My best Holliday

in Urdu Communitylast year

IMG-20230126-WA0011.jpg

IMG-20230126-WA0012.jpg
آج کا دن بہت مزے کا دن تھا میں صبح اٹھا تو مجھے کلاسز کے لئے کلاس روم تک جانا تھا جو کہ میرے ہاسٹل سے کافی دور تھی میں نے اٹھ کر کلی کی اور ہاتھ منہ دھو لیا اس کے بعد میں نے نماز پڑھی اور پھر میں ناشتے کے لیے کینٹین کی طرف چل پڑا میرا کلاسز لینے کے لئے بالکل دل نہیں کر رہا تھا اور میں اسی بارے میں سوچ رہا تھا اسی سوچ میں گم میں کینٹین پر پہنچ گیا کہ میں نے ناشتہ منگایا میرے سامنے انڈا اور پراٹھا اور چائے رکھی گئی میں نے ناشتہ کھایا اور اس کے بعد جیب سے موبائل نکالا اور واٹس ایپ کا گروپ کھولا گروپ میں ہمارے ایک ٹیچر کی جانب سے میسج آیا تھا کہ آج کی کلاسز آف رہیں گی یہ بات سن کر میں بہت ہی زیادہ خوش ہوا ایسا لگا جیسے کہ میری کوئی لاٹری نکل پڑی ہو میں اسی وقت وہاں سے اٹھا اور اپنے دوست کے پاس آ گیا اسے اب تک معلوم ہو چکا تھا کہ آج کلاسز نہیں ہیں وہ بھی بہت خوش تھا چنانچہ ہم نے یہ سوچنا شروع کر دیا کہ آج کا دن ہم کیسے گزاریں گے آپ کو معلوم ہوگا کہ معمول کے مطابق چھٹی جو کہ ہر ہفتے میں اتوار کے دن ہوا کرتی ہے اس میں وہ مزہ نہیں جو کہ اچانک سے ملی ہوئی چھٹی میں ہے بہت زیادہ بحث و تکرار اور سوچنے کے بعد ہم نے یہ فیصلہ کیا کہ آج ہم باہر شہر لاہور میں گھومنے چلتے ہیں ہم نے لاہور کے تاریخی مشہور اور معروف شالہ مار باغ کی طرف جانے کا فیصلہ کیا ہم دونوں آج سے پہلے کبھی شالامار باغ نہیں گئے تھے کیونکہ ہم لاہور کے رہنے والے نہیں تھے اسی لئے ہمارے پاس کوئی موٹر بائیک نہیں تھی تو اس لیے ہم نے اپنے ایک ہم جماعت دوست سے اس کی موٹر سائیکل مانگی اور شالامار باغ کی طرف نکل پڑے ے ہم پہلے ایک پیٹرول پمپ پر رکے اور وہاں سے ہم نے موٹرسائیکل میں پٹرول ڈلوایا اس کے بعد ہم شالامار باغ کی طرف نکل پڑے ے لاہور کی سڑکوں پر عموما بہت زیادہ رش ہوتا ہے جس میں چھوٹی گاڑیوں سے لے کر بڑی گاڑیاں اور بڑے بڑے کنٹینر تک رواں دواں ہوتے ہیں ہیں لاہور شہر میں سواری کرنا بہت ہی دشوار ہے کیونکہ یہاں بہت زیادہ تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکلے ہوتے ہیں شالامارباغ ہماری یونیورسٹی سے اتنا دور نہیں تھا اور ہم جیسے تیسے کرکے وہاں پہنچ گئے گئے وہاں کافی لوگ سیر کے لیے آئے ہوئے تھے جن میں دوسرے باہر کے ممالک کے لوگ بھی شامل تھے ہر سال ہزاروں لوگ دوسرے ممالک سے شالامار باغ اور لاہور کی دوسری تاریخی عمارتوں کی سیر کے لیے آتے ہیں جو کہ پاکستان کے ساتھ ساتھ باہر کے ممالک میں بھی بہت زیادہ مقبول و معروف ہیں اور لوگ انہیں ان کی تاریخ کی وجہ سے پسند کرتے ہیں ہم شالامار باغ دیکھ کر بہت زیادہ خوش ہوئے اور یہ ہم نے زندگی میں پہلی مرتبہ دیکھا تھا اس سے پہلے اسے ہم نے صرف تصویروں اور ٹیلی ویژن سکرین پر ہی دیکھا تھا اور ہم ہمیشہ سوچتے تھے کہ ہم ایک دن جائیں گے اور اب میں اسی شہر لاہور میں زیرِتعلیم ہوں اور مجھے کبھی وقت ملے تو میں ایسی جگہوں پر ضرور جاتا ہوں