Betterlife @Natasha malik diary Game Date 27-06-2021

in #thediarygame3 years ago

Snapchat-773874787.jpg
The benefits of our food and amazing facts ...
In The Name of Allah, The Most Beneficent, The Most Merciful
Peace be upon you and God's mercy and blessings be upon you.
Cakes, ice cream, chocolate, potato chips, samosas, fritters, salted mercury, halva puri and goulash increase the amount of cholesterol in the human body which is harmful to the heart. After reading this, it came out of our mouths helplessly ... O poor Lahore.

Once used cooking oil should not be reused. Boiled oil contains ingredients that can cause cancer in the human body. (Once again a voice came from our heart, poor Pakistani).

Lack of one of the amino acids cystine in the daily diet causes hair loss in men and women. This is the cause of baldness.

Eating too much meat causes constipation. This increases the number of harmful germs in the intestines. Therefore, vegetables or pulses should always be mixed with meat to make curry.

Eating lentils mixed with wheat bread increases protein efficiency by 33%.

Washing vegetables with too much water or soaking them in water loses the vitamins they contain.

Fruits and vegetables also lose their vitamins by forcibly placing or throwing them on a hard object.

Vitamin C in vegetables and fruits is lost to the touch of iron and steel. Therefore, a knife should not be used on fruits and vegetables unnecessarily.

If vegetables are cooked in water for a long time, more than 50% of the vitamins, minerals and minerals in them are lost.

Rice brown rice is rich in vitamin B. If the rice husk is peeled off, white rice will not have enough vitamin B.

Fish is rich in B vitamins, but cooking fish loses B vitamins.

If milk is kept in the sun for a few hours, more than 50% of vitamin B2 is lost. Milk and yogurt should always be kept in a cool place.

Drinking warm milk before going to bed can lead to deep sleep. It also normalizes blood pressure. Calcium in milk plays a key role in strengthening the brain.

Chicken and duck meat should be eaten without its skin, as it contains a lot of fat.
The meat should be cooked at a temperature of at least 120 degrees Celsius, otherwise the harmful germs in the meat will not be completely eliminated.

Bird meat is low in fat and high in iron and protein.

Liver meat should be used more in old age. It is low in fat. High in minerals and protein. Choline is found in the liver which improves memory in old age.

Eating soy lentils reduces the risk of prostate cancer by 70%.
Cooked vegetables should not be reheated. When we reheat a vegetable, the nitrates in the vegetable are converted into another chemical that can cause cancer in the human body.

Eating more spinach lasts longer. It also increases mental strength. People who suffer from kidney stones should avoid eating spinach.

Eating a raw onion daily reduces the risk of cancer and heart disease. Red onion is more useful than white onion.

The use of garlic is an exacerbation of type 2 diabetes. It lowers blood pressure. Eliminates the germs that cause gastrointestinal diseases.

A recipe for longevity Alchemy Hans and cold-tempered people enjoy life more and live longer. Compared to people who are not happy and satisfied in any situation and always carry a list of grievances and complaints.
Not everyone who is psychologically and mentally satisfied can live a long life
Snapchat-368747377.jpg
ہماری خوراک اور حیرت انگیز حقائق فوائد۔۔۔۔۔۔۔
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
‏السَّلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
کیک، آئس کریم، چاکلیٹ، آلو کے چپس، سموسے، پکوڑے، نمک پارے، حلوہ پوری اور گول گپے انسانی بدن میں کولسیٹرول کی مقدار بڑھا دیتے ہیں جو دل کے لئے نقصان دہ ہے۔ یہ پڑھ کر بے اختیار ہماری زبان سے نکلا.... ہائے بچارے لاہوریے۔

ایک بار کا استعمال شدہ کھانے کا تیل دوبارہ استعمال نہیں کرنا چاہئیے۔ ابلے ہوئے تیل میں ایسے اجزاءپیدا ہو جاتے ہیں جو انسانی جسم میں کینسر کی وجہ بن سکتے ہیں ہیں۔ (ایک بار پھر ہمارے دل سے آواز آئی ہائے بچارے پاکستانی)۔

روز مرہ کی غذا میں ایک امائنو ایسڈ سسٹائین (Cystine) کی کمی سے مردوں اور عورتوں کے بال گرنے لگتے ہیں۔ یہی گنجے پن کی وجہ ہے۔

زیادہ گوشت خوری قبض کا باعث بنتی ہے۔ جس کی وجہ سے آنتوں میں نقصان دہ جراثیم کی تعداد بڑھ جاتی ہے۔ اس لئے ہمیشہ گوشت کے ساتھ سبزی یا دالیں ملا کر سالن تیار کرنا چاہئیے۔

گندم کی روٹی کے ساتھ دال ملا کر کھانے سے پروٹین کی افادیت 33 فیصدی بڑھ جاتی ہے۔

سبزی کو زیادہ پانی سے دھونے یا پانی میں بھگو کر رکھنے سے اس میں موجود وٹامن ضائع ہو جاتے ہیں۔

