دوستوں کے ساتھ دودھ سوڈے کا پروگرام بنایا
اردو کمیونٹی کے تمام دوستوں اور بھائیوں کو میری طرف سے پیار بھرا سلام پیش خدمت ہے میں اس بات کی امید کرتا ہوں کہ میرے ساتھ دوست بھائی خیریت سے ہوں گے میں بھی خیریت سے ہوں سب سے پہلے آپ سب بھائیوں کو آج کا بابرکت دن جمعۃ المبارک مبارک ہو اللہ پاک ہمیں جمعۃ المبارک سب کے نیک کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور آنے والی ہر مصیبت اور پریشانی سے محفوظ رکھے آمین آج سویرے جب مجھے گھر والوں نے اٹھایا تو اس وقت پانچ بج رہے تھے میں نے اٹھ کر جلدی جلدی واش روم گیا اور وضو کیا نماز فجر ادا کی نماز ادا کرنے کے بعد میں قرآن پاک کی تلاوت کرنے لگا پھر گھر والوں نے ناشتہ تیار کیا اور میں ناشتہ کرنے لگا ناشتہ کر کے میں نے موٹرسائیکل نکالا اور گھاس والا کپڑا لے کر جانوروں کے لئے گھاس کاٹنے چلا گیا پھر نہیں جب گھر واپس آیا تو مجھے بہت زیادہ گرمی گرمی کی وجہ سے پسینہ ہوا گھر آکر پنکھے کے نیچے بیٹھ کر تھوڑا آرام کیا اور پھر میں نہا دھو کر کپڑے چینج کیے اور پکانے کے لیے بازار سے سبزی لینے چلا گیا گھر آکر میں سبزی دی اور پھر اپنے موبائل پات لڈو کی گیم کھیلنے لگا آج بہت زیادہ گرمی تھی اس لئے میں گھر پر ہی رہا اور پھر جب گھر والوں نے روٹی پکائی تو روٹی کھا کر میں سو گیا اور ایک بجے اٹھ کر نہا دھو کر میں جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لیے مسجد میں چلا گیا عصر کے اوقات میں ارے پر گیا اور جہاں پر اور دوست بھی آ گئے اور ہم نے وہاں پر گپ شپ لگائی شام کے بعد پھر ہم دوستوں نے ارے پر بیٹھنے اور دودھ سوڈا بنانے کا پروگرام بنایا دوستوں نے مجھے دودھ لے کر آنے کے لئے کہا ا گھر واپس آ کر شام کی روٹی کھا کر دودھ لے کر میں ارے پر چلا گیا اور وہاں پر دوسرے دوست بھی آگئے جہاں پر ہم نے سب نے مل کر دودھ سوڈا بنایا جو کہ بہت ہی مزے کا بنا تھا
تقریبا میں وہاں سے دس بجے گھر واپس آیا گھر آکر وضو کیا اور نماز عشاء ادا کر کے آج کی ڈائری لکھنے لگا