Food challenge contest week #46|| For kids and parents| Teach The Kids/Kids Food Challenge| share Your Food Diary With Us

in Steem Kids & Parents2 years ago
ڈئیر فرینڈز کیا حال ہے؟امید ہے سب ٹھیک ہوں گے۔میرے لیے تو یہ مقابلہ میرا فیورٹ مقابلہ بن گیا ہے۔مجھے بہت مزہ آتاہے اس مقابلے میں حصہ لے کے۔اس مقابلے میں حصہ لینے کی وجہ سے میری کوکئنگ کافی امپرو ہو گی ہے ۔اور مما بھی کافی خوش ہو جاتی ہیں کیونکہ ان کی بھی کافی ہیلپ ہو جاتی ہیے۔اور کبھی جب مماگھر پر نہیں ہوتی تو اگر میرے بہن بھائی کو بھوک لگے تو میں بلا جھجک کچھ نہ کچھ بنا دیتی ہوں کیونکہ اب میں کافی اچھی کوکئنگ کر لیتی ہوں۔آج جو ریسیپی میں آپ لوگوں کے ساتھ شعیر کرنے لگی ہوں وہ میں نے ‌فرسٹ ٹائم بنائی ہے۔اتنی پرفیکٹ تو نہیں بنی تھی جتنی مما بناتی ہیں بٹ فرسٹ ٹائم کے لحاظ سے اچھی بنی تھی اس لیے سوچا آپ لوگوں کے ساتھ بھی شعیر کر لوں

چاکلیٹ کپ کیک

image.png
یہ کپ کیک میں نے اپنی چھوٹی سسٹر کے کہنے پر بنایا تھا وہ کیک کھانے کی ضد کر رہی تھی مما گھر پر نہیں تھیں جو بنا کر دیتی اور نہ ہی میرے پاس اتنے پیسے تھے کہ میں اسے بازار سے منگوا کر دیتی تب مجھے خیال آیا کہ کیونہ اسے گھر پر ہی کپ کیک بنا دوں یہ بھی خوش ہو جاۓ گی اور میری پریکٹس بھی ہو جاۓ گی۔تو اس بات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کیچن کا رخ کیا۔سب سے پہلے چیزیں چیک کی کہ سب کچھ موجود بھی ہے کہ نہیں۔سب کچھ موجود تھا جو جو چیزیں ضرورت تھی سب دراز سے نکال کر شلف پر رکھی۔کیوکہ بار بار دراز کھول بند کرنی اچھی نہیں لگتی اسی لیے ایک ہی بار میں ساری چیزیں نکال لیں