پھلوں اور سبزیوں کو زور سے کسی سخت چیز پر رکھنے یا پھینکنے سے بھی ان میں موجود وٹا من ضائع ہو جاتے ہیں۔

سبزیوں اور پھلوں میں موجود وٹامن سی لوہے اور سٹیل کے چھونے سے ضائع ہو جاتے ہیں۔ اس لئے پھلوں اور سبزیوں پر چھری یا چاقو کو غیر ضروری طور پر نہیں چلانا چاہئیے۔

اگر سبزی پانی میں دیر تک پکائی جائے تو اس میں موجود 50 فیصدی سے زیادہ وٹامن معدنی ذرات اور معدنی عناصر ضائع ہو جاتے ہیں۔

چاول کے بھورے چھلکے میں وٹامن بی بکثرت موجود ہوتا ہے۔ اگر چاول کا چھلکا اتار دیا جائے تو سفید چاول میں وٹامن بی باقی نہیں رہتا۔

مچھلی میں وٹامن بی کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے لیکن مچھلی کا گوشت پکانے سے وٹامن بی ضائع ہو جاتا ہے

دودھ کو چند گھنٹوں کے لئے دھوپ میں رکھیں تو 50 فیصدی سے زیادہ وٹامن بی2 تو ضائع ہو جاتا ہے۔ دودھ اور دہی کو ہمیشہ ٹھنڈی جگہ رکھنا چاہئیے۔

گرم دودھ سونے سے قبل پیا جائے تو گہری نیند آتی ہے۔ اس سے بلڈ پریشر بھی نارمل ہو جاتا ہے۔ دودھ میں موجود کیلشیم دماغ کی مضبوطی میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔

مرغی اور بطخ کا گوشت اس کی کھال یعنی جلد کے بغیر کھانا چاہئیے کیونکہ اس میں چربی بہت زیادہ ہوتی ہے۔
گوشت کو کم از کم 120 درجہ سینٹی گریڈ حرارت پر پکانا چاہئیے ورنہ اس گوشت میں موجود نقصان دہ جراثیم مکمل طور پر ختم نہیں ہوتے۔

پرندوں کے گوشت میں چربی کم ہوتی ہے جبکہ فولادی اجزاءاور پروٹین زیادہ ہوتی ہے۔

کلیجی کا گوشت بڑھاپے میں زیادہ استعمال کرنا چاہئیے۔ اس میں چربی کم۔ معدنی ذرات اور پروٹین زیادہ ہوتی ہے۔ کلیجی میں کولین (Choline) پائی جاتی ہے جو بڑھاپے میں یادداشت کو بہتر بناتی ہے۔

سویا بین دال کھانے سے پراسٹیٹ کینسر کا خطرہ 70 فیصدی کم ہو جاتا ہے۔
پکی ہوئی سبزی کو دوبارہ گرم نہیں کرنا چاہئیے جب ہم سبزی کو دوبارہ گرم کرتے ہیں تو سبزی میں موجود نائٹریٹ ایک دوسرے کیمیکل میں تبدیل ہو جاتے ہیں جو انسانی بدن میں کینسر پیدا کر سکتا ہے۔

پالک زیادہ کھانے سے جوانی کا جذبہ دیر تک برقرار رہتا ہے۔ یہ دماغی قوت میں بھی اضافہ کرتی ہے۔ جن لوگوں کو گردوں کی پتھری کی تکلیف ہو انہیں پالک کھانے سے پرہیز کرنا چاہئیے۔

ایک کچا پیاز روزانہ کھانے سے کینسر اور دل کی بیماریوں کا خطرہ کم ہو جاتا ہے سرخ پیاز سفید پیاز سے زیادہ مفید ہوتا ہے۔

لہسن کا استعمال شوگر کی بیماری ٹائپ ٹو میں اکیسر کا سا درجہ رکھتا ہے یہ بلڈ پریشر کم کرتا ہے۔ معدے کی بیماریاں پیدا کرنے والے جراثیم کو نیست و نابود کرتا ہے۔

لمبی عمر کا ایک نسخہ کیمیا ہنس مکھ اور ٹھنڈے مزاج کے لوگ زندگی کا زیادہ لطف اٹھاتے ہیں اور لمبی عمر پاتے ہیں۔ ان لوگوں کی نسبت جو کسی حال میں خوش اور مطمئن نہیں ہوتے اور ہر وقت شکوہ اور شکایتوں کی فہرست ہاتھ میں لئے پھرتے ہیں۔
ہر وہ انسان جو نفسیاتی اور دماغی طور پر مطمئن نہیں ہوتا لمبی عمر نہیں پا سکتا
Snapchat-1604509062.jpg

Snapchat-1402321154.jpg

Coin Marketplace

STEEM 0.19
TRX 0.16
JST 0.030
BTC 68530.21
ETH 2695.40
USDT 1.00
SBD 2.72