سمندر کو اس سے کوئی فرق نھیی پڑتا اگر اس میں ایک بال

in #life7 years ago

FB_IMG_1521428909840.jpg
سمندر کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اس میں ایک آدھ بالٹی گدلا پانی شامل ہوجائے، نہ ہی اسے کوئی فرق پڑے گا اگر اس میں سے چند ایک بالٹی پانی نکال لیا جائے، بہتا پانی پاک ہوتا ہے جس سے وضو تک کیا جاسکتا ہے۔

اس وقت اگر آپ تمام سیاسی جماعتوں کا موازنہ کریں تو صرف ایک جماعت ایسی ملے گی جس میں نوجوان طبقہ آئے روز شمولیت اختیار کررہا ہے۔ پولیٹیکل سائنس کی رُو سے یہ سیاسی جماعت کی گروتھ کو ظاہر کرتی ہے اور جو جماعت گرو یعنی ترقی کررہی ہو، وہ ایک سمندر کی مانند ہی ہوتی ہے۔

عامر لیاقت چاہے اچھا ہو یا برا، اگر وہ تحریک انصاف میں شامل ہوتا ہے تو پارٹی کو کوئی نقصان نہیں ہوگا، اور اگر وہ یا کوئی اور سیاستدان تحریک انصاف چھوڑتا ہے تو اس سے بھی پی ٹی آئی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ اس اصول کا اطلاق ہر ایک گروئنگ پارٹی پر ہوتا ہے اور اس میں کوئی حیرانی کی بات نہیں۔

میں اسی لئے ایسی خبروں کو خاص اہمیت نہیں دیتا۔ جو کوئی بھی تحریک انصاف میں شامل ہوگا، وہ عمران خان کے ویژن پربیعت کرکے شامل ہوگا۔ اگر وہ اس ویژن کی تکمیل میں اپنا حصہ ڈالتا ہے تو ویل اینڈ گُڈ - اگر وہ اس ویژن کے راستے میں رکاوٹیں ڈالے گا تو جہاں جاوید ہاشمی جیسے گئے، وہیں وہ بھی پہنچ جائے گا۔

واضح رہے کہ یہ صرف اسی لئے ممکن ہے کہ ملک کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگ تحریک انصاف میں آئے دن شمولیت اختیار کررہے ہیں، جس دن اس ملٹی ڈائمنشنل گروتھ کا یہ عمل رک گیا، اس دن واقعی کسی کی شمولیت یا چلے جانے سے جماعت کو فرق پڑنا شروع ہوجائے گا۔

فی الحال آپ خاطر جمع رکھیں اور عامر لیاقت یا کسی اور کی شمولیت پر بہت زیادہ فکرمند مت ہوں!!! بقلم خود باباکوڈا

پس تحریر: میری اس پوسٹ سے پٹواریوں، ڈیزلیوں اور جمعوتیوں کی نچلے دھڑ کے عقبی حصے پر موجود بالوں تک کو آگ لگ جائے گی اور اس پوسٹ کا یہی مقصد بھی تھا

Sort:  

This post has received a 0.89 % upvote from @booster thanks to: @ftk22.

You got a 9.04% upvote from @luckyvotes courtesy of @ftk22!

This post has received a 2.21 % upvote from @boomerang.

Coin Marketplace

STEEM 0.19
TRX 0.15
JST 0.029
BTC 63643.10
ETH 2582.85
USDT 1.00
SBD 2.75