THE DIARY GAME 10/05/2023💓🌷

in Steem For Pakistanlast year

💞بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم💞

اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحمت والا ہے

✨💞💞💞✨

  • تمام مسلمان بہن بھائیوں کو حماد خان کی طرف سے السلام علیکم کیسے ہیں آپ سب دوست امید کرتا ہوں خیر خیریت سے ہونگے اور بہت اچھے ہونگے میں بھی اللہ تعالیٰ کے کرم سے ٹھیک ٹھاک ہوں اور میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کمیونٹی کے تمام ممبران کو ہمیشہ خوش رکھے اور مصیبتوں سے بچائے اور کبھی کسی کو کسی بڑے دوکھ یا تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے

photogrid.collagemaker.photocollage.squarefit_20235138130811.png

آئیے دوستو چلتے ہیں پہلے کی طرح اب بھی میرے بدھ کے گزرے ہوئے دن کی طرف دوستو بدھ کے دن میں صبح چار بجے اٹھا تو میں گھر سے باہر نکالا میں نے ٹریکٹر سٹارٹ کیا کیونکہ میں نے گاؤں جانا تھا اور اپنی زمین میں حل چلانے تھے کیونکہ ہم نے وہاں کپاس کی فصل کاشت کرنی ہے تو میں نے پھر کپڑے چینج کیئے اور اس کے بعد ٹریکٹر میں پانی پورا کیا اور گاؤں کی طرف روانہ ہو گیا جب میں وہاں پہنچا تو میں نے کام شروع کر دیا کام کرتے کرتے جب تقریباً آٹھ بجے کا وقت ہوا تو میرے دو بھائی پہنچ گئے ایک ٹریکٹر پر بیٹھ گیا اور دوسرا جانوروں کے لیے گھاس کاٹنے چلا گیا اور میں گھر کی طرف روانہ ہو گیا جب میں گھر پہنچا تو میں نے چائے پی اور پھر میں نے اپنے مرغوں کی دیکھ بھال کی تمام مرغوں کو کھلایا پلایا اور پھر اپنے بیمار مرغوں کو پکڑا انہیں انجیکشن لگائے اور انہیں گڑ کھلایا

اس کے بعد میں نہایا نہانے کے بعد میں نے اپنے دستوں کو فون کیا کہ کیا مارکیٹ اوپن ہے تو انہوں نے بتایا کہ نہیں آج مارکیٹ بند ہو گئی تو مجھے اماں جان نے کہا کہ میرے لیئے کچھ سامان لے آؤ تو میں قریبی ایک کریانہ سٹور پر گیا وہاں سے کچھ سامان لیا اور پھر میں گھر واپس آیا تو میرے رشتے داروں کو کچھ بلڈ کی ضرورت تھی میری کزن کا دو سالہ بیٹا بیمار تھا تو میں نے ایک دوست کو فون کیا اس سے پوچھا تو وہ کہنے لگا تم آ جاؤ پھر چلتے ہیں تو میں روانہ ہو گیا دوست کے پاس اس کے سٹور پر پہنچا اسے ساتھ لیا اور ہم روانہ ہو گئے تھوڑی فاصلے پر ہمارا ایک دوست ہے وہ موٹر سائیکل مکینک ہے تو ہم اس کے پاس پہنچے موٹر سائیکل میں کچھ مسلہ تھا ہم وہاں بیٹھ گئے اس نے تھوڑی دیر میں ہمیں ٹھیک کر دیا اور پھر ہم ہسپتال پہنچے وہاں پر میرا ایک کزن موجود تھا تو اس نے بتایا کہ ہمیں بلڈ مل گیا ہے ہم تھوڑی دیر وہاں بیٹھے اور پھر وہاں سے ہم اڈے کی طرف روانہ ہوئے وہاں پر ایک جوس والا ہے جو کہ بہت اچھا جوس دیتا ہے ہم اس کی طرف گئے تو وہاں پر پولیس نے راستے بند کیا
ہم ٹائم پاس کرنے کی نیت سے اس کی دوکان پر چلے گئے تھوڑی دیر گپ شپ کی کیونکہ اج مارکیٹ بند ہونے کی وجہ سے تمام دوست ہماری طرح نکلے ہوئے تھے تو تھوڑی دیر بعد تین دوست اور بھی آ گئے ہم نے ایک ساتھ بیٹھ کر چائے پی گپ شپ ہوتی رہی پھر

