Today's My heart beats

in #my3 years ago

میں ہمیشہ سے ایک بات کہتی ہوں سب کو کہ اللہ کی رحمت سے نا امید نا ہوا کرو۔مشکل وقت سب کی زندگی میں آتا ہے۔جو آج عروج پہ ہیں اُنہوں نے بھی زوال کو دیکھا ہوگا اُن کی زندگی میں بھی ایسے دن ضرور آۓ ہونگے جب اُن کو لگتا ہو گا کہ اب آگے بڑھنا نا ممکن ہیں سب راستے بند ہیں اُنکے پاس آگے بڑھنے والی کوٸ آپشن نہیں ہیں ہاں واپسی کا راستہ ضرور ہیں لیکن کٸ بار ایسا ہوا ہو گا کہ واپسی کا راستہ بھی نہیں ملا ہو گا راستے میں ہی رہ گۓ ہونگے اور لوگ گزرتے ہوۓ اُن کو احساس دلاتے ہونگے کہ تمہارے بس کی بات نہیں آگے جانا، وہ اور ہی لوگ ہوتے ہیں جو اپنی منزل پاہ لیتے ہیں کچھ لوگوں پر فیلیر کا ٹیگ ہی ججتا ہے وہ ساری زندگی اُسی زون میں رہتے ہیں اپنی پوری کوشش کے باوجود بھی وہاں سے نہیں نکل پاتے۔۔۔۔۔یا شاید اُن کے ساتھ جو لوگ ہوتے ہیں وہ اُنہیں نکلنے نہیں دیتے وہ اپنی طرف سے کوشش بھی کریں تو لوگ اُن کو اُن کا ماضی یاد دلا دیتے ہیں کہ نہیں بھٸ تم بیٹھے رہو نیچے اوپر اُٹھنے کی تمہارے میں طاقت نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔اچھے برے دن سب کی زندگی میں آتے ہیں اور اس سچویشن میں خود کو سمجھانا بہت مشکل ہوتا ہے انسان بےبس ہوجاتا ہے خود کو باہر نہیں نکال پاتا۔۔۔۔اس سارے عالم میں جہاں لوگ ایک طرف آپ کو نیچے دھکیل رہے ہوتے وہاں پہ ہی کچھ لوگ آپ کا ہاتھ پکڑ کر اوپر اُٹھاتے ہیں ہمت دیتے ہیں لوگوں کی اوپینین کے اُوپوزیٹ کہتے ہیں " کہ تم کر سکتی/سکتا ہو یہ مشکل نہیں ہیں اور تمہارے جیسی /جیسے انسان کے لیے تو بلکل بھی مشکل نہیں تم ٹراٸ کرو آگے اللہ بہتر کرے گا" یہ وہ الفاظ ہیں جو حقیت میں اثر کرتے ہیں زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے۔۔۔۔ایسے لوگ اللہ کی طرف سے بلیسنگ ہوتے ہیں جنہں اللہ خاص طور پر اپنے بندے کی مدد کے لیے بیجھتا ہے کیونکہ اللہ تو مدگار ہے وہ اپنے بندے کو مشکل میں نہیں دیکھنا چاہتا وہ معجزے کرنے پر قادر ہیں لیکن اُن کے لیے کرتا ہے جو اُس کی رحمت سے نا امید نہیں ہوتے وہ اللہ سے اچھا گمان رکھتے ہیں اور اللہ خود فرماتا ہے جو مجھ سے جیسا گمان رکھے گا مجھے ویسا ہی پاۓ گا۔۔۔۔۔تو کوشش کریں اللہ سے اچھا گمان رکھیں چاہیے حالات جیسے بھی ہوں وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا گزر جاتا ہے اچھے سے اچھا بھی گزرتا ہے اور برے سے برا بھی۔۔۔۔۔ہاں بس برا وقت آزماٸش کا ہوتا ہے جو اس میں صبر کر لیتا ہے وہ اللہ کا قرب پا لیتا ہے
FB_IMG_1630423778860.jpg

I always say one thing to everyone, don't despair of Allah's mercy. Difficult time comes in everyone's life. Those who are on the rise today must have seen the decline in their lives too. There will be times when they feel that it is impossible to move forward now, all the roads are closed, they have no option to move forward, yes, there is a way back, but sometimes it has happened that there is no way back. I would have been left alone and people would have made them realize as you pass that it is not your job to go further, they are the only people who reach their destination. They can't get out of there despite their best efforts ... or maybe the people who are with them don't let them out even if they try on their own, then people remind them of their past. If you don't sit down, you don't have the strength to go up and down ... Good and bad days come in everyone's life and in this situation it is very difficult to explain oneself. Man becomes helpless. And you can't get out ... In this whole world where people are pushing you down on one side, there are some people who hold your hand and lift you up. The opposite of people's opinion says "You do Maybe it is not difficult and it is not difficult at all for a person like you. Try it, Allah will make it better. These are the words that really work to move forward in life. Such people are blessed by Allah whom Allah sends especially to help His servant because Allah is the helper. He does not want to see his servant in trouble. He is able to perform miracles but He does for them what He does. They do not despair of Allah's mercy, they have a good opinion of Allah and Allah Himself says that whoever thinks of me as he thinks of me, he will find me as well ... so try to think of Allah as a good man It is not always the same, it passes, it goes through the best and it goes through the worst ... Yes, it is just a bad time of trial, whoever is patient in it, he gets nearness to Allah.

Sort:  

ap mianwali say hain,,, phar as ku subcribe
steem challenge https://steemit.com/trending/hive-104522

regards
yousafharoonkhan
cr pakistan

Very nice post

Indeed... Best post

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.14
JST 0.030
BTC 58635.35
ETH 3152.96
USDT 1.00
SBD 2.44