The Diary Game (08-07-2024) Today I got my bike done!

in Steem For Pakistan2 months ago

IMG_20240708_095927.jpg

اسلام و علیکم دوستوں
میرا نام ساجد خان ہے اور میں پاکستان سے تعلق رکھتا ہوں۔
-

اللہ تعالی کے بابرکت نام سے شروع کرتا ہوں۔ جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے ۔غفور الرحیم ہے۔ ہر چیز پر قادر ہے ۔میں ٹھیک ہوں اور میں امید کرتا ہوں اپ سب دوست بھی ٹھیک ہوں گے۔ اللہ تعالی اپ سب کی عمر دراز کرے ۔اور اپ کو سلامت رکھے۔ امین

اج میں نے ایک ڈائری بنائی ہے ۔جو اپ کا ساتھ شیئر کر رہا ہوں ۔امید ہے اپ کو پسند ائے گی۔

اج میں صبح تقریبا چار بجے کے قریب اٹھا ۔اس کے بعد میں نے وضو کیا۔ وضو کرنے کے بعد میں مسجد چلا گیا۔ مسجد جا کے میں نے فجر کی نماز پڑھی۔ نماز پڑھنے کے بعد میں نے دعا مانگی۔ اور اس کے بعد میں واپس گھر ا گیا ۔

IMG_20240708_063653.jpgIMG_20240708_063647.jpg

جب میں مسجد سے گھر ایا تو میری بیوی اٹھ گئی ۔تو اس نے پوچھا کہ میں بچوں کے لیے ناشتہ بنا رہی ہوں۔ تو اپ نے کس سے ناشتہ کرنا ہے۔ تو میں نے کہا کہ اج میں نے ناشتہ نہیں کرنا۔ اج میں نے خالی پیٹ تحفہ ملنگا پینا ہے ۔جو کہ میں نے رات کو فرج میں بھگو کے رکھا تھا تو میں نے خالی پیٹ دو گلاس تحفہ ملنگا کے پیے۔ جس سے میرے دل و دماغ کو بہت سکون ملا ۔

IMG_20240708_104750.jpgIMG_20240708_104738.jpg

IMG_20240708_104722.jpg

IMG_20240708_105650.jpgIMG_20240708_104926.jpg
IMG_20240708_104811.jpgIMG_20240708_104759.jpg

ناشتہ کرنے کے بعد میں نے روٹین کے مطابق جانوروں کا کام وغیرہ کیا ۔جانوروں کو چارہ کھلایا اس کے بعد باہر جا کے درختوں کے نیچے باندھ دیا۔ جانوروں سے فری ہونے کے بعد میں نہایا فریش ہوا کیونکہ میں نے جوہر اباد جانا تھا موٹر سائیکل کا کام کروانے ۔ جوہر اباد ہمارے گاؤں سے تقریبا اٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر ہے ۔اور تقریبا 20 سے25 لگتے ہیں ۔ تو میں گھر سے نکلا اور جوہر اباد پہنچ گیا ۔جب میں پہنچا تو میں حاجی احمد سیالوی اٹو مکینک کے پاس گیا ۔اور اس سے کہا کہ موٹر سائیکل کی بریک چیک کریں یہ نہیں لگ رہی ۔تو حاجی احمد صاحب نے جب دیکھا تو اس نے کہا کہ بریک کے جو لیدر ہیں وہ بالکل ختم ہو چکے ہیں۔ جس سے بریک کام نہیں کر رہی۔ اپ ایسا کریں کہ نئے لیدر لیں پرانے نکال کے نئے ڈلوائیں ۔جس سے بریک اچھی طرح لگے گی ۔تو میں نے کہا ٹھیک ہے حاجی صاحب تو میں نے 300 روپے کے اچھی کمپنی ایکسل کمپنی کے لیدر لیے اور حاجی صاحب کو کہا کہ اپ نئے ڈال دو پرانے باہر نکال دو ۔کیونکہ دوستو گاڑی ہو یا موٹر سائیکل ہو اس کی بریک نہ لگے تو کافی نقصان کا خطرہ ہوتا ہے ۔جب بریک ہی نہیں کام کرے گی تو پھر تو اللہ معاف کرے کافی نقصان کے چانس ہوتے ہیں۔ اس لیے اپنی گاڑی یا موٹر سائیکل کی بریک چیک کر لیا کریں کہ وہ لگ رہی ہے کہ نہیں اگر نہیں لگ رہی تو فورا مکینک کو دکھائیں۔ نئے لیدر ڈلوائیں یا بریک ٹائٹ کروائیں۔ تو میں نے نئے لیدر ڈلوائے جس سے بریک ٹھیک ہو گئی۔ اور 100 روپے حاجی احمد صاحب نے مزدوری لی۔

IMG_20240708_091359.jpgIMG_20240708_091011.jpg

موٹر سائیکل کی بریک ٹھیک کروانے کے بعد مجھے بہت پیاس لگی۔ تو میں ایک گنے والی رھڑی کے پاس چلا گیا ۔اور وہاں جا کے میں نے ایک گلاس گنے کے جوس کا پیا ۔جس سے میرے دل و دماغ کو بہت سکون ملا۔ میں اپنے موٹرسائیکل پر بیٹھا رہا۔ موٹر سائیکل پر بیٹھ کر جوس پیا۔

