The Diary Food Captured with Yummy Thoughts | Season 26
ہم پاکستانیوں کے لئے کھانا سب سے بڑی تفریح ہے۔ ہم جب خوش ہوتے ہیں تب کھاتے ہیں جب اداس ہوتے ہیں ، تب بھی کھاتے ہیں کسی کی سالگرہ ہو ،کسی کی پارٹی ہو،کسی کی شادی ہو ہمیں سب سے زیادہ انتظار کھانے کا ہی ہوتا ہے۔ تو گرمی کے ان شدید گرم دنوں میں ہمیں بھی اک دعوت نامہ ملا ۔
یہ دعوت طعام میری پھپھو کی طرف سے میرے چاچو اور ان کی فیملی کو ایک مقدس سفر پہ جانے سے پہلے دی گئی تھی۔ ان کے ساتھ میں اور میرے گھر والے فری میں بلائے گئے تھے۔
تو جب آپ کو اس شدید گرمی میں دو گھنٹے چولہے کے آگے گھڑے ہو کہ کھانا نہ بنانے کی خوشخبری ملے تو تھوڑا نہیں بہت خوش ہونا چاہیے . اس لئے میں اور میرے گھر کے تمام افراد بخوشی تیار ہو کہ یہ دعوت کھانے چلے گئے۔
وہاں جانے کے بعد کھانا بنانے کے لئے میری کچھ خدمات حاصل کرنے کی کوشش کی گئی جو کہ میں نے انتہائی کامیابی سے ناکام بنا دی۔ اس کے بعد مجھے لگا کی جہاں سب بڑے بیٹھ کہ ملکی اور بین الاقوامی حالات ڈسکس کر رہے شاید میرے گیان کی ضرورت وہاں زیادہ ہے۔ اب ان کو میری ضرورت تھی یا نہیں مگر مجھے اٹھارہ ڈگری والے کمرے میں بیٹھنے کی اشد ضرورت تھی اس لیے تھوڑی دیر ڈھیٹ بن کے بیٹھنے میں کوئی حرج نہیں تھا۔
![]() | ![]() | ![]() |
---|
![]() | ![]() |
---|
اس کے بعد کھانا لگایا گیا اور ہمیں بلایا گیا۔ اب اللہ کی نعمتوں کی بھرپور قدر کرتے ہوئے ہم نے ہر چیز کے ساتھ انصاف کیا تا کہ بنانے والوں کی دل آزاری نہ ہو اور کھانے کے بعد ان کی دل کھول کہ تعریف کی آپ کہ ہاتھوں میں تو جادو ہے اور زنان مصر کہ بعد وہ ہم ہی ہیں جن کا دل چاہ رہا ہے کہ اپنی انگلیاں کاٹ کھائیں۔
تعریف کے یہ لمبے پل بنانے کے بعد مجھے خیال آیا کہ یہ جو تعریف سن کہ پھول کے کپا ہو رہے ہیں ان کی جان پہ رحم کرنا چاہیے تا کہ ان کو فشار خون یعنی بلڈ پریشر بڑھنے کی گولی نہ لینی پڑ جائے ، سو مزید تعریفوں کا بوجھ اپنے نازک کندھوں پہ لئے گھر کی راہ لی۔
I'm inviting @aminasafdar ,@mona01 ,@abdullahw2 , @sualeha , @nalainzahra ,@suboohi for the contest.
Upvoted. Thank You for sending some of your rewards to @null. It will make Steem stronger.
Hahahahaha you're hilarious. I loved reading it.
If you write funny you should always write in urdu.
Maza aa gya, apko khana khaa kr,or mujhy post prh kr
🤗
Much obliged my friend 😍
Aahan the food is looking very delicious and tasty it made me hungry again 🤤 because I love biryani very much. Thank you so much for sharing a beautiful article with us. Good luck 🤞
Thank you so much for your good words
Anda benar sekali, kalau ada acara pasti ada makan-makan
I'm grateful for your valuable words
Trimakasih @mehwish-almas