وہ سکول جہاں پڑھنے والی تمام بچیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، دل دہلا دینے والی خبر آگئی

in #this6 years ago

بچوں کے ساتھ جنسی جرائم کے شرمناک واقعات بدقسمتی سے کہیں بھی پیش آ سکتے ہیں لیکن ایک سکول میں زیر تعلیم تمام بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی ایک ایسا ناقابل یقین واقعہ ہے جو صرف بھارت میں ہی پیش آ سکتا تھا۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ممبئی شہر کے کارجات بورڈنگ سکول میں زیر تعلیم تمام بچیاں گونگے اور بہرے پن جیسی معذوری کی شکار ہیں۔اس سکول میں بچیوں کی حفاظت پر مامور سرکاری ملازم نے ہی درندے کا روپ دھار لیا اور طویل عرصے سے ان بدبخت نے بچیوں کے ساتھ زیادتی کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا۔تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس درندے نے مختلف مواقع پر معذور بچیوں کو زیادتی کانشانہ بنایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سکول میں زیر تعلیم تمام بچیوں کے بیانات ریکارڈ کئے جارہے ہیں۔بچیوں کی عمریں 6 سے 13 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔ان کے بیانات ریکارڈ کرنے کے لئے علی یاور جنگ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف سپیچ اینڈ ہیئرنگ کے ایک ماہر کی مدد بھی حاصل کی گئی ہے۔ایک بچی کا بیان ریکارڈ کرنے میں پولیس کو کئی گھنٹے لگتے ہیں کیونکہ پہلے اشاروں کی زبان کا ماہر بچیوں اور ان کے والدین سے بات کرتا ہے اور پھر پولیس تک ان کی بات پہنچاتا ہے۔
بدبخت ملزم، جو بچیوں کی حفاظت پر مامور تھا، انہیں نہ صرف زیادتی کا نشانہ بناتا رہا بلکہ اپنے بھیانک افعال کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی کرتا رہا۔سکول میں کل 40 طالبات زیر تعلیم ہیں جن میں سے درجن بھر سکول میں قیام کرتی ہیں۔ان بچیوں کے غریب والدین آس پاس کے علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں اور ان میں سے اکثر کی مائیں لوگوں کے گھروں میں کام کرکے گزربسرکرتی ہیں

Sort:  

Congratulations @ayra.jannat! You have completed some achievement on Steemit and have been rewarded with new badge(s) :

Award for the number of upvotes received
You published 4 posts in one day

Click on any badge to view your own Board of Honor on SteemitBoard.
For more information about SteemitBoard, click here

If you no longer want to receive notifications, reply to this comment with the word STOP

Upvote this notification to help all Steemit users. Learn why here!

Coin Marketplace

STEEM 0.20
TRX 0.13
JST 0.030
BTC 64010.25
ETH 3401.16
USDT 1.00
SBD 2.62