Participa en nuestro concurso de Interacción semanal #41, The diary game, Pakistan

السلام علیکم ،

اتوار کا دن ہفتے کا اخری دن ہوتا ہے۔ اور سارے ہفتے کی مصروفیت کا اینڈ ہو جاتا ہے۔ جو کام سارے ہفتے رکے ہوئے تھے وہ سب کام اتوار کو نمٹانا ضروری ہوتا ہے۔ کیونکہ پیر سے نیا ہفتہ شروع ہو جاتا ہے۔ اور پھر دوبارہ نئی روٹین شروع ہو جاتی ہے۔
میں بھی صبح فجر کی نماز کے ٹائم پر اٹھ گئی تھی۔ اور نماز پڑھنے کے بعد بچوں کے نہانے کے لیے گرم پانی کرنے کو چولہے پر رکھا ۔ساتھ ہی دوسرے چولہے پر ناشتہ بنانے کھڑی ہو گئی۔ کیونکہ میرے شوہر جلدی ناشتہ کرنے کے عادی ہیں ۔لہذا میں نے ان کے لیے ناشتہ بنا دیا ۔باقی بچے سو رہے تھے، اس لیے جب وہ سو کر اٹھتے ہیں۔ تو ان کے لیے ناشتہ بنانا تھا شوہر کو ناشتہ دے کر میں بھی سونے کے لیے لیٹ گئی۔ اس کے بعد سب بچوں کے ساتھ ہی سو کر اٹھی تو باقی سب کے لیے بھی ناشتہ بنایا۔چھٹی کے دن کی وجہ سے اج کا ناشتہ دیر سے بھی ہوا اور کافی ہیوی بھی تھا ۔کیونکہ ہمارا ناشتہ اور دوپہر کا کھانا ایک ہی ہوتا ہے۔ اس کے بعد رات کو ہی کھانا کھاتے ہیں اس لیے میں نے ناشتے میں بوٹی کباب پراٹھا بنایا۔ جو کہ بھوک نہ ہونے کے باوجود میرے شوہر نے بھی کھایا۔ کیونکہ وہ اتنا ذائقدار اور خوشبودار تھا کہ، خود بخود کھانے کو دل چاہ رہا تھا۔

Screenshot_20250120-083105_Video Player.jpg

ناشتے سے فارغ ہو کر برتن دھوئے ۔اور گھر کے کاموں میں مصروف ہو گئی۔ بچوں نے میرے ساتھ صفائی کروائی، اور کپڑے دھلوائے۔ جب کپڑے دھو کر میں فارغ ہوئی تو ظہر کا ٹائم ختم ہونے والا تھا۔ہمارا گھر چونکہ بند ہے اور اج کل سردی ہے اس لیے مجھے کپڑے گھر کے اندر ہی صوفوں پر ڈال کے سکھانے ہوتے ہیں۔ میں نے صاف ستھری ہو کے نماز پڑھی۔ اور پھر قران پاک پڑھنے بیٹھ گئی۔ بچوں کو بھی اپنے ساتھ ہی قران پاک پڑھنے بٹھایا تاکہ ہم سب ایک ساتھ فارغ ہو جائیں۔

20250115_163758.jpg

بچوں کو قران سے فارغ کر کے اسکول کا پڑھنے کے لیے بٹھایا تاکہ جتنا کام اسکول کا رہ گیا ہے وہ کر کے فارغ ہو جائیں پھر مجھے شاپنگ کے لیے جانا تھا۔

بچوں کو پڑھاتے پڑھاتے عصر کا ٹائم بھی ہو گیا اور نماز پڑھنے کے بعد میں اپنی بیٹی کو لے کر بازار کے لیے چلی گئی ۔مجھے کچھ ضروری سودے خریدنے تھے۔ اور اس کے علاوہ اپنے بیٹے کے لیے کوٹ لینا تھا وہ کافی دن سے مجھے کوٹ لانے کا کہہ رہا تھا تو اس کے لیے کوٹ لے کر ا گئی۔

20250119_204145.jpg

20250115_163748.jpg

جب گھر ائی تو مغرب کی نماز کا ٹائم ہو چکا تھا گھر اتے ہی ساتھ نماز پہلے ادا کی اور پھر اس کے بعد بیٹے کو اس کا کوٹ دے کے ٹرائی کرنے کو کہا ۔

