Betterlife The Diary Game || 1 -11 -2022 || By hammad44||

in Steem For Bangladesh2 years ago

💞بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم💞

اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحمت والا ہے

✨💞💞💞✨

  • تمام مسلمان بہن بھائیوں کو حماد خان کی طرف سے السلام علیکم کیسے ہیں آپ سب دوست امید کرتا ہوں خیر خیریت سے ہونگے اور بہت اچھے ہونگے میں بھی اللہ تعالیٰ کے کرم سے ٹھیک ٹھاک ہوں اور میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کمیونٹی کے تمام ممبران کو ہمیشہ خوش رکھے اور مصیبتوں سے بچائے اور کبھی کسی کو کسی بڑے دوکھ یا تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے

IMG_20221102_080905.jpg

!
  • دوستو آئیے ایک بار پھر آپ لوگوں کے ساتھ میں اپنا کل کا گزرا ہوا دن شیئر کرنے جا رہا ہوں تو آئیے شروع کرتے ہیں میں صبح سویرے اُٹھا تو میں نے ناشتہ کیا اور ناشتہ کرنے کے بعد میں مرغوں کی دیکھ بھال کرنے کے لیے جا رہا تھا کہ مجھے گھر والوں نے کہا بچوں کو سکول لے جاؤ تو میں اپنے چھوٹے بھتیجے کو سکول چھوڑنے کے لیے چلا گیا میں نے اسے اس کے سکول چھوڑا واپس آیا اور مرغوں کی دیکھ بھال میں مصروف ہو گیا میں نے انہیں کھلایا پلایا ان کے دیکھ بھال کی اس کے بعد میں میں نے دوکان پر جاناں تھا تو میں تھوڑی دیر بعد اپنے استاد محترم کے ساتھ روانہ ہو گیا

IMG_20221102_043244.jpg

  • کجھ دیر بعد ہم دوکان پر پہنچے تو دوستو کو سلام کیا کچھ دیر باتیں کیں اس کے بعد میں اپنے استاد محترم کے پاس بیٹھ گیا وہ اس وقت میرے استاد محترم موبائل ٹھیک کرنے میں مصروف تھے تو میں دیکھتا رہا تھوڑی دیر بعد میرے پاس سیمسنگ کمپنی کا ایک موبائل تھا جو میں نے بیچنا تھا تو میں ایک دوست کی دوکان پر چلا گیا اور وہ موبائل وہاں بیچ دیا اس کے بعد دوپہر کا وقت تھا اور میں بازار کی طرف روانہ ہو گیا کیونکہ مجھے کچھ کام تھے پہلے میں ایک مارکیٹ میں موبائل لینے کے لیے گیا مگر مجھے کوئی اچھا سا موبائل نہیں ملا اس کے بعد میں چلا گیا بازار میں اپنے دوست کی دوکان پر وہاں سے میں نے ایک موبائل خریدا
  • وہ موبائل میں نے بیچنے کے لیے خریدا اس کے بعد وہیں قریب میں ایک الیکٹرک سٹور پر چلا گیا وہاں سے میں نے اپنے اپنے ایک دوست کے لیے استری لینی تھی تو میں نے وہاں سے استری لہ اور پھر اپنے دوست سے رابط کیا جو کہ ریل گاڑی میں سوار ہو کر اس وقت میانوالی اسٹیشن کے قریب تھا تو میں اسٹیشن پر کھڑا ہو گیا جب وہ وہاں پہنچا تو اسے کچھ پیسوں کی ضرورت تھی میں نے اسے پیسے دیئے اور ساتھ میں اس کی استری بھی اسے دے دی تو وہ گھر کی طرف چلا گیا اور میں دوکان کی طرف واپس آ گیا اس کے بعد مجھے بہت زیادہ بھوک لگ رہی تھی کیونکہ میں نے دوپہر کا کھانا ابھی تک نہیں کھایا تھا اور ہوٹل پر جانے کیلیے دل نہیں کر رہا تھا
  • تو میں اور میرا ساتھ والے دوست نے ایک آدمی کو فون کیا اور کہا کہ دو آلو والے پراٹھے لے آؤ تھوڑی دیر بعد وہ پراٹھے لے کر آ گیا تو ہم نے کھانا کھایا کھانا کھانے کے بعد وہ چائے لے کر آ گیا تو ہم نے چائے پی اس کے بعد ایک ادمی آ گیا اس کا موبائل ڈسپلے نہیں دے رہا تھا ان ہو رہا تھا مگر لائٹ نہیں دے رہا تھا تو اس نے ہمیں ٹھیک کرنے کے لیے دے دیا تو استاد محترم نے اسے ٹھیک کیا اتنے میں ہمارے ایک جاننے والے کا فون آیا آس پاس کے میرے ایک موبائل کا بوکس پڑا ہوا تھا وہ دینے کے لیے آ رہا تھا تو میں رابی سینٹر سے باہر نکلا اس سے بوکس لیا اور پھر اسے ساتھ دوکان پر لے آیا

IMG_20221102_080813.jpg

IMG_20221102_080825.jpg

IMG_20221101_142623.jpg

  • جب وہ ہمارے پاس آیا تو اس نے کہا کہ مجھے موبائل چینج کر دو یہ ایک سم نہیں چلا رہا تو میں اس سم ٹھیک کر دی اور کہا کہ کچھ دن صبر کرو موبائل بھی چینج کر دوں گا تو اتنے میں چلا چائے آ گئی اس نے چائے پی اور پھر تھوڑی دیر بعد ہم بھی گھر کی طرف روانہ ہو گئے جب ہم اپنے شہر پہنچے تو میرے استاد محترم نے اپنی چھوٹی بیٹی کے لیے برگر لیا اور پھر ہم گھر پہنچے تو میں کچھ دیر تک ڈرامہ دیکھتا رہا اس کے بعد شام کا کھانا تیار ہو گیا تو میں نے شام کا کھانا کھایا اور کھانا کھانے کے بعد میں پھر ڈرامہ دیکھتا رہا اور تھوڑی دیر بعد سو گیا یہ رہی میری صبح سے لے کر رات تک کی مصروفیات

⭐💞💞💞💞⭐
💞💞💞⭐Allah Hafiz⭐💞💞💞
⭐💞💞💞💞⭐

My Achievement 1

45GhBmKYa8LQ7FKvbgfn8zqd6W2YEX34pMmaoxBszxVcFZv5kmMPyEtMREGYZG3G6Uhekfe7zv5TcqJTnNVzhhYEWtCUEAQNikLELEMJJB...1Ys15EKSHhziBW2fmYKATC93UmYNLbUQCru9NCF21UMv4pMAL4wBAjueA8fn3FTCwvZmmYXtzmEMc7Kh7LnDv53EuUttJMS2qoJhaXc37Rj9Z8aUrNqiuSaHWW.png

Sort:  
 2 years ago 
Urge you to increase your voting CSI.

Thank you for sharing posts, improve the quality of your posts and stay original.

DescriptionInformation
Plagiarism Free
#steemexlusive
Bot Free
Verified User
Support #burnsteem25
Voting CSI1.1
Period02/11/22
Transfer to Vesting201.899 STEEM
Cash Out
0
Result#Club75

Determination of #Club75 Status refers to the https://steemworld.org/transfer-search Web-based Application

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.14
JST 0.030
BTC 58668.45
ETH 3162.85
USDT 1.00
SBD 2.44