میں اک دحتر حوا ہوں

in #zebawarraich7 years ago

میں اک دختر حوا۔۔پیش خدمت ہے

اگرچہ اللہ تبارک تعالی کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ میرا تعلق نظم کے آخری بند سے ہے۔۔۔مگر میں اپنے معاشرے میں حوا کی بیٹی کا ہرر وپ دیکھتی ہوں سمجھتی ہوں اور محسوس کرتی ہوں ۔اس نظم می دختر حوا کا ہر رنگ سمونے کی کوشش کی ہے۔۔۔۔۔کس قرر کامیاب ہوسکی آپ بہتر بتا سکتے ہیں

 "کہ میں اک دختر حوا!!!!"

کہ میں اک دختر حوا!!!!!!!
ہزاروں رنگ ہیں میرے ہزاروں روپ ہیں میرے
یہاں سارے بدلتے مو سموں کا رنگ دیکھا ہے
کہ میں نے خامشی سے ہم سروں کا ڈھنگ دیکھا ہے
کہیں اونچی حویلی کی کسی دیوار غیرت میں
کہیں کچے گھروندوں کی بہت لاچار ہمت میں
مری آہ و فغاں پھیلی
میں وجہ داستاں ٹھہری
کہ میں اک د ختر حوا!!!!!
کہ جس کو ایک انساں بھی سمجھنے میں
کہیں خفت نظر آئی
کہیں نخوت نظر آئی
کہیں ان اہل طاقت نے مجھے بے دل بدن جا نا
کہیں موضوع بنا کر بر سر نیلام کرنے کو
کسی اہل سخن نے مجھ کو اک مشق سخن جانا
کہیں پاس وفا کی رسم میں بھی قیمتا بیچا
کسی نے دشمنی کی بھینٹ میں بھی بے سبب داغا
کسی نے سنگساری کاروکاری کے عوض مارا
کہیں شوق انائے حرص میں قرآن سے باندھا
کہ میں اک دختر حوا۔۔۔۔۔
ہزاروں رنگ ہیں میرے ہزاروں روپ ہیں میرے
کہیں ایسا ہوا لوگو!!!!!
کسی کو بخوشی سونپا
مگر جب میں۔۔۔
کسی کی ملکیت کی چار دیواری میں جا پہنچی
یہاں پر رنگ میرے پھر بہت بکھرے ہوئے سے تھے
ذرا الجھے ہوئے سے تھے
کہیں وہ ساز اور سامان جو میں سنگ لائی تھی
معیار ہی ٹھہرا
کہیں سب کاوشوں کو خواہشوں کو چھوڑ دینا بھی
وقار ہی ٹھہرا
کہیں رشتوں کا ہر پہلو کہیں رسموں کا ہر موضوع
حصار ہی ٹھہرا
کہیں ان مالکوں کے ہاتھ کا ہر اک نشان غم
سنگھار ہی ٹھہرا
کہیں لفظوں کے تیروں نے مرے ہر ساز کو کچلا
مری مجبوریوں کو جان کر آواز کو کچلا
کہ میں اک دختر حوا۔۔۔۔۔
کسی بھی بے زباں حیوان کی مانند
جہاں باندھا بندھی لوگو
فقط ہنستی رہی لوگو!!!
کہیں تو حد آخر سے بھی گزری میں زمانے میں
کہیں شعلوں سے میرا جسم جھلسایا گیا لوگو۔!!!!!!
کہیں بے موت قبروں میں بھی دفنایا گیا لوگو!!!!!
کہ میں اک دختر حوا۔۔۔۔
ہزاروں رنگ ہیں میرے
ہزاروں روپ ہیں میرے
مگر جب بھی۔۔۔۔۔
کہیں قسمت نے مجھ کو روشنی بخشی
مجھے پھر اطلس و کمخواب بھی پہنائے جاتے ہیں
مجھے سب جینے کے آداب بھی سکھلائے جاتے ہیں
مجھے ہی دختری کا ناز بھی بخشا گیا لوگو!!!
کہیں ہمشیرگی کے مان سے دیکھا گیا لوگو!!!!
وقار زوجیت کے روپ میں ڈھالا گیا لوگو!!!!!
مجھے ہی مادری کی ذات میں پوجا گیا لوگو!!!!!
کہ میں اک دختر حوا۔۔۔۔۔۔۔

Sort:  

Congratulations @samanzaman! You have completed some achievement on Steemit and have been rewarded with new badge(s) :

You got a First Reply

Click on any badge to view your own Board of Honor on SteemitBoard.
For more information about SteemitBoard, click here

If you no longer want to receive notifications, reply to this comment with the word STOP

Upvote this notification to help all Steemit users. Learn why here!

Coin Marketplace

STEEM 0.21
TRX 0.20
JST 0.033
BTC 92484.28
ETH 3110.06
USDT 1.00
SBD 3.04