The Daily Diary🌹|| 21 April 2022|| #Club75 By @hammad44🌹🌹

in Steem For Pakistan2 years ago

🌻🌻 دعا 🌻🌻

اسٹیم اٹ کلچر کے تمام مسلمان بہن بھائیوں کو میری طرف سے السلام علیکم🥰 کیا حال چال ہیں سب دوستوں کے اور کیسے ہیں آپ سب دوست امید کرتا ہوں خیر خیریت سے ہونگے اور بہت اچھے ہونگے میں بھی اللہ تعالیٰ کے کرم سے ٹھیک ٹھاک ہوں اور میں امید کرتا ہوں کہ میرے تمام مسلمان بہن بھائی رمضان المبارک کے روزے رکھ رہے ہوں گے جو مسلمان بہن بھائی کسی بیمار یا کسی مجبوری کی وجہ سے رمضان کے روزے نہیں رکھ سکتا اللہ تعالیٰ اس کی بیماری دور فرمائے اور اسے رمضان المبارک کے صدقے صحت کاملہ عطا فرمائے اور اور ہمیں نیک کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے ہمیں مرتے وقت کلمہ طیبہ نصیب فرمائے آمین ثم آمین❤️

InShot_20220421_185822209.jpg

IMG_20220413_185918.png

🌹🌹 صبح کا وقت 🌹🌹

دوستو میں اپنا گزرا ہوا دن لے لیا حاضر ہوں آج کا دن پہلے سے کچھ الگ گزرا کیونکہ پہلے تو میں سارا دن گھر پر رہتا تھا اور آج میں صبح سویرے اُٹھا تو بڑے بھائی نے کہا کہ تم ایسا کرو گے گاؤں میں کام کرنے والے آدمیوں کی طرف ناشتہ لے جاؤ تو میں نے سامان اٹھایا اور گاؤں کی طرف روانہ ہو گیا جب وہاں ڈیرے پر پہنچا تو وہ لوگ مشین کی صفائی کر رہے تھے تو میں نے سامان رکھ دیا اور ایک آدمی وہاں پہنچا ہوا تھا جس کی کٹائی کرنی تھی تو جب ان لوگوں نے ناشتہ کر لیا

IMG_20220413_185918.png

تو مشین سٹارٹ کی اور گندم کی کٹائی کی طرف روانہ ہو گئے تو بھائی کا فون آیا کہ یہ جو ساتھ آدمی ہے ابھی اس کی طرف نہیں جاناں اس کی گندم دور ہے پہلے ساتھ والی گندم کٹائی کرواؤ وہاں پر لوگ پہنچے والے ہیں تو وہیں ہمارے ڈیرے کے قریب ہی میری خالہ کے بیٹے کی گندم تھی تو وہاں پہنچے اتنے میں وہ خود بھی آ گیا تو مشین نے کٹائی شروع کر دی ابھی کٹائی شروع ہی کی تھی کہ مشین خراب ہو گئی اس نے کچھ بیرنگ توڑ دیا اور پھر وہ لوگ اسے ٹھیک کرنے بیٹھ گئے

IMG_20220413_185918.png

♦️دن بھر کی مصروفیات ♦️

ہم بھی بیٹھنا پڑ گیا تو اوپر سے اور لوگ اکھٹے ہوتے گئے کے ہمیں بھی کٹائی کر دو ہمیں بھی کر دو بہت سے لوگ جمع ہو گیا اور کافی دیر گزری گئی اس کے بعد جا کر مشین ٹھیک ہوئی اور پھر ہم نے سٹارٹ کر دی پہلے ایک ایک سکول ٹیچر وہاں پر موجود تھا اس کی تقریبا 43 کرنال تھی ہم نے وہ گندم کاٹی اس کے بعد اور بھی بہت سے لوگ جمع تھے تو پھر دو آدمیوں کی 25 کرنال تھی وہ کاٹی اس کے بعد ساتھ میں ایک اور آدمی کی 50 کرنال تھی ہم نے ان کی کٹائی شروع کر دی اوپر سے میرا اپنا بہت برا حال تھا کیونکہ میں نے دوا بھی نہیں لی تھی اور صبح سے کچھ کھایا پیا بھی نہیں تھا اور جتنا ان لوگوں نے تنگ کیا تو میرا سر درد سے پھٹا جا رہا میرا میں اسی انتظار میں تھا کہ جلدی سے بھائی خود آ جائے اور میں گھر جا کر آرام کروں مگر وہ بھی نہیں آ رہا تھا اور دھوپ بھی بہت زیادہ تھی

