The Diary Game (04-06-2024) How I Spend My Day!

in Steem For Pakistan2 months ago (edited)

IMG_20240604_091045.jpg

السلام علیکم دوستو ۔میں ٹھیک ہوں اور میں امید کرتا ہوں اپ سب بھائی بھی خیریت سے ہوں گے۔ میں اس پلیٹ فارم کو جوائن کر کے بہت خوش ہوں۔ اور میں امید کرتا ہوں اپ کی خوش ہو گئے۔ اج میں نے یہ ڈائری بنائی ہے۔ جو اپ کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں امید ہے اپ کو پسند ائے۔

اج میں چار بجے اٹھا پھر میں نے وضو کیا وضو کرنے کے بعد میں مسجد چلا گیا۔ مسجد جا کہ میں نے فجر کی نماز پڑھی نماز پڑھنے کے بعد میں واپس گھر اگیا۔

IMG_20240604_061900.jpg

IMG_20240604_061852.jpg

جب میں مسجد سے گھر ایا ۔میری بیوی نے پوچھا کہ اپ کو کیا بنا دوں ۔اپ نے کس سے ناشتہ کرنا ہے۔ تو میں نے کہا کہ اج میں نے ناشتہ نہیں کرنا کیونکہ اج میں نے اپنے ایک دوست کے ساتھ بوچھال کلاں جانا ہے ۔وہاں پہ ہمارے دوست ہوتا ہے یعقوب ناصر جو وڈ ورکس کا کام کرتا ہے۔ ہمیں اس کے پاس جانا ہے میرے دوست نے دروازے ارڈر کرنے ہیں ۔ تو میں تیار ہوا موٹر سائیکل نکالا۔ کیونکہ اپ کو پتہ ہے گرمی بہت زیادہ ہے۔ میرے دوست نے کہا کہ ہم صبح صبح نکل جائیں گے ناشتہ راستے میں کر لیں گے۔

IMG_20240604_070811.jpg

IMG_20240604_070400.jpg

IMG_20240604_064329.jpg

ہم گھر سے اہستہ اہستہ چل پڑے راستے میں پٹرول پمپ پر گئے۔ اور موٹر سائیکل میں پٹرول ڈلوایا۔ تقریبا ہم 40 منٹ میں ہم کٹھاسگرال پہنچ گیا ہے وہاں پہنچے ہم نے کٹھا سگرال ہوٹل پہ چائے پی۔ ان کی چائے بہت اچھی ہوتی ہے۔ تو ہم نے تھوڑا سا ارام کیا چائے پینے کے بعد ہم ہ چل پڑے۔

IMG_20240604_080118.jpg

IMG_20240604_073809.jpg

IMG_20240604_073404.jpg

چائے پینے کے بعد اگے پہاڑی اگئی۔ ہم پہاڑی پر چڑھ گئے ۔اور اہستہ اہستہ موٹرسائیکل چلاتے گے۔ کیونکہ اپ کو پتہ ہے پہاڑی میں بہت خطرناک موڑ ہوتے ہیں تو ہم ارام سے چلتے گئے اہستہ اہستہ تو ہم نے پہاڑی کراس کر لی ۔

IMG_20240604_154348.jpg

IMG_20240604_154151.jpg

IMG_20240604_081654.jpg

پہاڑی کراس کرنے کے بعد اگے پیل پدھڑار اگیا ۔جب ہم پدھڑار پہنچے تو ہم پہاڑی کا سفر کر کے تھک چکے تھے ۔تو ہم نے ایک پیپسی کی بوتل لی۔ جو ہمیں 150 روپے میں ملی تو میں اور میرے دوست دو دو گلاس پیپسی کے پی لیے ۔اور ہم بہت خوش ہوئے۔

IMG_20240604_090641.jpg

IMG_20240604_085806.jpg

پیل پدھڑار چوک سے اگے کچھ دیر کے بعد۔ ہم بوچھال کلاں اپنے دوست یعقوب ناصر کے پاس پہنچ گئے ۔جس نے وہاں وڈ ورکس کی دکان بنا رکھی ہے ۔تو ہم اس کے پاس دکان پر پہنچ گئے۔

