The Diary Game 🌹|| 13- 7- 2022 || #Club75 || By @hammad44

in Steem For Pakistan2 years ago

اسٹیم اٹ کلچر
کے تمام مسلمان بہن بھائیوں کو حماد خان کی طرف سے السلام علیکم کیسے ہیں آپ سب دوست امید کرتا ہوں خیر خیریت سے ہونگے اور بہت اچھے ہونگے میں بھی اللہ تعالیٰ کے کرم سے ٹھیک ٹھاک ہوں اور میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کمیونٹی کے تمام ممبران کو ہمیشہ خوش رکھے اور مصیبتوں سے بچائے اور کبھی کسی کو کسی بڑے دوکھ یا تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے

photogrid.collagemaker.photocollage.squarefit_20227147919238.png

IMG_20220413_185918.png

دوستو میں ایک بار پھر آپ لوگوں کے ساتھ اپنا کل کا گزرا ہوا دن شیئر کرنے کے لیے حاضر ہوں میں آج صبح جب اٹھا تو آسمان پر بادل چھائے ہوئے تھے اور ایسا لگ رہا تھا کہ ابھی بارش ہونے والی ہے تو میں گھر سے باہر نکلا کھلی ہوا میں تھوڑی ہی دیر میں بارش شروع ہوگئی اور کافی دیر تک بارش لگی رہی تو میں اٹھا موٹر سائیکل لی اپنے چھوٹے کزن کو ساتھ لے کر بارش انجوائے کرنے کے لیے گھر سے تھوڑی دور چلے گئے جہاں پر ہم کھڑے تھے سارے شہر کا پانی اسی گلی سے جا رہا تھا اور بہت تیزی سے جا رہا تھا تھوڑی دیر ہم بارش انجوائے کرتے ریے اس کے بعد گھر واپس آئے تو میں مرغوں کی دیکھ بھال میں مصروف ہو گیا کیونکہ اب بارش رک چکی تھی تو میں نے مرغوں کے لیے آٹا بنایا اور اس میں چار قسم کی دوا شامل کی کیونکہ بیماری اب حملہ کر رہی ہے تو اس لیے میں نے آٹے میں دوا ملا کر مرغوں کو کھلایا پلایا ان کی دیکھ بھال کی اور پھر تھوڑی دیر بعد اپنے استاد محترم کے پاس پہنچا تو اس نے کہا کہ جلدی سے تیار ہو جاؤ دوکان پر چلیں تو میں گھر واپس آیا تیاری کی اور ہم دوکان کی طرف روانہ ہو گئے

تھوڑی دیر سفر تے کرنے کے بعد کیونکہ ہمارا تقریباً سترہ اٹھارہ کلو میٹر کا سفر بن جاتا ہے دوکان تک تو ہم راستے میں جا رہے تھے ایک نمکو شاپ پر استاد محترم نے بریک لگائی اور کہا کہ سموسے کھا کر چلتے ہیں تو ہم نے وہاں بیٹھ کر سموسے کھائے اور تھوڑی دیر بعد دوکان پر پینچ گئے تو ہم نے کام شروع کر دیا موبائل ٹھیک کرنے بیٹھ گئے تو اوپر سے ایک پشتون ایا اس کے موبائل کا چارجنگ جیک اور ساتھ میں ہینڈ فری جیک دونوں خراب تھے تو میں نے اسے اوپن کیا پھر ہم نے اس کا مسلہ ٹھیک کرنے کے بعد اسے رکھ دیا اور ایک پشتون کا موبائل پڑا ہوا تھا وہ عید سے پہلے دے کر گیا تھا میرے استاد نے اسے اٹھایا ٹھیک کرنے بیٹھ گئے اس کا چارجنگ کا مسلہ تھا وہ چارجنگ نہیں کرتا تھا تو کافی وقت لیا اس نے مگر وہ ٹھیک نہیں ہوا تو پھر ایک نوکیا کمپنی کا پرانا ماڈل تھا دو لوگ باپ اور بیٹا موبائل دینے کے لیے آئے تو ہم نے ان سے کچھ وقت مانگا انہوں نے کہا کہ ہم نے بازار جاناں ہے واپسی پر لیتے جائیں گے