IMG_20240708_095635.jpgIMG_20240708_095437.jpg
IMG_20240708_095048.jpgIMG_20240708_093756.jpg
IMG_20240708_095927.jpgIMG_20240708_095708.jpg

گنے کا جوس پینے کے بعد میں نے دیکھا کہ داڑھی بڑھ چکی ہے۔ تو میں سیلون کے پاس چلا گیا۔ اور سیلون فری بیٹھا تھا ۔تو میں نے پہلے اپنی داڑھی بنوائی۔ داڑھی بنوانے کے بعد میرے سر میں ہلکی ہلکی درد ہو رہی تھی۔ تو میں نے سیلون کو کہا کہ اپ کے پاس رش تو ہے نہیں ایسا کریں کہ میں اپ کو 100 روپے اضافی دوں گا ۔اپ میری سرسوں کے تیل سے سر کی مالش کر دیں۔ تاکہ میرے دماغ کو سکون ملے۔ تو سیلون نے سرسوں کا تیل لیا اور میرے سر کی مالش شروع کر دی۔ جس سے میرے دماغ کو بہت سکون ملا۔ تو میں نے سیلون کو 200 روپے مزدوری دی سیلون بہت خوش ہو گیا ۔

IMG_20240708_115142.jpgIMG_20240708_115132.jpg

IMG_20240708_114915.jpg

IMG_20240708_115401.jpgIMG_20240708_115218.jpg

جب میں سیلون سے فری ہوا تو مجھے میرے انکل شاہین اکبر ان کی کال اگئی۔ تو انکل نے کہا کہ اپ کہاں پہ ہیں۔ تو میں نے کہا کہ میں جوھراباد ہوں۔ تو انہوں نے کہا کہ مجھے اپ سے کام ہے ایک دفعہ ملو تو میں نے کہا بازار ا جائیں۔ تو شاہین انکل بازار اگئے۔ شاھین انکل کچھ عرصہ پہلے ٹیچر رے ہیں۔ اب بھی وہ شارٹ ہینڈ پڑھاتے ہیں ۔وہ شارٹ ہینڈ کے بیسٹ ٹیچر ہیں ۔اب بھی کچھ لڑکوں کو وہ گھر پر ٹیوشن شارٹ ہینڈ پڑھاتے ہیں۔ میں اور شاہین انکل اکٹھے ہو گئے ۔میں انکل شاہین کو لالہ فوڈ پوائنٹ پر لے گیا ۔کیونکہ وہ میرے اچھے دوست ہیں۔ اور ان کے پاس دہی بھلے فروٹ چاٹ جوس وغیرہ اعلی کوالٹی کا ملتا ہے ۔ان کی دکان جوہر اباد میں بہت مشہور ہے ۔تو میں انکل کو دکان پر لے گیا۔اور انکل سے پوچھا کہ اپ نے دہی بلے کھانے ہیں جوس پینا ہے یا فروٹ چاٹ۔ تو انکل نے کہا کہ میں نے تو فروٹ چاٹ کھانا ہے ۔ ان کا فروٹ چاٹ بہت مزے کا ہوتا ہے ۔تو میں نے کہا اپ فروٹ چاٹ کھا لیں۔ اور میں دہی بھلے کھا لوں گا۔ تو میں نے دہی بلے کا ایک پیالہ کھایا اور انکل شاہین نے فروٹ چاٹ کھایا۔ ھم لالہ فوڈ پوائنٹ پر بیٹھے رہے ۔میں نے انکل شاہین کے ساتھ اپنی تصاویر بھی بنائی۔ کچھ دیر باتیں وغیرہ کی اس کے بعد شاہین انکل اپنے گھر چلے گیۓ ۔اور میں واپس اپنے گھر اگیا۔

IMG_20240708_194529.jpgIMG_20240708_190438.jpg

جب میں گھر ایا تو میں نہایا گرمی بہت زیادہ تھی نہانے کے بعد میں نے پنکھے کے نیچے سکون کیا۔ اور کچھ دیر ارام کیا پھر کچھ گھنٹوں بعد شام کے کھانے کا ٹائم ہو گیا۔ تو شام کا کھانا میں نے میٹھی دودھ کی کچی بنائی
ساتھ تندور کی روٹی لی شام کا کھانا میں نے میٹھی کچی اور تندور کی روٹی کے ساتھ کھایا۔ کھانا کھانے کے بعد میں نے تھوڑی دیر چہل قدمی کی ۔ تاکہ کھانا ہضم ہو جائے ۔اس کے بعد میں ارام سے سو گیا۔

یہ تمام تصاویر میں نے اپنے موبائل سے بنائی Itel A49 (A58 Pro 4G)
اللہ حافظ
Sort:  
Loading...

Hi @sajidkhan514,
I hope you are well. And I really like to read your post. It's great to see that you share your all day activities with us. I hope had a good day.

Regards
@laiba- ch

 2 months ago 

میری پوسٹ پڑھنے کا اپ کا بہت بہت شکریہ

Coin Marketplace

STEEM 0.17
TRX 0.15
JST 0.028
BTC 60385.82
ETH 2321.90
USDT 1.00
SBD 2.51