IMG_20220413_185918.png

تو ہم نے جب پچاس کرنال کاٹ لی تو میری خالہ کا بیٹا دوپہر کا کھانا لے کر ایا تو میں نے استادوں سے کہا کہ بیٹھ کر کھانا کھا لیں اس کے اپنے بھی مزدور کام کر رہے تھے وہ گندم کی پیکنگ پر لگے ہوئے تھے تو وہ لوگ کھانا کھانے کے لیے بیٹھے تو اوپر سے بھائی بھی پہنچ گیا میں بہت خوش ہوا اور وہاں سے ایک کزن کے ساتھ ٹریکٹر پر بیٹھا کیونکہ میری موٹر سائیکل دور رہ گئی تھی تو ٹریکٹر پر سوار ہو موٹر سائیکل لی اور گھر کی طرف روانہ ہو گیا کچھ دیر بعد گھر پہنچا مگر طبیعت بہت زیادہ خراب تھی سر میں اتنا درد تھا کے ایک کدم چلنا بھی مشکل لگ رہا تھا تو گھر پہنچنے کے فوراً بعد میں نہایا اور نہانے کے بعد دوپہر کا کھانا کھایا اور کھانا کھانے کے بعد میں سو گیا

IMG_20220413_185918.png

اور پھر جب میں اٹھا تو کافی وقت تک موبائل یوز کرتا رہا اس کے بعد اٹھا چھوٹے بچوں والی مرغیوں کو کھولا اور بچوں کو پہلے باجرے کے دانے ڈالے اس کے بعد بڑے مرغوں کو روٹی کے ٹکڑے کھلائے اور پھر میں بچوں کے ساتھ بیٹھ گیا کیونکہ صبح بھی میں گھر پر نہیں تھا پتا نہیں کیسے گھر والوں نے انہیں کھلایا پلایا تھا تو میں نے انہیں اپنے ہاتھ سے بچوں کو روٹی کے ٹکڑے کھلائے کیونکہ مجھے مرغیوں سے بہت محبت کرتا ہوں میں خود بعد میں کھاتا پیتا ہوں پہلے مرغیوں کو کھلاتا ہوں کیونکہ وہ صرف میرا شوق ہے اور گھر کے کسی کو انہیں پالنے کا شوق نہیں

IMG_20220413_185918.png

اس کے بعد میں گھر سے باہر نکلا کھلی ہوا میں کچھ دیر موسم بہت پیارا بنا ہوا تھا۔ آگر شہر کی کے لوگوں کی نظر سے دیکھا جائے تو موسم بہت پیارا اور تھا مگر جب ہم گاؤں والوں کی نظر سے دیکھا جائے تو ایسا موسم ہمارے لیئے بہت خطرناک ہوتا ہے کیونکہ اگر گندم کی فصل کٹی ہوئی پر بارش آ جائے تو اسے کافی دن دھوپ میں رکھنا پڑتا ہے اور اگر ایک جگہ گلے ہوا ڈھیر اور اس پر بارش آ جائے تو انہیں ایک ایک کر کے دھوپ میں رکھنا پڑتا ہے اسلئے ہم ایسا موسم دیکھ کر ڈر جاتے ہیں کیونکہ ہماری پہلی امید اللہ ربّ العزت سے اور دوسری اپنی فصل سے وابستہ ہوتی ہے

IMG_20220413_185918.png

اس کے بعد میں گھر سے باہر نکلا تو میرا ایک کزن جا رہا تھا کچھ دیر اس کے بعد کھڑ گیا اس کے بعد میرا ایک چھوٹا کزن آ رہا تھا اور اس کے ہاتھ میں ایک چھتری بھی تھی تو ہم وہاں فوٹوگرافی کرنے بیٹھ گئے چند تصویریں بنائیں اور پھر ہلکی ہلکی بارش شروع ہو گئی اس کے بعد میں نے اپنا ڈی ایس ایل آر کیمرہ اٹھایا اور ہم بھائیوں نے شام سے کچھ دیر پہلے چند تصویریں بنائیں اور پھر بارش تیز ہو گئی اس کے بعد میں نے پوسٹ تیار کی یہ رہا میرا آج کا دن

❣️❣️ اللہ حافظ ❣️❣️

IMG_20220413_185918.png

Special Mention @vvarishayy
@suboohi Regard
@hammad44✍️🌹

IMG_20220413_185918.png

Sort:  
 2 years ago 

Congratulations, your post has been upvoted by The Team Industrial Seven. We support posts using the @Steemcurator06 account.Keep typing thediarygame and using the #thediarygame tag. Have a nice day.

voted by vvarishayy

 2 years ago 

Thanks for supporting

Coin Marketplace

STEEM 0.19
TRX 0.15
JST 0.029
BTC 63618.84
ETH 2623.39
USDT 1.00
SBD 2.78