IMG_20240604_091045.jpg

IMG_20240604_090957.jpg

IMG_20240604_090353.jpg

IMG_20240604_142014.jpg

IMG_20240604_142008.jpg

دکان پر پہنچے تو ہمیں ہمارا دوست یعقوب مل گیا ۔ہم اس کی دکان پر بیٹھ گئے۔ اس نے سب سے پہلے ہمارے لیے گنے کا جوس منگوایا ۔جو پی کر ہم بہت خوش ہوئے کیونکہ گرمی بہت زیادہ تھی۔

کچھ دیر بعد کھانے کا ٹائم ہو گیا تو یعقوب نے ہمارے لیے کھانا منگوایا۔ جس میں تندور کی روٹی اور دال مونگی کا سالن تھا ۔جو ہم کھا کر بہت خوش ہوئے۔ دال مونگی کا سالن بہت ہی ٹیسٹی تھا۔ تو ہم نے دال مونگی اور تندور کی روٹی کے ساتھ کھانا کھایا۔

IMG_20240604_103508.jpg

کھانا کھانے کے بعد ہم نے یعقوب سے کافی باتیں وغیرہ کی۔ کچھ دیر بعد یہ یعقوب نے ہمارے لیے چائے منگوائی۔ جو کہ بہت ہی اچھی بنی ہوئی تھی۔ تو ہم چائے پی کر بہت خوش ہوئے

۔
IMG_20240604_133607.jpg

IMG_20240604_112806.jpg

تقریبا ہمیں یعقوب کے پاس 2 بج چکے تھے۔ تو ہم نے یعقوب کو دروازوں کی پیمائش وغیرہ دی کہ اس پیمائش کے مطابق دروازے تیار کرنے ہیں۔ اس کے بعد ہم نے اس سے اجازت لی۔ اور وہاں سے ہم اہستہ اہستہ واپس کی طرف چل پڑے۔ ہم تقریبا اہستہ اہستہ واپس انے لگے۔ تو تقریبا ہم 4 بجے پہاڑی سے نیچے اتر ائے۔

IMG_20240604_164048.jpg

IMG_20240604_163919.jpg

جب ہم پہاڑی سے نیچے اترے تو
۔ تو وہاں پہ ایک سردائی گھوٹے والا بیٹھا تھا۔ہم بہت تھک چکے تھے۔ تو ہم نے ایک ایک گلاس سردائی گھوٹے کا پیا ۔اور کچھ دیر ارام کیا جس سے ہمارے دل و دماغ کو بہت سکون ملا۔

IMG_20240604_173807.jpg

گھوٹا پینے کے بعد ہم واپس خوشاب کی طرف انے لگے اہستہ اہستہ تو ہم تقریبا 6 بجے کے قریب خوشاب پہنچ ائے۔ تو میں نے سب سے پہلے خوشاب اپنے دوست کو گھر چھوڑا۔جب اسے گھر چھوڑا تو اس نے گھر میں چائے بنوائی۔ کہ پی کے جاؤ کیونکہ کافی تھکاوٹ ہو گئی ہے۔ چائے پی لو تھوڑی ریسٹ کی کر لو تو میں نے اپنے دوست کے گھر ریسٹ کی اورچائے پی۔

چائے پینے کے بعد میں اپنے دوست کے گھر سے نکل ایا۔ میں تقریبا 15 منٹ میں اپنے گھر پہنچ ایا ۔تو میری بیوی نے پوچھا کہ شام کے کھانے میں اپ کو کیا دوں۔ تو میں نے کہا اج مجھے کچھ نہ دے میرا پیٹ بھرا ہوا ہے ۔تو میں نے شام کو کھانے میں کچھ نہیں کھایا ۔کیونکہ چائے۔ گنے کا جوس۔ پیپسی کی بوتل ۔اور اخر پہ سردائی گھوٹا ۔ ان سب سے میرا پیٹ بھر چکا تھا۔ تو میں نے شام کو کوئی چیز نہیں کھائی۔ اور ارام سے سو گیا۔

یہ تمام تصاویر میں نے اپنے موبائل سے بنائی Itel A49 (A58 Pro 4G)

اللہ حافظ

Sort:  
Loading...

Coin Marketplace

STEEM 0.21
TRX 0.13
JST 0.030
BTC 66822.94
ETH 3490.23
USDT 1.00
SBD 2.90