Diary Game || Betterlife || First Sehri & Iftar with my mother || 16 April 2022 || Dolphin Loading 🐬

in STEEMIT PAKISTAN2 years ago (edited)

اسلام علیکم


امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے۔ سب کو رمضان کریم مبارک ہو اللہ تعالیٰ آپ سب کو رمضان کریم میں اپنی رحمت سے نوازے اور آپ کو نیک عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ۔ رمضان کریم کے مبارک مہینے میں دل کھول کے مستحق لوگوں کی مدد کریں اور ان کی مشکلات کو حل کرنے کی کوشش کریں بغیر ان کی عزت نفس بھی مجروح نہ ہو ۔

InCollage_20220421_170530658.jpg

JnhEU9gVzZMdMsoD3qB3xs86BHCNXzS9oqxxBCUW45a1N5sQPTeT4ZRVMayHqLiZYpLSJ4QsFsVrkvVVZb1jZu5m6pMGq3BHN3jbvp2SKNauaPZsK68tiRYtxRUVAt...HMCqm8KhSiiSZodVnZftjpdYgHsUqFygdfXYdrVCiaK1ztLj4NGNECLpimBkS5EGA8k9fkksYNDdSNDymknkg1U79PuQenLKqfCRR9uEf9BwhYSQrRWiwffSzi.png

سحر ی

رمضان المبارک میں میں 3:15 بجے اُٹھتی ہوں اور سب سے پہلے تہجود کی نماز ادا کرتی ہوں اسکے بعد سحری کی تیاری شروع کرتی ہوں۔ میں پہلے آٹا گوندھ پھر میری امی نے پراٹھا بنایا۔ میں سب کے لیے میٹھی چھاچھ بنائی لیکن اپنے لیے چینی کم ڈالی کیونکہ میں کم چینی والی چیزیں کھانا اور پینا زیادہ پسند کرتی- مجھے علم نہیں اس بات کا لیکن میں زیادہ میٹھی چیزیں نہیں کھا سکتی۔ میں نے سب کو سحری پیش کی اور مجھے خوشی ہے کہ میں اپنی والدہ کی بنائی ہوئی پہلی سحری کھائی۔ اللہ انہیں صحت کاملہ عطا فرمائے۔ میں نے سحری میں دال اور چکن کڑاہی کے ساتھ پراٹھا کھایا۔

IMG_20220416_034627_249.jpg

IMG_20220415_034439_323.jpg

LcTxR7u1XKaa3e4T1EBuBP18JezPvjFFo8gNuE9CiKHBn3bncr8img7CN2qxG2uMhBGQdxJUMVEW3Mk3XTjZKAbJVMxab8kjfz9ieE5bFSD2pQPXZtP2uGxBGTvphL8Jwf3cTB2UAeVqxbFeL8V6U1qQa.png

فجر کی اذان سننے کے بعد میں نے وضو کیا اور فجر کی نماز ادا کی۔ کیونکہ میں ھفتہ اور اتوار کے دن گھر گزرنے آ ئیں ہوں تو میں فجر کی نماز اور قرآن پاک کی تلاوت کے بعد آ رام سے سو گئی۔

دوپہر

میں 9 بجے دوبارھ اٹھی اور اپنے پیپروں کی وجہ سے میں ایک مہینے سے اپنے گاؤں والے گھر نہیں آ ئی تھی تو ایک مہینے بعد ملنے کی خوشی ہی الگ سی تھی جو میں الفاظ میں بیان نہیں کر سکتی۔ رمضان المبارک میں ہمارا معمول ہے کے ہم قبرستان جاتے اور اپنے عزیزوعقارب کی بخشش کے لئے مختلف آ یا ت کی تلاوت کرتے ہیں تاکہ ان کا ثواب ہمارے عزیزوں کو پہنچے۔

IMG_20220415_104107_231.jpg

IMG_20220415_103959_489.jpg

پھر میں اپنے گاؤں کے کھیتوں کو دیکھنے گئ اور ماشاءاللہ سے گندم کی فصل کٹائی کے لیے بلکل تیار تھی۔حتی کہ بعض لوگ فصل کی کٹائی شروع کر بھی چکے تھے۔ مجھے کھیت اتنے اچھے لگے تو میں نے کھیتوں کی مختلف جگہوں سے تصویریں بنائی۔

