THE DIARY GAME 23/04/2023💓🌷

in Steem For Pakistanlast year

💞بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم💞

اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحمت والا ہے

✨💞💞💞✨

  • تمام مسلمان بہن بھائیوں کو حماد خان کی طرف سے السلام علیکم کیسے ہیں آپ سب دوست امید کرتا ہوں خیر خیریت سے ہونگے اور بہت اچھے ہونگے میں بھی اللہ تعالیٰ کے کرم سے ٹھیک ٹھاک ہوں اور میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کمیونٹی کے تمام ممبران کو ہمیشہ خوش رکھے اور مصیبتوں سے بچائے اور کبھی کسی کو کسی بڑے دوکھ یا تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے

photogrid.collagemaker.photocollage.squarefit_2023424114442541.png

  • آئیے دوستو چلتے ہیں پہلے کی طرح آج بھی میرے کل کے گزرے ہوئے دن کی طرف میں کل صبح نماز فجر کے وقت اٹھا اور مسجد کی طرف چلا گیا وہاں پہنچا نماز فجر ادا کی گھر واپس آیا تو سو گیا اور پھر میں تقریباً آٹھ بجے کے قریب اٹھا اور میں نے اپنے مرغوں کی دیکھ بھال شروع کر دی سب سے پہلے میں نے اپنے بیمار مرغوں کو دیکھا اور انہیں دوا دی اس کے بعد میں باقی مرغوں کو کھلایا پلایا ان کے دیکھ بھال کی اس کے بعد میری طبیعت کچھ خراب تھی تو میں میڈیکل سٹور پر چلا گیا وہاں سے کچھ میڈیسن لیں اور گھر واپس آیا تو میڈیسن کھائیں پھر تھوڑی دیر آرام کیا اس کے بعد اٹھا تو میں نے پھر کھانا کھایا اور کھانا کھانے کے تھوڑی دیر بعد نماز ظہر کا وقت ہو گیا تو میں مسجد کی طرف چلا گیا نماز ظہر مسجد میں ادا کی اس کے بعد گھر واپس آیا تو میرے دو بھائی اور دو کزن کہیں جانے کا پروگرام بنا رہے تھے میں نے کہا کہ نہیں چلتے میں اپنے لہسن کی فصل کو پانی دیتا ہوں مگر انہوں نے کہا کہ چلتے ہیں
  • تو پھر ہم نے تیاری شروع کر دی اور تھوڑی دیر بعد ہم چار بھائی اور ساتھ دو کزن روانہ ہو گئے پہلے ہم ایک موبائل کی شاپ پر رکے میرا آئی فون موبائل چارجنگ کرنا چھوڑ گیا تھا تو میں نے اس آدمی سے پوچھا آئی فون کے اوزار ہیں آپ کے پاس کہنے لگا ایک ڈبہ میں سامان ہے میں نہیں جانتا تو میں نے وہاں سے اوزار نکالے اور اپنا موبائل ٹھیک کیا اس کے بعد ہم روانہ ہو گئے یہ ہمارے گھر سے تقریباً پچاس کلومیٹر کا فاصلے بنتا ہے تو سفر کرتے کرتے جب نمل جھیل پر پہنچے تو اس وقت عصر کی نما کا وقت تھا ہم پہلے سیدھا مسجد کی طرف چلے گئے وہاں ایک پیر صاحب کا دربار تھا اور ساتھ میں نمل کے کنارے پر ایک بہت ہی خوبصورت سی مسجد تھی تو ہم نے وہاں پر نماز ادا کی اور وہاں فاتحہ خوانی کی اس کے بعد جب ہم وہاں سے نکلے تو دیکھا کہ چھوٹے بھائی کے جوتے کوئی اٹھا کر لے گیا تھا اور پرانے سے جوتے چھوڑ گیا تو چھوٹے بھائی نے وہ اٹھا لیئے اور پھر ہم
  • ساتھ میں جھیل کے کنارے پر آ گئے اور ہم نے وہاں کنارے پر کھڑے ہو کر تصویریں بنانا شروع کر دی میں نے سر پر پگ باندھی ہوئی تھی جو کہ مجھے بچپن سے شوق ہے اور یہ چیز مجھے باپ دادا کی طرف سے وراثت میں ملی ہے مگر کچھ میرے اپنے رشتے دار اور کچھ دوست وغیرہ مجھے منع کرتے ہیں کہ یہ بوڑھوں والا کام ہے مت کرو لیکن مجھے بہت پسند ہے سفید کلر کے کپڑے پہنا اور ساتھ پگ باندھا پشاور چپل پہنتا گھڑی باندھا یہ چیزیں مجھے بہت پسند ہیں اور پھر ہم نے وہاں کھڑے ہو کر تصویریں بنائیں اس کے بعد ہم نمل یونیورسٹی کی طرف جو کہ کافی اونچائی پر ہے اس کی طرف چڑھ گئے میں آپ کو سابق وزیراعظم عمران خان صاحب کی بنائی گئی یونیورسٹی کی چند تصویریں دکھاؤ گا جو کہ میں نے خود بنائیں تھیں
  • اس کے بعد ہم وہاں کھڑے ہو کر تصویریں بنا رہے تھے کہ بہت زیادہ رش تھا ہر طرف عوام ہی عوام تھی تو چند پشتون آ گئے انہوں نے کہا کہ ہماری بھی تصویریں بنائیں تو میں نے ان سے کہا کہ اپنا میموری کارڈ دے دو انہوں نے کارڈ دے دیا اور پھر میں نے وہ ڈی ایس ایل آر کیمرہ میں لگا دیا ان کی تصویریں بنائیں وہ بہت خوش ہوئے اس کے بعد ہم وہاں سے روانہ ہو گئے گھر کی طرف اب مغرب کی نماز کا وقت ہو چکا تھا ہم ایک پٹرول پمپ پر رکا وہاں نماز ادا کی اس کے بعد سفر تے کرتے کرتے ہم میانوالی پہنچے تو میں نے اپنے مرغوں کے لیے کچھ دوا لینی تھی وہ لی اور ایک دوست کی چھوٹی بیٹی کے لیے کچھ مٹھائی لی اس کے بعد ہم کچھ دیر راستے میں میرے ایک دوست کہ پاس اس کے ہوٹل پر بیٹھے رہے پھر گھر واپس آئے تو میں سیدھا مسجد کی طرف چلا گیا نماز عشاء ادا کی اس کے بعد گھر واپس آیا تو کھانا کھایا اور کھانا کھانے کے بعد میں نے اپنے مرغوں کی دیکھ بھال کی اس کے بعد سو گیا یہ رہی میری کل کی مصروفیات

