Live Updates عمران خان کی سینیٹرز کو مہنگائی کیخلاف ایوان میں آواز اٹھانے کی ہدایت

in Steem always2 years ago

pic_4c07b_1661181528.jpg._2.jpg

UrduPoint
coronavirusپاکستان میں کرونا وائرس کی صورتحال

مریض1,572,202اموات30,611صحت یاب1,536,170

زیر بحثسیلاب کی تباہ کاریاںعمران خان
England انگلینڈ (172/3 , 16.4 اوورز)

Live Updates
عمران خان کی سینیٹرز کو مہنگائی کیخلاف ایوان میں آواز اٹھانے کی ہدایت
عوام مہنگائی سے مرر رہے ہیں ان کی آواز بنیں، سینیٹ میں پی ٹی آئی کی مہنگائی کے خلاف آواز گونجنی چاہیے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی سینیٹرز کا اجلاس
Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 23 ستمبر 2022 18:25

عمران خان کی سینیٹرز کو مہنگائی کیخلاف ایوان میں آواز اٹھانے کی ہدایت

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر 2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سینیٹرز کو مہنگائی کیخلاف ایوان میں آواز اٹھانے کی ہدایت کردی ہے، انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی سے مرر رہے ہیں ان کی آواز بنیں۔ سینیٹ میں پی ٹی آئی کی مہنگائی کے خلاف آواز گونجنی چاہیے۔ اے آروائی نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی سینیٹرز کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سینیٹ کے آئندہ اجلاس اور ملک کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی، اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سینیٹرز کو مہنگائی کیخلاف ایوان میں آواز اٹھانے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ سیاست میں غیریقینی کی صورتحال ملکی معیشت کیلئے نقصان دہ ہے، غیریقینی کا خاتمہ صرف اور صرف فوری الیکشن سے ہی ممکن ہے۔
(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو ملک کے مستقبل بارے سوچ رہی ہے۔ عوام مہنگائی سے مرر رہے ہیں ان کی آواز بنیں۔ سینیٹ میں پی ٹی آئی کی مہنگائی کے خلاف آواز گونجنی چاہیے، سینیٹ میں ملک کو درپیش چار بڑے چیلنجز کو اٹھایا جائے گا، حکومت کی جانب سے سیاسی انتقامی کاروائیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں،میڈیا پر کریک ڈاؤن اورصحافیوں کو ہراساں کرنے کے معاملے کو اٹھایا جائے گا، بدترین معاشی صورتحال اور سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں ناکامی کی صورتحال کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔

مزید برآں عمران خان کی زیر صدارت سینیٹرز کے اجلاس میں نیب قانون میں ترمیم کے بعد لوگوں کو ملنے والی چھوٹ پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ایوانِ بالا میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کی آئندہ کی حکمتِ عملی پر بات چیت کی گئی۔حقیقی آزادی کی تحریک کے فیصلہ کن مرحلے کی تیاریوں کے حوالے سے اہم امور پر غور کیا گیا۔مہنگائی، معاشی تباہی سمیت دیگر معاملات پوری قوت سے ایوان میں اٹھانے پر اتفاق کیا گیا۔
عمران خان نے کہا کہ مجرموں کو این آر او دوم دیکر ملک و قوم کے ساتھ سنگین اور مجرمانہ مذاق کیا گیا۔ قوم کے لوٹے گئے 1100 ارب روپے ہضم کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے ،جس مجرم کو نجات دہندہ کہہ رہے ہیں وہ 20 ارب کا خسارہ چھوڑ کر گیا۔مستحکم ہوتی معیشت کو تنبیہ کے باوجود تباہی کے گھڑے میں اتار دیا گیا، غیریقینی کی کیفیت معیشت کیلئے زہرِقاتل ہے، انتخاب کے اعلان سے تدارک ہوگا، عمران خان نے کہا کہ مجرموں کو کسی طور قبول کرنے کو تیار ہوں نہ ہی قوم کرے گی۔
عمران خان نے مزید کہا کہ کل رحیم یار خان میں اہم ترین خطاب کروں گا۔قبل ازیں عمران خان نے طالبات کنونشن سے خطاب میں کہا کہ جس قوم میں قانون کی حکمرانی نہیں وہ تباہ ہو جاتی ہے،یہ وقت پاکستان کیلئے فیصلہ کن ہے۔ حقیقی آزادی کیلئے سیاست نہیں جدوجہد کی جاتی ہے،جو طاقت ور ہے وہ اوپر ہے اور غریب کمزور ہے۔ملک میں انصاف لے آئیں تو یہ حقیقی ملک بن جائے گا۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آزادی کے لیے کھڑی نہ ہونے والی قومیں تباہ ہوجاتی ہیں۔پہلے اسمبلی میں جا کر قانون بناتے ہیں اور نیب قانون میں تبدیلی کرتے ہیں جبکہ باری باری چوروں کے کیسز ختم ہو رہے ہیں۔
Liveسیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :
ایاز امیر کے بیٹے اور بہو کی دوستی ..
ایاز امیر کے بیٹے اور بہو کی دوستی سوشل میڈیا پر ہوئی، 3 ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی

امریکی ڈالر مسلسل 15 روز مہنگا ہونے ..
امریکی ڈالر مسلسل 15 روز مہنگا ہونے کے بعد بالاآخر سستا ہوگیا

پی ٹی آئی کو ممکنہ لانگ مارچ سے قبل ..
پی ٹی آئی کو ممکنہ لانگ مارچ سے قبل سندھ سے بڑی کامیابی مل گئی

بیٹے کے ہاتھوں بہو کا قتل، سینئر صحافی ..
بیٹے کے ہاتھوں بہو کا قتل، سینئر صحافی ایاز امیر کا بھی ردِعمل آ گیا

اسحاق ڈار واپس آرہے ہیں، وزیرخزانہ ..
اسحاق ڈار واپس آرہے ہیں، وزیرخزانہ بنانے کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی

سارہ قتل کیس، مقتولہ کینیڈین شہری ..
سارہ قتل کیس، مقتولہ کینیڈین شہری اور ماہر معاشیات تھیں

اقوام متحدہ کا پاکستان کیلئے ڈونرز ..
اقوام متحدہ کا پاکستان کیلئے ڈونرز کانفرنس کرنے کا فیصلہ

عمران خان نے خود پر مقدمات

Coin Marketplace

STEEM 0.16
TRX 0.16
JST 0.030
BTC 59126.81
ETH 2514.47
USDT 1.00
SBD 2.46