAME 25/07/2023💓🌷

in Steem For Pakistanlast year

💞بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم💞

اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحمت والا ہے

✨💞💞💞✨

  • تمام مسلمان بہن بھائیوں کو حماد خان کی طرف سے السلام علیکم کیسے ہیں آپ سب دوست امید کرتا ہوں خیر خیریت سے ہونگے اور بہت اچھے ہونگے میں بھی اللہ تعالیٰ کے کرم سے ٹھیک ٹھاک ہوں اور میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کمیونٹی کے تمام ممبران کو ہمیشہ خوش رکھے اور مصیبتوں سے بچائے اور کبھی کسی کو کسی بڑے دوکھ یا تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے

IMG_20220602_134556.jpg

آئیے دوستو معمول کے مطابق چلتے ہیں میری کل کی ڈائری کی طرف میں آج صبح سویرے اٹھا تو اس وقت تقریباً 4.38 بجے کا وقت تھا میں اٹھنے ہی والا تھا کہ اماں جان نے آواز دی بیٹا آٹھ جاؤ نماز کا وقت ہے تو میں اٹھا اور مسجد کی طرف چلا گیا مسجد پہنچا نماز ادا کی اور پھر گھر کی طرف روانہ ہو گیا دل میں ایک سکون تھا کہ یار غافل انسان سارا دن گناہ کرتا ہے کم از کم دن کا آغاز تو اچھے کام سے ہوا کیونکہ نماز میں بہت زیادہ سکون ہے انسان جب اپنے رب کے سامنے کھڑا ہوتا ہے تو شرمندگی کی وجہ سے انسان سر نہیں اٹھا سکتا کیونکہ ہمارا سارا دن گناہوں میں گزرتا ہے اللہ تعالیٰ ہمارے سب کے گناہوں کو معاف فرمائے اور ہمیں سیدھے راستہ پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے آمین تو دوستو میں نماز ادا کرنے کے بعد گھر واپس آیا تھوڑی دیر موبائل استعمال کرتا رہا اس کے بعد میں دہی لینے کے لیے چلا گیا دہی لے کر واپس آیا تو ناشتہ کیا

اور پھر میں اور میرا بڑا کزن ہم گاؤں کی طرف روانہ ہو گئے کیونکہ ہمارے گاؤں میں سیلاب آیا ہوا ہے تو ہم وہ دیکھنے کے لیے روانہ ہو گئے لوگ اپنی فصلوں کو سنبھال رہے تھے اور ہر کوئی اپنی اپنی چیزوں کی حفاظت کو یقینی بنا رہا تھا کیونکہ ایک بہت بڑے بھائی سیلاب کا بھی خطرہ تھا جس طرح 2010. میں سیلاب آیا تھا یا پھر ۔2013. اور 2015 میں سیلاب آیا تھا ان سیلابوں کی وجہ سے بہت نقصان ہوا تھا اور لوگ اسی وجہ سے اپنے ٹھکانے محفوظ کر رہے تھے ہم نے بھی اپنے گاؤں کے ڈیرے تک کا چکر لگایا اور پھر واپسی پر ایک جگہ بیٹھ کر سموسے کھائے اور پھر گھر واپس آ گئے گھر پہنچے کے بعد میں نے اپنے مرغوں کی دیکھ بھال کی اور انہیں کھلایا پلایا اور پھر تھوڑی دیر بعد تیاری کی دوکان پر جانے کی میں روانہ ہو گیا

اب میرا موٹر سائیکل میرے ایک دوست کے پاس تھا اور اس کا موٹر سائیکل میرے پاس تھا میں نے اسے فون کیا اور پھر وہاں پہنچا تو نیاز حسین بٹ رہی تھی میں بھی بیٹھ گیا نیاز حسین کھائی اور پھر دوست سے موٹر سائیکل لی اور رابی سینٹر کی طرف روانہ ہو گیا وہاں پہنچا تو اپنے دوستوں کو سلام کیا اور پھر بیٹھ گیا دوکان پر کچھ وقت گزر گیا کیونکہ میں کافی لیٹ گیا تھا تو اتنے میں نماز ظہر کا وقت ہو گیا ہم لوگ مسجد کی طرف چلے گئے نماز ظہر ادا کی اس کے بعد قریبی ایک چائے کے ہوٹل پر پہنچنے وہاں بیٹھ کر چائے پی اور پھر دوکان پر واپس آ گئے تھوڑی دیر دوستوں کے ساتھ گپ شپ میں وقت گزر گیا

اور پھر میں نے ایک دوست سے ایک موبائل خریدا اور ایک دوست سے دو موبائل خریدے اب میں وہاں سے روانہ ہونے والا تھا تو تین موبائل مجھ سے میرے ایک دوست نے لے لیئے اور پھر میں بازار کی طرف اپنے دوست کی دوکان پر ایا تو دو موبائل میں نے اسے دیئے اور پھر میں ایک میڈیکل سٹور پر چلا گیا وہاں سے اماں جان کی دوا لی اور پھر بھائی نے کہا کہ فصل کے لیے کچھ سپرے لیتے انا وہ لینے کے لیے چلا گیا سپرے لیں اور پھر ایک دوست کے ہوٹل پر رکا وہاں نماز عصر ادا کی اور پھر گھر پہنچا تو ہم تین بھائی اپنے ایک دوست کے گھر گاؤں چلے گئے کچھ دیر گپ شپ ہوتی رہی اس کے بعد نماز مغرب کا وقت ہو گیا تو میں نے قریبی ایک مسجد میں نماز ادا کی اس کے بعد گھر واپس آئے کھانا کھایا اور کچھ دیر بعد میں مسجد چلا گیا نماز عشاء ادا کی پھر گھر واپس آیا تو تھوڑی دیر بعد سو گیا

⭐💞💞💞💞⭐
💞💞💞⭐Allah Hafiz⭐💞💞💞
⭐💞💞💞💞⭐

My Achievement 1

45GhBmKYa8LQ7FKvbgfn8zqd6W2YEX34pMmaoxBszxVcFZv5kmMPyEtMREGYZG3G6Uhekfe7zv5TcqJTnNVzhhYEWtCUEAQNikLELEMJJB...1Ys15EKSHhziBW2fmYKATC93UmYNLbUQCru9NCF21UMv4pMAL4wBAjueA8fn3FTCwvZmmYXtzmEMc7Kh7LnDv53EuUttJMS2qoJhaXc37Rj9Z8aUrNqiuSaHWW.png

Special Mention
@suboohi
Best Regards ✍️🌼
Hammad khan

My social media profile

TikTok

Facebook

Sort:  
 last year 

¡Congratulations!

This post has been supported through the account Steemcurator06. for containing good quality content.

Curated by : @suboohi

Coin Marketplace

STEEM 0.17
TRX 0.16
JST 0.029
BTC 75847.70
ETH 2878.96
USDT 1.00
SBD 2.57