کن کن چیزوں کی ضرورت پڑی



میعدہ
چینی
بیکنگ پاوڈر
کوکو پاوڈر
دودھ
آئل
سپرینکل
ونیلا ایسن
image.png

چاکلیٹ کپ کیک بنانے کا طریقہ


یہ کیک بنانا ویسے تو بہت ایزی ہے کیونکہ میں کافی ٹائم مما کو بناتے ہوۓ دیکھ چکی تھی سب چیزوں کی مقدار کا بھی مجھے پتہ تھا کہ کون سی چیز کتنی ڈالنی ہے۔کیونکہ جب مما بناتی تھیں تو میں پوچھ پوچھ کر انکا سر کھاتی رہتی ہوں پوچھ پوچھ کر۔لیکن میری مما تنگ نہیں ہوتی وہ مجھے آرام سے بتاتی رہتی ہیں۔تو چلتے ہیں ریسیپی کی طرف۔
سب سے پہلے ہم نے ایک کپ میں 4 چمچ معیدے ڈالے اور 3 چمچ آئل کے 4 چ+سسانیمچ پسی ہوئی چینی کے اور ایک چوتھائی چمچ بیکنگ پاوڈر کے ڈالے
image.png
اس کے بعد اسے ہینڈ بیٹر کی ہیلپ سے اچھے سے بیٹ کر لیا۔اچھے سے بیٹ کرنے کے بعد اس میں 2 چمچ کوکو پاوڈر ڈالا اور چند قطرے ونیلا ایسن کے ڈال کر پھر سے اچھے سے بیٹ کر لیا ۔اتنا بیٹ کرنا ہے کہ ساری گٹلیاں ختم ہو جائیں۔اور سمود سا ایک بیٹر تیار ہو جاۓ
image.png
بیٹر بناتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھا جاتا ہے کہ بیٹ کرتے وقت ایک ہی ڈاریکشن میں بیٹ کریں اور ہلکے ہاتھ سے بیٹ کریں باتھوں کو زیادہ تیزی سے نہیں چلانا۔ورنہ کیک سہی سے پھولے گا نہیں۔یہ ساری ٹپس مجھے مما نے بتائی تھیں۔اس کے بعد اگر آپ کو کیک کو کپ سے باہر نکال کر کھانا ہے تو کپ کے اندر تھوڑا سا آئل ڈال کر اوپر میعدہ ڈسٹ کر دیں اس سے کیک آسانی سے نکل آئے گا۔اور آگر کپ کے اندر ہی کھانا ہے تو ایسے ہی بیٹر کو کپ میں ڈال دیں۔میں نے تو آئل اور معیدہ ڈسٹ کیا تھا کیونکہ مجھے کپ میں سے نکالنا تھا۔ہاف ہاف کرنا تھا نہ بھائی۔اتنی محنت کرنے کرنے کے بعد میں نہ کھاتی
image.png
معیدہ ڈسٹ کرنے کے بعد بیٹر کو کپ میں شفٹ کر دیا ۔اور 2 سے 3 بار ہلکے سے ٹیپ کیا تاکہ جو بابل بنے تھے وہ ختم ہو جائیں۔اس کے بعد سجاوٹ کے لیے اوپر سپرینکل ڈال دیے اور 2 منٹ کا ٹائم دے کر اون میں رکھ دیا
image.png
2 منٹ کے بعد جب نکال کر ٹوتھ پیک کی مدد سے چیک کیا تو ابھی ٹھیک سے نیں بیک ہوا تھا اس لیے 30 سکینڈ کا اور ٹائم دے دیا اس کے بعد جب چیک کیا تو پر فیکٹ سا کپ کیک ریڈی تھا
image.png
پھر اس کو تھوڑی دیر کے لیے ٹھنڈا کرنے کے لیے کور کر کے رکھ دیا۔ کیونکہ گرم گرم کیک کو اگر کپ سے نکالا جاے تو کیک اچھے سے نہیں نکلتا نکالتے وقت ٹوٹ جاتا ہے اس لیے ٹھنڈا کرنا ضروری ہوتا ہے۔ٹھنڈا ہونے کے بعد سائیڈوں سے نائیف کی ہیلپ سے الگ کیا اور پھر ایک پلیٹ میں کپ کو الٹا کر نکال لیا
image.png
آپ کو بتایا تھا نہ کے مما کی طرح بلکل پرفیکٹ تو نہیں بناتھا۔بٹ اچھا بنا تھا۔بہت مزے کا سافٹ سافٹ سا بنا تھا ایمان کو بہت پسند آیا تھا ۔جب مما واپس آئی تھیں تو اس نے خوشی خوشی مما کو بھی بتایا تھا

اختیتامی الفاظ


میرے لیے تو یہ مقابلہ دن بہ دن انٹرسٹنگ ہوتا جا رہا ہے میرے کوکنگ کے شوق کو بڑھا رہا ہے ۔سیکھنے کا اور بھی اشتیاق بڑھتا جا رہا ہے مجھے شوق ہوتا ہے کہ میں کچھ نیا سیکھوں اور آپ لوگوں کے ساتھ شعیر کروں کیونکہ جب آپ لوگ میری تعریف کرتے ہیں تو میری بہت حوصلہ افزائی ہوتی ہے ۔آج بھی مجھے یہ کیک بنا کے اور آپ سب کے ساتھ شعیر کر کے بہت اچھا لگا۔ابھی اتنا پرفیکٹ تونہیں بنا تھا بٹ انشااللہ آہستہ آہستہ سیکھ جا وں گی پلیز کمنٹ کر کے اپنی راۓ کااظہار ضرور کیجۓ گا۔اس مقابلے میں حصہ لینے کے لیے میں اپنے 3 دوستوں کو دعوت دوں گی۔
@drhira
@majerius
@jannatmou

Sort:  

TEAM MILLIONAIRE

Your post has been successfully curated by @kouba01 at 30%.

Thank you for your committed efforts, we urge you to do more and keep posting high quality participation for a chance to earn valuable upvotes from our team of curators.

 2 years ago 

آپ کا بہت شکریہ ۔میں کوشش کروں گی کہ اگے سے اچھا کروں

 2 years ago 
Club Statuspowering down at the moment
Steem Exclusive
Plagiarism Free
BOT Free
Voting CSI13.7
Score (quality/rules)7/10
Verification date:2022-12-17

MOD's Observations/suggestions

Thank you for sharing this mouth watering chocolate cupcakes with us. If you really prepared it then you are very good at it.

Please always try to add your selfie when preparing this foods or taking part in food diary game, else we may think you are not actually the one that owns the images.

i invite you to support @pennsif.witness for growth across the whole platform through robust communication at all levels and targeted high yield developments with the resources available.
Click Here
 2 years ago 

آپ کا بھی بہت بہت شکریہ۔جی بلکل آئندہ ضرور اپنی سلفی شامل کروں گی۔

Coin Marketplace

STEEM 0.23
TRX 0.21
JST 0.035
BTC 96557.13
ETH 3328.16
USDT 1.00
SBD 3.18