Food challenge contest week #45|| For kids and parents| Teach The Kids/Kids Food Challenge| share Your Food Diary With Us

in Steem Kids & Parents2 years ago
پیارے دوستو کیا حال ہے۔امید ہے سب مزے میں ہوں گے۔میرے تو آج کل بہت مزے کے دن گزر رہے ہیں۔کیونکہ سردیوں کا موسم آیا ہوا ہے اور شروع سے ہی سردیاں میری فیورٹ رہی ہیں۔مجھے سردیوں والے کپڑےاور کھانے بہت پسند ہیں ۔ سردیوں میں بندہ اچھے سے ڈریسنگ کر سکتا ہےبنسبت گرمیوں کے۔اور سردیوں کے کھانوں کی تو کیا ہی بات ہےسوپ چائنیز رائس گاجر کا حلوا اور انڈوں والہ کھویا میری فیورٹ ڈشیز ہیں۔جن میں سے سوپ اور چائنیز رائس کی ریسیپی میں آپ لوگوں کے ساتھ شعیر کر چکی ہوں جو آپ سب کو پسند بھی آئی تھیں۔بٹ گاجر کا حلوا اور انڈوں والا حلوا ابھی تک مما نے بنایا نیہں۔گیس کی وجہ سے اس بار سردیو میں گیس کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے اور ان ڈشیز کو بنانے کے لیے کافی ٹائم لگتا ہے۔اور اتنے ٹائم تک گیس ہوتی نہیں ہے ہمارے پاس۔اس لیے انکی ریسیپی شعیر نہیں کر پائی آپ لوگوں کے ساتھ۔آج جو ڈش میں آپ لوگوں کے ساتھ شعیر کرنے والی ہوں وہ ہمارے گھر میں اکثر بنتے ہیں۔بس سٹفینگ چینج ہوتی ہے ۔کبھی گوبھی کی کبھی مولی کی کبھی پالک کبھی دال اور کبھی آلو کی۔آج ہم بنانے جا رہے ہیں آلو کے پراٹھے اور ساتھ میں ٹرڈیشنل سٹائل میں دھنیا پودینے کی چٹنی تو چلتے ہیں آج کی ریسیپی کی 03طرف

آلو کے پراٹھے اور دھنیا پودینے کی چٹنی

image.png
اج میرا بہت زیادہ دل کر رہا تھا آلو والے پراٹھے کھانے کے لیے تو میں نے مما سے فرمائش کی کے مجھے آلو والے پراٹھے بنا دیں۔میں خود سمپل روٹی تو بنا لیتی ہوں مگر پراٹھے بنانے مجھے نہیں آتے وہ مما بناتی ہیں۔تو آج بھی مما بنانے والی تھیں۔ہاں لیکن چٹنی میں نے خود بنائی تھی۔

ریسیپی بنانے کے لیے جن جن اجزا کی ضرورت ہوتی ہے

آلو
پیاز
نمک
لال مرچ
ثابت دھنیا

ہرا دھنیا ہری مرچ
پودینہ
آٹا
پراٹھے بنانے کے لیے سب سے پہلے ہم نے آلو کاٹ کر گلانے کے لیے رکھ دیے

image.png
جب آلو گل گے تو انھیں ٹھنڈا کرنے کے لیے رکھ دیا جب آلو ٹھنڈے ہو گے تو ان کے چھلکے اتار لیے اور انھیں ایک الگ برتن میں رکھ دیا اور میشر کی مدد سے آلو میش کر لیے۔اور پھر آلوں میں مصالحے ڈالنے کی باری آئی۔سب سے پہلے ہم نے نمک لال مرچ ثابت دھنیا اور انار دانہ ڈالا اور پھر پیاز کو باریک سا چوپ کر لیا اور ہری مرچ اور ہرا دھنیا کو باریک باریک کاٹ لیا اور یہ سب بھی ڈال دیے اور پھر سب چیزوں کو مکس کر لیا اچھے سے۔
image.png
اس کے بعد سمپل گوندے ہوۓ آٹے سے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا لیے ۔پھر ایک پیڑے کو بیلنے سے بیل لیا اور پھر اس روٹی کے اوپر اچھے سے سٹفنگ پھیلا دی اور اس کے اوپر گھی لگا دیا
image.png
اور پھر دوسری روٹی کو اچھے سے بیل لیا اور جس روٹی کے اوپر سٹفنگ والی روٹی کے اوپررکھ دی اور اچھے سے کور کر لیا اور سائڈوں سے بند کر لیا تاکہ سٹفنگ باہر نہ نکلے اس کے بعد اس کو اٹھا کر توے پر ڈال دیا اور جب ایک سائیڈ پک گی تو اس کے اوپر گھی لگا کر اسے دونوں سائیڈوں سے تل لیا
image.png
لیں جی ہمارا گرما گرم آلو والا پراٹھا تیار ہے اب باری آئی چٹنی بنانے کی

ہری چٹنی کی ریسیپی

ہری چٹنی بنانے کے لیے ہمیں ہرا دھنیا ہری مرچیں اور پودینہ چاہیے تھا۔اور ہم نے یہ چٹنی مکسی میں نہیں بلکہ سیل بٹے میں بنائی تھی سیل بٹے میں بنائی ہوئی چٹنی کا ٹیسٹ ہی الگ ہوتا ہے۔سب چیزوں کو سیل میں ڈال کر بٹے سے اچھے سے پیس لیا اور اس کے بعد اس میں دہی اور نمک ڈال کر اچھے سے مکس کر لیا
image.png

اختیتامی الفاظ

مجھے بہت مزہ آیا اس مقابلے حصہ لے کر امی جب بھی ایسی کوئی ڈش بناتی ہیں میں ضرور ان کے پاس کیچن میں رہتی ہوں کیونک مجھے بہت شوق ہے اچھی اچھی ڈشیز سکھنے اور بنانے کا۔میں اس مقابلے میں 3 دوستو کو دعوت دے رہی ہوں

@noraandy
@m-fdo
@ahbaz

Sort:  
 2 years ago 

Thank you for inviting me to this contest. I will attend soon. Your recipe is interesting. Thanks for sharing.

 2 years ago 

thank you so much dear

 2 years ago 
Club Status#club5050
Steem Exclusive
Plagiarism Free
BOT Free
Voting CSI10.7
Score (quality/rules)8/10
Verification date:2022-12-10

MOD's Observations/suggestions

Thank you for sharing this beautiful recipe with us. Potato paratha and the source looks to inviting and they are made with healthy spices. Therefore, it is very healthy for everyone to enjoy. It is worth emulating

i invite you to support @pennsif.witness for growth across the whole platform through robust communication at all levels and targeted high yield developments with the resources available.
Click Here
 2 years ago 

مجھے بہت خوشی ہوئی آپ کو میری ریسیپی پسند آئی۔جی بلکل ہلدی فوڈ ہے۔آپ کا بہت شکریہ

Your dish looks yummy. Would love to try it out. Thanks for the invite.

 2 years ago 

جی بلکل بہت مزےدار بنے تھے ۔آپ کا بھی بہت بہت شکریہ

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.14
JST 0.030
BTC 58679.35
ETH 3155.04
USDT 1.00
SBD 2.44