IMG_20220416_153731_536.jpg

IMG_20220415_102333_735.jpg

افطار

کیونکہ میں ایک مہینے سے گھر نہیں آ ئی تھی تو میں نے اپنی امی کےلئے ان کے پسندیدہ کھانے بنائے۔ کیونکہ انہیں میرے ہاتھ کے بنے کھانے مری دوسری بہنوں کے لحاظ سے زیادہ پسند تو میں نے انکے لئے پکوڑے، دہی بھلے، چکن اور آ لو کی ٹکیاں بنائی ، مشروب میں آ م کا جوس اور سبز مرچ والے چاول بنائے جو میرے پسندیدہ ہیں ۔

IMG_20220419_183145_79.jpg

IMG_20220417_180749_635.jpg

IMG_20220417_183512_587.jpg

IMG_20220415_183107_929.jpg

LcTxR7u1XKaa3e4T1EBuBP18JezPvjFFo8gNuE9CiKHBn3bncr8img7CN2qxG2uMhBGQdxJUMVEW3Mk3XTjZKAbJVMxab8kjfz9ieE5bFSD2pQPXZtP2uGxBGTvphL8Jwf3cTB2UAeVqxbFeL8V6U1qQa.png

چکن کا سالن ان سے زیادہ کوئی اچھا نہیں بنا سکتا تو وہ انہیں نے بنایا میں نے انکی کام میں مدد کردی۔ روٹی بھی انہیں میرے ہاتھ کی پسند کیونکہ میں سینک کر بناتی ہوں تو صرف ان کے لیے میں نے روٹی بنائی ۔افطار بنانے کے بعد میں اپنے ہمسایوں کے گھر ان کے لیے افطار لےکر گئی۔ کیونکہ بچپن سے ہمارا ایک دوسرے کے گھر کافی آ نا جانا ہے تو میں گاؤں جب بھی جاؤں تو ان سے ملنے ضرور جاتی۔ میں نہ جاؤں تو وہ مجھے سے ملنے آ جاتی ہیں ۔ افطار کو دیکھ کر وہ بہت خوش ہوئیں۔

IMG_20220417_181814_771.jpg

IMG_20220417_180734_413.jpg

ہمیں چاہیے کہ ہم اسے لوگوں کی مدد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں خاص طور پر رمضان المبارک کے مہینے میں تاکہ وہ لوگ بھی خوش ہوں اور ہم خدا کی خوشنودی بھی حاصل کریں ۔ امید ہے
آپ لوگوں کو میری یہ کاوش پسند آ ئی ہو گی۔ اگلی ڈائری گیم تک کے لیے اللہ نگہبان

JnhEU9gVzZMdMsoD3qB3xs86BHCNXzS9oqxxBCUW45a1N5sQPTeT4ZRVMayHqLiZYpLSJ4QsFsVrkvVVZb1jZu5m6pMGq3BHN3jbvp2SKNauaPZsK68tiRYtxRUVAt...HMCqm8KhSiiSZodVnZftjpdYgHsUqFygdfXYdrVCiaK1ztLj4NGNECLpimBkS5EGA8k9fkksYNDdSNDymknkg1U79PuQenLKqfCRR9uEf9BwhYSQrRWiwffSzi.png


Introduction Post

Steemit Pakistan Footer 1.png

Subscribe STEEMIT PAKISTAN

Quick Delegation Links To earn delegation rewards

50 SP100 SP200 SP300 SP400 SP500 SP
1000 SP1500 SP2000 SP3000 SP4000 SP5000 SP

Sort:  

اردو ہماری میٹھی زبان ھے آ پکی پوسٹ بہت اچھی ہے میں نے شروع سے آخر تک پڑھی. آ پ پڑھائی کے لیے گھر سے دور رہتی ھیں؟؟

 2 years ago 

نہیں ہمارے دو گھر ہیں ایک لاہور میں اور ایک گاؤں میں تو امی کبھی گاؤں اور کبھی یہاں ہوتی۔ بہت شکریہ ۔

 2 years ago 

Mothers are the precious blessings! May Allah give them long and healthy lives. You wrote your diary very nicely. Well done!