ہم نے بڑی باریک بینی سے ہر ایک خوبصورت چیز کو دیکھا اور یہ دیکھ کر انسان کی عقل ایک بار تو دنگ رہ کر جاتی ہے کہ اس زمانے میں ایسی کلاکاری کیسے بنائی گئی ہے جو کہ اب کے جدید دور میں بھی نہیں بنائی گئی پتھروں سے بنی عمارت بہت ہی زیادہ دلکش ہوتی ہیں اور یہ لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہیں برصغیر پاک و ہند کے علاقوں نے ایسی بیش بہا خوبصورت شاہ کار موجود ہیں ان پرکشش مناظر کو دیکھ کر سارے دن کی تھکاوٹ اتر گئی اور دماغ اور دل دونوں ہی تروتازہ ہو گئے ایسے مقامات باقی میں ایک انمول تحفہ ہیں ہم نے ان خوبصورت لمحات کو کیمرے کی آنکھ میں قید کر لیا اس کے بعد اب کھانے کا وقت ہو چلا تھا اور ہمیں بہت ہی زیادہ بھوک لگی ہوئی تھی تو اس لیے ہم نے کھانا کھانے کا فیصلہ کیا کھانا کھانے کے لئے ہم نے قریب ہی ایک ہوٹل کا سہارا لیا ہمارے سامنے menu پیش کیا گیا ہم دونوں نے چکن بریانی پر اتفاق کیا اور ساتھ میں کباب بھی منگوائے لاہور کی بریانی بہت ہی زیادہ مشہور ہے اور پاکستان کے لوگ اسے بڑے شوق سے کھاتے ہیں لاہور کے رہنے والے لوگ اکثر تلی ہوئی اور مثالیں سے بھرپور چیزیں بڑے شوق سے کھاتے ہیں دو پلیٹ بریانی کی لائی گئی اور اس کے اوپر بہت ہی لذیذ بھونی ہوئی مرغی کا گوشت رکھا گیا تھا جو کہ اسے ایک لذیذ اور دل کش شکل دے رہا تھا ہم دونوں نے بریانی کے مزے لینے کے بعد قیمت ادا کی اور اب کافی دیر ہو چکی اور ہمیں اب واپس یونیورسٹی آنا تھا اور ہم بہت تھک چکے تھے ہم نے اپنی بائیک لی اور اس پر بیٹھ کر واپس آگئے آج کا دن ہم نے بہت کی مزے سے گزارا کیا آپ نے بھی کبھی ایسا کوئی دن گزارا ہے کہ آپ کو اچانک سے ایک حیران کن چھٹی ملی ہو اپنے کام سے اور آپ اسے بہترین طریقے سے انجوائے کیا ہو ؟یہ واقعی بہت زیادہ لطف آمیز موقع ہوتا ہے جب آپکو اچانک سے کوئی چھٹی مل جاتی ہے آپ اپنی تمام تر پریشانیاں ایک طرف چھوڑ کر زندگی کو انجوائے کرنے نکل پڑتے ہیں اگر کبھی لاہور آئیں تو بریانی ضرور کھانا
IMG-20230126-WA0009.jpg

IMG-20230126-WA0008.jpg

IMG-20230126-WA0010.jpg

Sort:  
 last year 

bhut pyri diary lakhi hai, aur ap nay picture bhe bhut pyri bani hain, ap astra lakhty rahoo, aur kamyabi zamanat hai, best wishes for you

سر حوصلا افزائی کے لیے بہت شکریہ

 last year 

آپ نے ڈائری بہت خوبصورت لکھی ہے آپ کی کوشش ضرور رنگ لائے گی

انشاء اللہ
حوصلہ افزائی کا شکریہ

esfuerzo traer éxito y mantener siempre continuar gran esfuerzo para lograr los objetivos

 last year 

thank you very much for sharing your day with us, stay active , and keep continue good effort, but you should use proper tag for diary post

#thediarygame steemexclusive urducommunity creativewriting pakistan

congratulations your post has been selected for booming vote by @yousafharoonkhan

Coin Marketplace

STEEM 0.19
TRX 0.13
JST 0.030
BTC 62574.15
ETH 3443.14
USDT 1.00
SBD 2.51