The Diary Game 🌹|| 19 May 2022 || 10% to @pak-charity #Club75 || By @hammad44🌹🌹

in STEEMIT PAKISTAN2 years ago

اسٹیم اٹ کے تمام دوستوں کو میری طرف سے السلام علیکم کیسے ہیں آپ سب دوست امید کرتا ہوں خیر خیریت سے ہونگے اور بہت اچھے ہونگے میں بھی اللہ تعالیٰ کے کرم ٹھیک ٹھاک ہوں اور تمام دوست اپنے اپنے کام خوشی خوشی سرانجا دے رہے ہونگے

GridArt_20220519_223759815.jpg

C3TZR1g81UNaPs7vzNXHueW5ZM76DSHWEY7onmfLxcK2iNqNEuXY8tpjp9dX1Tw5uyx8LzQTi4JkEPGqVR67RvjDBWRkSbRsnLbADreRtX1rUmisYFwWB3c.png

دوستو جیسا کہ آپ جانتے ہیں میں ہر روز کی طرح آج بھی اپنا گزرا ہوا دن شیئر کرنے جا رہا ہوں تو آئیے شروع کرتے ہیں میں آج صبح سویرے اُٹھا تو معمول کے مطابق اپنے مرغوں کی دیکھ بھال میں لگ گیا انہیں دانے ڈالے اس کے بعد پانی دیا پھر انہیں اپنی اپنی جگہ پر بند کیا اس طرح میرا کافی وقت ان کہ ساتھ لگ جاتا ہے اس کے بعد میں نے تیاری کی اور ہم دوکان کی طرف روانہ ہو گئے راستے میں میرے کزن کے رشتے داروں کے گھر کچھ دیر رکے اور پھر روانہ ہو گئے

C3TZR1g81UNaPs7vzNXHueW5ZM76DSHWEY7onmfLxcK2iNqNEuXY8tpjp9dX1Tw5uyx8LzQTi4JkEPGqVR67RvjDBWRkSbRsnLbADreRtX1rUmisYFwWB3c.png

ہم تینوں کزن ایک ساتھ روانہ ہوئے ہم نے دوکان پر جانے سے پہلے کہیں کام سے جاناں تھا تو ہم سیدھا اسی طرف چل پڑے اس علاقے کا نام چور والا تھا ہم وہاں پہنچے اس آدمی کو ملے جس سے ہمارا کام تھا کچھ دیر وہاں بیٹھے رہے چائے پی اس کے بعد ہم واپس روانہ ہو گئے کچھ دیر سفر تے کرنے کے بعد ہم دوکان پر پہنچے

C3TZR1g81UNaPs7vzNXHueW5ZM76DSHWEY7onmfLxcK2iNqNEuXY8tpjp9dX1Tw5uyx8LzQTi4JkEPGqVR67RvjDBWRkSbRsnLbADreRtX1rUmisYFwWB3c.png

اور پھر کام شروع کر دیا میں اور میرا استاد ہم بیٹھ گئے موبائل رپیئر کرنے میرا ایک دوست آیا اس کے ہاتھ میں نوکیا کمپنی کا ایک بہت پرانا ماڈل تھا جس کی ایل سی ڈی ڈالنی تھی ہم نے اسے موبائل سیٹ کر کے دیا اس کے بعد بہت بھوک لگ رہی تھی تو ہم تینوں کزن کھانا کھانے کے لیے چلے گئے دوپہر کا کھانا قریبی ایک ہوٹل پر کھایا اس کے بعد دوکان پر واپس آ گئے

C3TZR1g81UNaPs7vzNXHueW5ZM76DSHWEY7onmfLxcK2iNqNEuXY8tpjp9dX1Tw5uyx8LzQTi4JkEPGqVR67RvjDBWRkSbRsnLbADreRtX1rUmisYFwWB3c.png