 2 years ago 

Ameen Sumameen. May Allah bless everyone. Thank you for visiting my post.

 2 years ago (edited)

ماشاء اللہ آپ نے بہت ہی پیاری پوسٹ لکھی ہے اردو میں پوسٹ کرنے کے لئے آپ نے بہت زیادہ محنت کی ہوگی اور مجھے بہت خوشی ہوئی سحری اور افطاری میں مدد ملتی ہے اور خاص طور پر گندم کی کٹائی کا منظر بہت دلکش نظر آ رہا ہے

 2 years ago 

بہت بہت شکریہ آپ کا کہ آ پ کو میری پوسٹ پسند آ ئی

 2 years ago 

آپ نے واقعی میں بہت اچھی پوسٹ بنائی ہے جس طرح سے آپ نے اپنی پوسٹ میں اس اردو زبان میں لکھا ہے یہ واقعی میں بہت ہی زبردست لکھا گیا ہے جو بہت ہی پسند آیا ہے اور دوسری بات کے چکن کا سالن ہو یا کوئی بھی امی سے اچھا کوئی بھی نہیں بنا سکتا

 2 years ago 

بالکل ماں کے ہاتھ کے کھانوں سے بڑھ کر کچھ نہیں ۔بہت شکریہ

 2 years ago 

جی صحیح کہا آپ نے اور میری اس بہت ہی مبارک مہینے میں یہ دعا ہے کہ اللہ پاک سب کی ماؤں کے ہاتھوں کو سلامت رکھے اور سب کو صحت تندرستی عطا فرمائے

 2 years ago 

آ مین یارب العالمین ۔

 2 years ago 

ماشااللہ آپ نے بہت زبردست لکھا❤❤

 2 years ago 

بہت شکریہ

 2 years ago 

اردو کی سب سے بہترین پوسٹ آپ نے لکھی ہے آپ کی پوری کی پوری ڈائری بہت اچھے طریقے سے لکھی گئی ہے مجھے پڑھ کر بہت اچھا لگا اور کوئی شک نہیں چیزیں دیکھ کر لگ رہا ہے کہ آپ کی امی بہت اچھی اور مزیدار چیزیں پکاتی ہیں

 2 years ago 

۔۔آ پ کا بہت شکریہ

 2 years ago 

Congratulations, your post has been upvoted by The Team Industrial Seven. We support posts using the @Steemcurator06 account.Keep typing thediarygame and using the #thediarygame tag. Have a nice day.

voted by vvarishayy

 2 years ago 

Thank you.

 2 years ago 

ماشااللہ آپ نے بہت زبردست لکھا. آپ نے صحیح کہا کے ہمیں رمضان مبارک میں نیکیوں میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لینا چاہیے. الله پاک آپ کو کامیاب کرے

 2 years ago 

بہت شکریہ ۔ آ مین

Apki diary parh k mujay natural life ki feeling ae.. mujay mobile mn urdu mn typing karna nae ati.. but mujay bht maza aya apki diary parh k.. hm artificial life g rhay hain mujay sada r gaon ki life bht pasand hai pure r natural.. Allah apko bht khushiyun sy nawazain.. R apko r hm sbko zda sy zda naikiyan karnay ki targeeb dain Ameen

 2 years ago 

Thank you so much dear. Ameen Sumameen. Lakin mobile py urdu likhna itna bhi muskil ni hai.

 2 years ago 

الله پاک آپکی امی کو صحت عطا فرمائیں .آپ نے بلکل ٹھیک کہا کہ رمضانوں میں ہمیں غریبو ں کی زیاده سے زیاده مدد کر نی چا ئیے . آپ نے اپنی پوسٹ بہت زبردست طریقے سے لکھی ہے

 2 years ago 

۔آ مین ۔بلکل ہم سے جتنی ہو سکے غریبوں کی مدد کرنی چاہیے ۔

Coin Marketplace

STEEM 0.16
TRX 0.13
JST 0.027
BTC 57642.15
ETH 2578.06
USDT 1.00
SBD 2.49