The Daily Diary 🌹|| 9 April 2022|| #Club75 post By @hammad44🌹🌹
اسٹیم اٹ پاکستان کے تمام مسلمان بہن بھائیوں کو حماد خان کی طرف سے سلام ۔ کیا حال چال ہیں سب دوستوں کے اور کیسے ہیں آپ سب دوست ۔ امید کرتا ہوں خیر خیریت سے ہونگے اور بہت اچھے ہونگے۔ اور سب دوستوں کا رمضان المبارک بہت اچھا گزر رہا ہو گا۔ اور انشاء اللہ کسی بھی مسلمان بہن بھائی کی زندگی میں۔ کوئی مشکل یا کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔ اور اگر کسی مسلمان بہن بھائی کی زندگی میں۔ کوئی مشکل یا کوئی پریشانی ہو تو۔ میری آللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اپنے پیارے حبیب حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔ کے صدقے میں اس کی تمام پریشانیاں دور فرمائے۔ اور اس کی زندگی میں آسانیاں پیدا فرمائے۔ اور اس پر ڈھیروں برکتیں نازل ہوں۔ اور ہمیں نیک کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین ۔
دوستو میں اج بھی معمول کے مطابق آج کا گزرا ہوا دن شیئر کروں گا میں آج صبح سویرے اُٹھا تو مجھے بھائی نے فون کیا اور کہا کہ میں گاؤں سے سامان لوڈ کر کے گھر پہنچے والا ہوں تو میں گھر سے باہر نکل آیا تھوڑی دیر بعد میرا بھائی پہنچ گیا تو میں نے بھائی سے گھوڑا گاڑی لی اور روانہ ہو گیا میں آج بھائی کے ساتھ گاؤں اسلئے نہیں گیا کیونکہ میری طبیعت خراب تھی تو تھوڑی دیر بعد میں دلیوالی شہر پہنچا میں نے وہاں ایک جگہ پر سامان دینا تھا تو ان کے گھر گیا سامان اتارا اور پیسے لیئے اس کے بعد گھر واپس آیا گھوڑا گاڑی کھولی اور اتنے میں ہمارا ایک چچا آ گیا تو کچھ دیر اس کے ساتھ بیٹھا رہا اس کے بعد میں اپنے مرغوں کی دیکھ بھال میں مصروف ہو گیا سب سے پہلے چھوٹے بچوں والی مرغیوں کو کھولا انہیں آٹا کھلایا اس کے بعد بڑے مرغوں کو کھلایا پلایا اور پھر میں نے کچھ دیر تک موبائل یوز کیا اس کے بعد مجھے گھر والوں نے کہا کہ آٹے والی مشین سے آٹا اٹھا کر لے آؤ تو میں وہاں گیا وہاں سے آٹے کی بوری اٹھائی اور گھر واپس آ گیا
پھر کچھ دیر بعد میں نہایا نہانے کے بعد میں نے اپنی موٹر سائیکل لی اور اپنے ایک کزن کے گھر چلا گیا مگر
وہاں پہنچا تو وہ گھر پر نہیں تھا تو میں واپس آیا اور مجھے اپنے شہر کے سرکاری سکول کے ایک استاد سے کچھ کام تھا تو میں سیدھا سکول کی طرف چلا گیا وہاں پہنچا تو استاد محترم بیٹھے ہوئے تھے تو میں نے سلام کیا کچھ دیر بیٹھا رہا اس کے بعد استاد محترم کو اپنا مسلہ سمجھایا اور پھر میں نے اجازت لی اور وہاں سے اپنے دوست کی طرف یوٹیلیٹی سٹور پر چلا گیا وہاں پہنچا اپنے دوست کے پاس بیٹھ گیا کافی وقت گزر گیا گپ شپ میں پھر میں وہاں سے گھر کی طرف واپس آیا گھر پہنچنے کے بعد تھوڑا سا کھانا کھایا اس کے بعد مرغوں کو پانی دیا اور پھر کچھ دیر موبائل یوز کیا اس کے بعد میرا نیٹ کا پیکیج ختم ہونے والا تھا تو میں قریبی دوکان پر چلا گیا وہاں سے ایزی لوڈ کرایا اور پھر میں نے پیکج لگایا اس کے بعد گھر واپس آیا
گورنمنٹ ہائی سکول تری خیل
اس کے بعد ہم نے آج میانوالی جانا تھا تو میں اور میرا ایک کزن ہم روانہ ہو گئے جب ہم میانوالی پہنچے تو ہم سیدھا رابی سینٹر چلے گئے وہاں سے میں نے اپنا کیمرہ اٹھایا جو وہیں ایک دوکان پر پڑا تھا اس کے بعد ہمارے جو کام تھے وہ کیئے کچھ فوٹوگرافی کی تو بہت وقت ہو گیا پھر واپسی پر شہباز خیل شہر اپنے ایک دوست کے پاس کچھ دیر بیٹھے رہے اس کے بعد ہم گھر واپس آئے تو میں نے شام کا کھانا کھایا اور کھانا کھانے کے بعد میں نے پوسٹ تیار کی یہ رہا میرا آج کا دن
@haidermehdi || @vvarishayy || @hassanabid || @steemit-pak || @event-horizon||
Regard @hammad44✍️❤️
Your flower photography was really good 👍
Thanks ☺️
I like the way you write your whole diary in urdu. Urdu is our national language and we shouldn't be afraid to speaking it.
مجھے آپ کا پوری ڈائری اردو میں لکھنے کا طریقہ پسند ہے۔ اردو ہماری قومی زبان ہے اور ہمیں اسے بولنے سے گھبرانا نہیں چاہیے
Btw nice diary
Shukria ❤️
Wow very beautifully written. Liked the way you wrote in urdu MASHA ALLAH. After all it is our national language! Keep it up!
Thank u so much 😊
Dear sir your photography is so beautiful great posting
Thanks
Waoooo nice ❤❤ specially in urdu writing keep it up ❤
Thanks ☺️
Bhai phir sikha den Urdu kese likhty han. Ap mujhy apna WhatsApp number de den hum Khul k bat cheet kar Len gay
03036346837
Thanks for sharing your WhatsApp number. I have texted you by shahzad naming
Oho your diary is so beautiful i like it really
Thanks 🥰
Account operated by haidermehdi