The food I'm craving for this weekend , The birthday party supper of my Niece, weekend food, Pakistan
السلام علیکم ،
آج اتوار کا دن تھا ،مطلب کہ ہفتے کا آخری دن ۔اور آج ہی ہمیں ایک سالگرہ
میں جانا تھا۔ میرے شوہر کی بھانجی کی سالگرہ۔ چونکہ آج کے اس کانٹیسٹ میں بھی ویک اینڈ کی خاص ڈش کے بارے میں ہی پوچھا گیا ہے۔ اسلیئے میں آپ کو آج کی اس سالگرہ کی دعوت کا احوال سناتی پوں۔
ویسے تو ہر اتوار ایک خاص اہمیت لیکر آتا ہے۔ کیونکہ اس دن بچے اور شوہر سب گھر ہوتے ہیں۔اسلیئے صبح ہی سے کچھ نہ کچھ خاص ہی بنایا جاتا ہے۔ بچے خود بھی ککنگ میں اپنا انٹرسٹ دکھاتے ہیں۔اور کچھ نیا ٹرائی کرتے ہیں ۔مگر آج ہم نے گھر کے بجائے اپنا ویک اینڈ گھر سے باہر گزارا ۔ اور بہت انجوائے کیا۔
سب سے پہلے ہم نے اپنے ہی گھر میں ناشتہ کیا اور تیار ہوکر بھانجی کے گھر کو نکلے۔ کیونکہ اسکا گھر ہمارے گھر سے بہت دور ہے اور ہمیں پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنی تھی اسلیئے ہم جلدی جانا چاہ رہے تھے۔
راستہ کافی لمبا تھا مگر چونکہ ہم جلدی نکلے تھے اسلیئے ٹرانسپورٹ جلدی مل گئی۔ یہ ہمارا پہلا تجربہ تھا پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کا اور پہلا تجربہ ہی اچھا رہا۔ ہمیں راستے میں بھی بہت مزہ آیا ۔ بس میں آرام دہ سفر گزار کے ہم بھانجی کے گھر پہنچے تو دوپہر ہو چکی تھی۔
اور وہ دوپہر کا کھانا تیار کر چکی تھی۔ کھانے میں چکن کے قیمےمیں اسپیگھیٹیز بنے ہوئے تھے،اور چکن منچورین کے ساتھ مٹر پلاؤ ۔ یہ ایک لذیذ کھانا تھا۔
مگر جب بات ہو سالگرہ کی دعوت کی تو روایتی کھانوں سے ہٹ کے کچھ خاص ہونا چاہیئے۔ اس لیئے شام کو کیک،پزا،گول گپے بازار سے آرڈر کر لیے گئے۔اور گھر کی سجاوٹ کے لیئے بچے خود ہی ایکثو ہو گئے۔
کھانے سے فارغ ہو کر چائے کا یک کپ جب پیا تو جان میں جان آئ۔ورنہ تو کھانا کھا کر سونے کو دل چاہ رہا تھا۔
جب رات گئے ہم دعوت سے فارغ ہو کر گھر واپس آئے تو دس بج گئے تھے۔ اور سب کا تھکن سے برا حال تھا۔ مگر ایک خوشگوار اور یادگار ویک اینڈ گزار کے ہم گھر واپس آئے ۔اور اب میں بچوں کو سلا کر پوسٹ آپ کے ساتھ شیئر کر رہی ہوں۔
آپ لوگ پڑھ کے بتائیں کہ کیا آپ کو مزہ آیا سالگرہ کا فنکشن ہمارے ساتھ انجوائے کر کے۔
آپ سب کا میری پوسٹ پڑھنے کا بہت شکریہ۔
اب میں کچھ اسٹیم فیلوز کو انوائیٹ کروں گی۔
@khrseedanwar
@yaumilahya
@aviral123