اسی طرح ابھی بہت کام پڑا تھا کہ ایک اور آدمی آئے ان کے پاس بھی نوکیا کمپنی کا ایک کیپیڈ فون تھا اور اس کے چند بٹن کام نہیں کر رہے تھے تو اس آدمی نے بھی کہا کہ میرے ساتھ میرے گھر والے ہیں اور ہم نے بازار جاناں ہے میں ایک دو گھنٹے تک واپس آ جاؤں گا اور موبائل اٹھا لوں گا ہم اس کا موبائل ٹھیک کر رہے تھے کہ بجلی چلی گئی اور پھر کافی دیر بعد بجلی آئی تو اس موبائل نے بھی بہت وقت لیا ٹھیک ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا تھا اس کے بعد اج دوپہر کا کھانا کھانے بھی نہیں جا سکے کیونکہ وقت نہیں ملا تو میرے پاس میرا ایک دوست آیا اس نے کہا کہ فلاح ماڈل فون مجھے یوز میں چاہیے تو قریبی ایک دوکان پر وہ فون پڑا تھا میں نے وہاں سے اسے دلا دیا تو اب ایک آدمی کا موبائل کافی دنوں سے پڑا ہوا تھا اس کا یونٹ نہیں مل رہا تھا تو قریبی ایک اور مارکیٹ میں ایک آدمی سے میں رابطے کیا تو اس نے بتایا کہ مل جائے گا میں اس کی دوکان پر چلا گیا وہ کسی کام سے گیا ہوا تھا تھوڑی دیر بعد واپس آیا جب موبائل چیک کیا تو اس کی بیٹری میں ڈیڈ تھی اب اس کے پاس نئی بیٹری نہیں تھی تو میں پھر واپس دوکان پر آ گیا

دوکان پر پہنچا تو ایک رشتے دار بیٹھا ہوا تھا اس اس نے موبائل استاد محترم کو ٹھیک کرنے کے لیے دیا میں نے اسے کی کچھ خدمت کی اس کے بعد ان کا موبائل ٹھیک ہوا تو انہیں دے دیا اس کے بعد استاد ایک موبائل لے کر دوکان سے نکل گئے اور مجھے کہا کہ تم بیٹھو میں آیا وہ موبائل ٹھیک کرتے کرتے کافی لیٹ ہو گئے میں ان کے انتظار میں بیٹھا تھا کیونکہ ہم پہلے چھ بجے کے قریب گھر واپس آ جاتے ہیں میں نے اپنے مرغوں کی دیکھ بھال کرنی ہوتی ہے مگر آج ہم بہت لیٹ ہو گئے وہ موبائل ٹھیک کیا اور پھر گھر کی طرف روانہ ہو گئے جب گھر پہنچے تو میں نے شام کا کھانا کھایا اور پھر آرام کیا کیونکہ میں اج بہت تھکا ہوا تھا

Best Regards ✍️🌼
Hammad Khan

Special Thanks @vvarishayy
@suboohi

45GhBmKYa8LQ7FKvbgfn8zqd6W2YEX34pMmaoxBszxVcFZv5kmMPyEtMREGYZG3G6Uhekfe7zv5TcqJTnNVzhhYEWtCUEAQNikLELEMJJB...1Ys15EKSHhziBW2fmYKATC93UmYNLbUQCru9NCF21UMv4pMAL4wBAjueA8fn3FTCwvZmmYXtzmEMc7Kh7LnDv53EuUttJMS2qoJhaXc37Rj9Z8aUrNqiuSaHWW.png

Sort:  
 2 years ago 
Hi, Thank you so much for sharing your post in #steemit-culture community. We are extremely happy to see your post.
PlagiarismClubSteemexclusiveBot free
0 %
#club75
Yes ✅
Yes ✅

Regards,
You make a very good and attractive post.

Bhai bohat achi post ki apny keep promoting our language at international level.

 2 years ago 

Thank you very much my sister you visited my post and liked the post

Good and interesting post dear

 2 years ago 

Thanks 😊

Coin Marketplace

STEEM 0.17
TRX 0.15
JST 0.029
BTC 61852.16
ETH 2402.53
USDT 1.00
SBD 2.60