20241231_192510.jpg

اتنی دیر میں میں سبزیاں نکال چکی تھی جو ابھی بازار سے خرید کے لے کر ائی تھی ان کو کاٹ کے فریزر میں فریز کرنا تھا اس لیے سبزی کاٹنے کے لیے بیٹھ گئی۔

20250119_204213.jpg

کوٹ بیٹے کو بالکل ٹھیک ایا۔ اس کا سائز میری نظروں میں جچا ہوا تھا۔ اس لیے مجھے خریداری میں ذرا بھی مشکل پیش نہیں ائی۔
بازار سے میری بیٹی اپنے اور میرے لیے ادرک اور ہلدی کا سیرپ بنانا چاہتی تھی ۔اس کا سامان لے کر ائی تھی ۔اس لیے وہ کچن میں سیرپ بنانے چلی گئی۔ اور میں بھی سبزی بنانے کے بعد اس کی ہیلپ کرنے کچن میں پہنچ گئی۔

Ginger shot

20250103_203457.jpg

اس سیرپ کو انگلش میں جنجر شاٹ کہتے ہیں۔اس کے پینے کے بہت فوائد ہیں۔ معدے کے درد ،پیٹ کی خرابی ،ہاضمے کی خرابی۔ کولیسٹرول اور شوگر کا بڑھنا ،بلڈ پریشر کابڑھنا ۔ان سب تکالیف میں یہ شارٹ بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔ کیونکہ ادرک اور ہلدی کی تاثیر گرم ہوتی ہے لہذا اس کی تاثیر کو معتدل کرنے کے لیے اس میں لیموں یا مالٹے کا رس بھی شامل کیا جاتا ہے۔
میں جنجر شاٹ کی ریسپی اپ کے ساتھ شیئر کر دیتی ہوں۔ اگر کسی کو پسند ائے تو ضرور ٹرائی کریں۔ انشاءاللہ فائدہ ہوگا۔

1️⃣ پہلا مرحلہ

20250103_202055.jpg

سب سے پہلے ادھا پاؤ ادرک لے کے اس کے اندر دو انچ تازی ہلدی کا پیس چھیل کر ڈال دیں۔ اور ساتھ ہی ایک مالٹا یا دو لیموں بھی چھیل کر ڈال دیں۔ تمام چھلی ہوئی سبزیوں کو اچھے طریقے سے دھو لیں ۔

2️⃣ دوسرا مرحلہ

20250103_202233.jpg

تمام سبزیوں کو بلینڈر میں ڈال کے اچھے طریقے سے پیس لیں۔

3️⃣ تیسرا مرحلہ

20250103_202338.jpg

جب اچھا گاڑھا سا پیسٹ تیار ہو جائے تو اس کو چھلنی سے اچھے طریقے سے چھان لیں۔ اور اس میں موجود بیج اور ادرک کے بال چھلنی سے چھان کے الگ کر دیں۔

4️⃣ چوتھا مرحلہ

20250103_203444.jpg

پلیز سب سے اخری مرحلہ ہے سیرپ کو بوتل میں محفوظ کر لیں اور فرج میں رکھ دیں جب خالی پیٹ ہو تو ایک گھونٹ سیرپی کے اس کے اوپر گرم پانی پینے سے بہت فائدہ ہوتا ہے دن میں دو دفعہ یا ایک دفعہ لینا بھی بہتر ہوتا ہے۔

میں امید کرتی ہوں کہ اپ کو میری ڈائری پسند ائی ہوگی بہت شکریہ اجازت چاہوں گی اپنا خیال رکھیے گا اللہ حافظ۔

32FTXiZsHoAW6noHJDhrg3W8ZKHVFSsLYM859aTDCF8iErVYXXrX4mmTapF6wexgQKHNjPyeBPREpETBfA4CyKn8VXYomLMCcif2UUFAi5hVKKR5WbX5wzyRULqzQibmkkaxG3dyK7zFD3Av.png

میں اپنی پوسٹ پڑھنے کے لیے اسٹیمیٹ کے کچھ خاص اتیوں کو انوائٹ کروں گی اور ان سے امید رکھتی ہوں کہ وہ میری پوسٹ پڑھ کے اپنے کمنٹس ضرور دیں گے۔@adlijosa,@suryati,@muhamadfaisal

Sort:  
Loading...

Coin Marketplace

STEEM 0.14
TRX 0.24
JST 0.033
BTC 91968.52
ETH 2289.05
SBD 0.87