⭐💞💞💞💞⭐
💞💞💞⭐Allah Hafiz⭐💞💞💞
⭐💞💞💞💞⭐

My Achievement 1

45GhBmKYa8LQ7FKvbgfn8zqd6W2YEX34pMmaoxBszxVcFZv5kmMPyEtMREGYZG3G6Uhekfe7zv5TcqJTnNVzhhYEWtCUEAQNikLELEMJJB...1Ys15EKSHhziBW2fmYKATC93UmYNLbUQCru9NCF21UMv4pMAL4wBAjueA8fn3FTCwvZmmYXtzmEMc7Kh7LnDv53EuUttJMS2qoJhaXc37Rj9Z8aUrNqiuSaHWW.png

Special Mention
@suboohi
Best Regards ✍️🌼
Hammad khan

My social media profile

TikTok

Facebook

Sort:  
 last year 

Hi, Greetings, Good to see you Here

Thank you so much for sharing your post at #steem4pakistan community. We are extremely happy to see your post.

Steemexclusive
Plagiarism Free
Bit Bot Free
Club Status#club100
Verified User
Voting CSI?
Rating8/10

Thank you so much for taking part in #club100.

Steem Power UP = 80.5
Transfer Out Steem =0



Note:

Thanks for sharing your daily routine with us. Iftar Manu is really mouth watering especially pakora and chaat. Your CSI is too low please engage with others users posts too for getting back support as well. Thanks for being active.

 last year 

I am very happy to see your post

 last year 

Shukria

 last year 

TEAM 1

Congratulations! This post has been upvoted through steemcurator04. We support quality posts , good comments anywhere and any tags.
Curated by : @suboohi

Screenshot_20221130-164846_Canva.jpg

You have a nice sense of taking pictures, loved your gallery.

 last year 

Thanks

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.14
JST 0.030
BTC 58635.35
ETH 3152.96
USDT 1.00
SBD 2.44