وہ تین چلے گئے اس کے بعد ہمارے دوست نے ہمارے لیئے سموسے منگوائے ہم نے سموسے کھائے اور پھر تھوڑی دیر بعد ہم نے دیکھا تو ایک اور دوست سڑک سے گزرا تو میں نے اسے فون کیا کہاں جا رہے ہو اس نے پوچھا تم کہاں ہو
میں نے بتایا تو وہ بھی آ گیا اور ہم بیٹھ گئے گپ شپ ہوتی رہی اور تقریباً دو بجے کا وقت ہو گیا تو پھر ہم نے اجازت لی اور ہم وہاں سے بازار کی طرف روانہ ہو گئے وہاں پہنچے ایک جگہ بیٹھ کر ہم نے جوس پیا اور پھر وہاں سے نکلے تو میرے دوست کی جو بازار میں موبائل شاپ ہے ہم وہاں پہنچے تو ہم نے قریبی مسجد میں نماز ظہر ادا کی اس کے بعد ہم تھوڑی دیر اس دوست کے پاس کھڑے رہے اور پھر وہاں سے گھر کی طرف آ رہے تھے جب ہم شہباز خیل شہر پہنچے تو دیکھا کہ تین چار آدمی ہمارے جاننے والے بیٹھے ہوئے تھے اور گپ شپ کر رہے ہیں کیونکہ کام تو تھا نہیں ہم ان کے پاس چلے گئے وہاں بیٹھ کر کچھ دیر گپ شپ کی اور اب میں تھک گیا تھا میں گھر جانے والا تھا کے ایک دوست اور آ گیا اس نے کہا کہ میرے ساتھ آؤ کچھ سبزی کاشت کرنی ہے تو ہم اس دوست کے ساتھ چلے گئے سبزی کاشت کرنے کے لیے ہم اس کی زمین پر پہنچے کام شروع کر دیا

اور پھر ابھی کام ختم نہیں ہوا تھا کہ شام کا وقت ہو گیا تو ہم نے شام کو پیزا کھانے کے لیے بھی جاناں تھا تو ہم وہاں سے روانہ ہو گئے اور شہر آ گئے شہر پہنچے کے بعد ہم نے نماز مغرب ادا کی اور نماز ادا کرنے کے بعد ہم اب اپنے تیسرے دوست کے انتظار میں بیٹھ گئے جس نے ہمیں پیزا کھلانا تھا تھوڑی دیر بعد وہ بھی آ گیا تو ہم نے آرڈر کیا کے فلاح جگہ پر ہمیں دیں تقریباً ایک گھنٹے گزرا تو پیزا آ گیا ہم نے پیزا کھایا اور پھر اپنے دوست کے ہوٹل سے اٹھ کر تھوڑی فاصلے پر ایک ہوٹل پر چلے گئے وہاں بیٹھ کر ہم نے چائے پی اور پھر گھر کی طرف روانہ ہو گئے جب میں گھر پہنچا تو میں نے تھوڑی دیر موبائل استعمال کرنے کیونکہ نیٹ تو تھا نہیں موبائل رکھ دیا اور میں سو گیا یہ رہی میری کل کی مصروفیات

⭐💞💞💞💞⭐
💞💞💞⭐Allah Hafiz⭐💞💞💞
⭐💞💞💞💞⭐

My Achievement 1

45GhBmKYa8LQ7FKvbgfn8zqd6W2YEX34pMmaoxBszxVcFZv5kmMPyEtMREGYZG3G6Uhekfe7zv5TcqJTnNVzhhYEWtCUEAQNikLELEMJJB...1Ys15EKSHhziBW2fmYKATC93UmYNLbUQCru9NCF21UMv4pMAL4wBAjueA8fn3FTCwvZmmYXtzmEMc7Kh7LnDv53EuUttJMS2qoJhaXc37Rj9Z8aUrNqiuSaHWW.png

Special Mention
@suboohi
Best Regards ✍️🌼
Hammad khan

My social media profile

TikTok

Facebook

Sort:  
 last year 

Congratulations 🥳


Your quality content follows the Team 4 curation guidelines.

BRINGING MUSIC TO YOUR EARS.gif

Curated by : @malikusman1

 last year 

You write very well keep it up and best of luck for contest 😍😍 keep posting ahead greetings 🤗

 last year 

Shukria ☺️

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.14
JST 0.030
BTC 58679.35
ETH 3155.04
USDT 1.00
SBD 2.44