The Diary Game 🌹|| 26- 7- 2022 || #Club75 || By @hammad44

in Steem For Pakistan2 years ago (edited)

اسٹیم اٹ کلچر
کے تمام مسلمان بہن بھائیوں کو حماد خان کی طرف سے السلام علیکم کیسے ہیں آپ سب دوست امید کرتا ہوں خیر خیریت سے ہونگے اور بہت اچھے ہونگے میں بھی اللہ تعالیٰ کے کرم سے ٹھیک ٹھاک ہوں اور میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کمیونٹی کے تمام ممبران کو ہمیشہ خوش رکھے اور مصیبتوں سے بچائے اور کبھی کسی کو کسی بڑے دوکھ یا تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے

InShot_20220727_062109526.jpg
Source
IMG_20220413_185918.png

دوستو میں ایک بار پھر آپ لوگوں کے پاس حاضر ہوں اور آج بھی میں اپنا کل کا گزرا ہوا دن شیئر کر رہا ہوں میں صبح سویرے اذان فجر کے وقت اٹھا گھوڑا گاڑی تیار کی اور پھر ہم گاؤں کی طرف روانہ ہو گئے تھوڑی دیر بعد گاؤں پہنچے تو کام شروع کر دیا ہم نے محنت مزدوری کی اس کے بعد سامان لوڈ کیا اور واپس روانہ ہو گئے میں سیدھا ساتھ ساتھ والے شہر چلا گیا وہاں پر میں نے دو جگہوں پر سامان اتارا اور گھر واپس آ گیا

IMG_20220727_060708.jpg

گھر پہنچنے کے بعد کچھ دیر آرام کیا اس کے بعد مجھے کچھ پیسوں کی ضرورت پڑ گئی اور اس وقت میرے پاس اتنی رقم نہیں تھی تو میں اپنے ایک کزن کے پاس گیا اس سے کچھ پیسے لیئے اور واپس پر ایک کریانہ سٹور پر رکا وہاں سے ناشتہ کا سامان لیا گھر پہنچنے کے بعد ناشتہ کیا اور پھر مجھے کزن نے کہا کہ جلدی کرو دوکان پر چلیں تو میں نے کچھ مرغوں کی دیکھ بھال کی اس کے بعد تیاری کی اور دوکان کی طرف روانہ ہو گئے

IMG_20220724_070239.jpg

جب میں دوکان پر پہنچا تو اج میرے استاد محترم چھٹی پر تھے میں اکیلا ہی تھا تو تھوڑی دیر بعد میرے استاد محترم کا ایک رشتے دار ایا اس کے پاس نوکیا کمپنی کا ایک کیپڈ فون تھا جس کی ایل سی ڈی ٹوٹی ہوئی تھی اس نے کہا کہ مجھے نئی لگا دیں میں نے اپنے پاس سے چند ایل سی ڈی لگائیں مگر وہ کام نہیں کر رہی تھیں تو میں چلا گیا سپیئر پارٹس کی دوکان پر وہاں سے نئی لی اور آ کر اسے موبائل ٹھیک کر دیا اس کے بعد تھوڑی دیر اپنے ایک دوست کی دوکان پر چلا گیا گپ شپ کی

IMG_20220726_125613.jpg

جب مجھے بھوک لگی تو میں چلا گیا کھانا کھانے کے لیے مگر جب ہوٹل پر پہنچا جہاں سے ہم کھانا کھاتے ہیں تو وہاں بجلی نہیں تھی تو میں نے ایک دو کام اور کرنے تھے میں نے سوچا واپسی پر روٹی کھا لوں گا پہلے وہ کام کر لیتا ہوں میں بازار کی طرف چلا گیا اپنے ایک دوست کی دوکان پر وہاں سے ایک موبائل لیا پھر کچھ سامان اور لینا تھا تو وہ لیا اور واپس آ کر کھانا کھانے کے لیے چلا گیا ابھی تک بجلی نہیں ائی تھی کچھ ٹائم رہتا تھا تو میں نے کھانا کھایا اور پھر دوکان پر واپس آ گیا

IMG_20220512_202934.jpg

تھوڑی دیر دوکان پر بیٹھا تھا مگر میں موبائل ٹھیک نہیں کر سکتا تھا کیونکہ کاویا خراب ہوا پڑا تھا اور استاد محترم ہوتے تو ٹھیک کر دیتے مگر اس کے بغیر کام نا ممکن تھا تو جو موبائل ٹھیک کروانے والا اتا میں اسے جو میرے استاد کے پہلے ایک شاگرد نے وہیں قریب میں شاپ کھولی ہوئی ہے اس کے پاس چھوڑ کر آ جاتا اور پھر جب چھ بجے کے بعد ہم نے دوکان بند کی میں اور میرا بڑا کزن ہم گھر کی طرف روانہ ہو گئے راستے میں میرے ایک دوست کے پاس کچھ دیر رکے اسے کوئی چیز دینی تھی وہ دی اور گھر واپس آ گئے

IMG_20220726_182526.jpg

گھر پہنچنے کے بعد میں نے مرغوں کو کھولا اس کے بعد گھر سے باہر کھلی ہوا میں بیٹھ گیا کچھ دیر اپنے گھوڑے کے ساتھ گزری اور پھر میرا ایک کزن آ گیا اس نے مجھے ونگل دی تھی جس کی بیٹری ڈلوانی تھی وہ میں بیٹری لے کر آیا تھا تو وہ ونگل لینے کے لیے ایا اس کے بعد میں کچھ دیر موبائل استعمال کرتا رہا پھر جب گھر گیا تو شام کا کھانا کھایا کھانا کھانے کے بعد میرے موبائل کی بیٹری لو تھی تو موبائل چارجنگ پر لگا کر سو گیا یہ رہی میری سارے دن کی مصروفیات انشاء اللہ پھر ملاقات ہو گئی دعاؤں میں یاد رکھیں

IMG_20220726_191001.jpg

Best Regards ✍️🌼
Hammad Khan

Special Thanks @vvarishayy
@suboohi

Sort:  
 2 years ago 

Hi, @hammad44

Thank you so much for sharing your post at #steemit-culture community. We are extremely happy to see your post.

Steemexclusive
Plagiarism Free
Bit Bot Free
Club Status#club5050
Verified User
Voting CSI?
Rating8/10

Recommend Please don't use #club75 tag on your post because you are not eligible. Use just club5050.

That's really good post dear friend.

 2 years ago 

Congratulations! This post has been upvoted through steemcurator04.

Curated By - @suboohi
Curation Team - The Efficient Seven

Coin Marketplace

STEEM 0.19
TRX 0.13
JST 0.028
BTC 66373.20
ETH 3291.44
USDT 1.00
SBD 2.69