The Diary Game (27-07-2024) How I Spend My Day At Home!

in Steem For Pakistanlast month (edited)

IMG_20240727_072101.jpg

اسلام و علیکم دوستوں
میرا نام ساجد خان ہے اور میں پاکستان سے تعلق رکھتا ہوں۔

آللہ تعالی کے پاک نام سے شروع کرتا ہوں۔ جو بڑا مہربان نہایت رھم کرنے والا ہے۔ اور تمام جہانوں کا پالنے والا ہے۔ میں ٹھیک ہوں اور میں امید کرتا ہوں آپ سب بہن بھائی خیر خیریت سے ہوں گے۔ اللہ تعالی آپ سب کو سلامت رکھے اور سدا خوش رکھے۔ امین

آج میں نے ایک ڈائری بنائی ہے۔ جو اپ کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں ۔امید ہے اپ کو پسند ائے گی۔

آج میں صبح تقریبا چار بجے کے قریب اٹھا ۔اس کے بعد میں نہایا۔ میں نے غسل کیا۔ غسل کرنے کے بعد میں مسجد چلا گیا۔ مسجد جا کے میں نے فجر کی نماز پڑھی۔ نماز پڑھنے کے بعد میں نے اخر میں کچھ تسبیح کی جس میں استغفار۔ اور پھر دعا مانگی اور واپس گھر آگیا ۔

IMG_20240727_055752.jpg

جب میں مسجد سے گھر آیا تو میں نے تھوڑا آرام کیا۔ اس کے بعد میری بیوی اٹھ گئی۔ اور ناشتہ بنانے لگ گئی۔ تو میری بیوی نے پوچھا کہ آپ نے کسی ناشتہ کرنا ہے تو میں نے کہا کہ میرے لیے ایک گھی والا پراٹھا بنا دیں اور ساتھ ایک کپ چائے کا۔ تو میری بیوی نے میرے لیے پہلے گھی والا پراٹھا بنایا اور ساتھ ایک کپ چائے کا۔ میں ناشتہ کر کے بہت خوش ہوا ۔

IMG_20240727_072101.jpg

IMG_20240727_072054.jpg

IMG_20240727_180726.jpg

ناشتہ کرنے کے بعد ہمیشہ کی جانوروں کا چارہ کاٹنے گیا۔ کیونکہ پھر گرمی بہت زیادہ ہو جاتی ہے ۔تو میں صبح صبح ناشتہ کرنے کے بعد آپنے کھیتوں میں چلا گیا۔ اور وہاں جا کے جانوروں کے لیے چارہ کاٹا۔ چار کاٹنے کے بعد چار ےکو گھر لے آیا ۔اس کو مشین میں چھوٹا چھوٹا کاٹا۔ پھر جانوروں کی کھلیوں میں ڈال دیا۔ جانور کھانے لگ گئے۔جب جانور چارہ کھا چکے ۔تو میں نے جانوروں کو باہر درختوں کے نیچے باندھ دیا تاکہ گرمی سے محفوظ رہیں۔

IMG_20240727_173614.jpg

IMG_20240727_173552.jpg

جانوروں سے فری ہونے کے بعد بہت گرمی بڑھ گئی۔ اور مجھے بہت گرمی لگ رہی تھی۔ تو میں نے شیمپو اور صابن لیا اور خوب نہایا۔ خوب گرمی کو دور کیا۔نہانے کے بعد میں نے سرسوں کے تیل سے اپنے سر کی خوب مالش کی۔ کیونکہ سرسوں کا تیل ٹھنڈا ہوتا ہے ۔سر میں لگانے سے مالش کرنے سے دماغ کو سکون ملتا ہے ۔نہانے کے بعد مجھے بہت سکون ملا ۔نہانے کے بعد میں نے پنکھا چلا کے گھر پہ سکون کیا ۔

IMG_20240727_170752.jpgIMG_20240727_170728.jpg
IMG_20240727_170725.jpgIMG_20240727_170709.jpg

پھر کچھ دیر بعد دوپہر کے کھانے کا ٹائم ہو گیا۔ تو اج دوپہر کو میری بیوی نے میٹھے چاول بنائے ۔جو کہ بچے بہت شوق سے کھاتے ہیں۔ اور میں بھی شوق سے کھاتا ہوں۔ چاول ہم نے کچھ زیادہ بنائے تھے۔ کیونکہ ہم نے گھر میں قران خوانی کرانی تھی۔ کیونکہ بچوں کو بھی کھلانے تھے ۔جنہوں نے قران پڑھنا تھا۔ تو ہم نے خود بھی چاول کھائے۔ اور قران خوانی والے بچوں کو بھی کھلائے ۔چاول بہت ہی مزیدار بنے تھے۔

اس کے بعد میں نے تھوڑا آرام کیا۔ پھر شام ہو گئی ۔تو شام کے کھانے کا ٹائم ہو گیا۔ تو شام کا کھانا میں نے میٹھی دودھ والی کچی اور تندور کی روٹی کے ساتھ کھایا ۔کھانا کھانے کے بعد میں نے کچھ دیر چہل قدمی کی تاکہ کھانا ہضم ہو جائے۔ اس کے بعد میں آرام سے سو گیا۔

یہ تمام تصاویر میں نے اپنے موبائل سے بنائی Itel A49 (A58 Pro 4G)
اللہ حافظ
Sort:  
Loading...

Coin Marketplace

STEEM 0.16
TRX 0.15
JST 0.028
BTC 54260.52
ETH 2284.10
USDT 1.00
SBD 2.30