اور پھر کچھ دیر کام کیا تو بجلی چلی گئی تو میں اپنی دوکان سے نکل کر بڑے کزن کی دوکان میں چلا گیا کیونکہ اس کی دوکان میں یو پی ایس لگا ہوا ہے اور ہماری دوکان میں نہیں ہے اس کے بعد جب بجلی آئی تو تھوڑی دیر کام کرنے کے بعد میں نے ایک موبائل لیا اور پھر میں بازار چلا گیا اپنے دوست کی دوکان پر وہاں وہ موبائل اسے بیچ دیا اور وہاں سے ایک موبائل کا بوکس لینا تھا وہ لیا اور دوکان پر واپس آ گیا

Screenshot_2022_0519_225638.jpg

C3TZR1g81UNaPs7vzNXHueW5ZM76DSHWEY7onmfLxcK2iNqNEuXY8tpjp9dX1Tw5uyx8LzQTi4JkEPGqVR67RvjDBWRkSbRsnLbADreRtX1rUmisYFwWB3c.png

اس کے بعد پھر کچھ دیر بعد ہم نے چھٹی کر دی اور گھر کی طرف روانہ ہو گئے راستے میں ایک جگہ میرے کزن کے رشتے داروں کے گھر پہنچے وہاں سے میرے کزن کی چھوٹی بیٹی کو ساتھ لیا گھر واپس آ گئے گھر پہنچنے کے بعد میں نے اپنے مرغوں کی دیکھ بھال کی انہیں کھلایا اس کے بعد میں حمام کی دوکان پر چلا گیا میں نے شیو بنوائی بال کٹوائے

C3TZR1g81UNaPs7vzNXHueW5ZM76DSHWEY7onmfLxcK2iNqNEuXY8tpjp9dX1Tw5uyx8LzQTi4JkEPGqVR67RvjDBWRkSbRsnLbADreRtX1rUmisYFwWB3c.png

اس کے بعد میرا ایک دوست مجھے لینے کے لیے آ گیا میں اس کے ساتھ روانہ ہو گیا ہم تین دوستوں نے اج کھانا کھانے کے لیے جاناں تھا تو ہم اپنے تیسرے دوست کے گھر پہنچے اسے ساتھ لیا اور اپنی پسند کی ایک جگہ پر پہنچ گئے وہاں پر آرڈر کیا کچھ دیر بعد کھانا آ گیا تو ہم نے کھانا کھایا اور پھر واپس گھر کی طرف آ رہے تھے

C3TZR1g81UNaPs7vzNXHueW5ZM76DSHWEY7onmfLxcK2iNqNEuXY8tpjp9dX1Tw5uyx8LzQTi4JkEPGqVR67RvjDBWRkSbRsnLbADreRtX1rUmisYFwWB3c.png

کے ہمیں کچھ دوست مل گئے وہاں بیٹھ گئے کافی دیر تک گپ شپ کی ایک ساتھ بیٹھ کر چائے پی پھر میرے دوست نے ایک جگہ سے آئسکریم لی اور واپس چل پڑے اپنے دوست کو اس کے گھر چھوڑ دیا پھر مجھے دوست نے گھر چھوڑا یہ رہی میری صبح سے لے کر اب تک کی مصروفیات

IMG_20220519_220738.jpg

❣️❣️ اللہ حافظ ❣️❣️

Best Regards 🌼

@hammad44

2VZXybTSZJq1AreaDn1D7Jp7ZEvgLC9TvJctofX1ChMgSZoCW7Gf32GKpCsQA5HHAQQsF4PN9jwwffuSNRKb85vNFK9NcNdmxh7q84RnHjbjHEed4VHSEkroo31cLcqv1tpKgXn6FFxTU5SH8LbkDKUfsqY.png

Special Mention:
@haidermehdi || @hassanabid ||
@vvarishayy || @event-horizon||
@steemit-pak ||

Coin Marketplace

STEEM 0.27
TRX 0.11
JST 0.031
BTC 71329.64
ETH 3801.49
USDT 1.00
SBD 3.50