The Diary Game

in Steem For Pakistan6 months ago

💞بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم💞

اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحمت والا ہے

✨💞💞💞✨

  • تمام مسلمان بہن بھائیوں کو حماد خان کی طرف سے السلام علیکم کیسے ہیں آپ سب دوست امید کرتا ہوں خیر خیریت سے ہونگے اور بہت اچھے ہونگے میں بھی اللہ تعالیٰ کے کرم سے ٹھیک ٹھاک ہوں اور میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کمیونٹی کے تمام ممبران کو ہمیشہ خوش رکھے اور مصیبتوں سے بچائے اور کبھی کسی کو کسی بڑے دوکھ یا تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے

IMG_20240305_224053.jpg

دوستوں آج ایک مرتبہ پھر میں آپ لوگوں کے پاس حاضر ہوں اور اج میں اپنا کل کا گزرا ہوا دن آپ لوگوں کے ساتھ شیئر کروں گا میں صبح تقریباً 6.30 بجے اٹھا تو میں نے جانا تھا منڈی پر کیونکہ اتوار والے دن ہمارے علاقے کے ایک منڈی لگتی ہے تو ہم نے وہاں جاناں تھا میں نے سوچا کہ اپنے مرغوں کو دانے ڈال دیتا ہوں کیونکہ میں تھوڑا لیٹ واپس آؤں گا اور میرے مرغے بھوکے نہ کھڑے ہوں تو میں نے اپنے مرغوں کو دانے ڈالے اس کے بعد میں نہایا نہانے کے بعد روانہ ہو گیا اپنے دوست کے گھر پہنچا وہاں سے اس کو ساتھ لیا اور پھر ہم منڈی کی جانب روانہ ہوئے تقریباً دس بارہ کلومیٹر کا سفر تھا ہم وہاں پہنچے تو ابھی لوگ آ رہے تھے کچھ مرغے آئے ہوئے تھے ہم نے وہ دیکھے مگر کوئی پسند نہیں آیا ہم منڈی میں چلتے رہے کسی خوبصورت مرغے کی تلاش میں

اس کے بعد ہم نے ایک مرغی لی اور پھر ہم نے چاول کھائے پھر کچھ دیر منڈی میں گھومتے رہے آخر کار ہمیں کوئی ایسا مرغا نہیں ملا جو ہم ڈھونڈ رہے تھے تو پھر ہم نے ایک اور مرغی لی اور گھر کی طرف روانہ ہو گئے ہم میرے دوست کے گھر پہنچے اور وہاں پر ہم نے اصیل مرغوں کا فارم بنانے کی تیاری شروع کر دی ہے تو کچھ مرغے وہاں پر کھڑے بھی ہیں ہم نے مرغیاں بھی وہیں کھڑی کیں اس کے بعد میرے دوست کے بھتیجے کہتے تھے کہ ہمیں گاؤں لے جائیں تو ہم نے تیاری کی تھوڑی دیر بعد روانہ ہو گئے ہم گاؤں پہنچے کیا خوبصورت موسم تھا ایسا محسوس ہوتا تھا جیسے ہر چیز مسکرا رہی تو کیونکہ کافی عرصہ بعد بارش ہوئی تھی تو فصلیں بھی خوش تھی اور لوگ بھی

اب ہم کھانے پینے کا سامان بھی ساتھ لے کر گئے تھے تو ہم نے تیاری شروع کر دی کوئی برتن دھونے لگ گیا تو کسی نہ پیاز کاٹے اور میں نے آگ جلائی پھر ہم نے سامان اکٹھا کر کے میرے دوست کو دیا وہ سالن تیار کرنے بیٹھ گیا تو ہم تصویریں بناتے رہے پھر میرا ایک دوست چھوٹے بچوں کو مچھلی کا فارم دکھانے کے لیے لے گیا تھوڑی دیر بعد جب بچے واپس آئے تو کھانا تیار ہو چکا تھا ہم سب لوگوں نے مل کر کھانا کھایا اور پھر بچے وہاں گھومتے پھرتے رہے ایک دوست چائے بنانے بیٹھ گیا اتنے میں مجھے ایک دوست کا فون آ گیا اس نے بتایا کہ فلاح دوست کی دادی وفات پا گئی ہے تو ہم نے چائے پی بچوں کو ساٹھ لیا اور گھر کی طرف روانہ ہو گئے

میں نے مرغوں کی دیکھ بھال کی اس کے بعد سارے دوست آ گئے تو میں نے وضو کیا اور روانہ ہو گئے وہاں پہنچے نماز جنازہ ادا کی اور پھر واپس آئے تھوڑی دیر گپ شپ اس کے بعد ایک ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا کھانا کھانے کے بعد میں گھر کی طرف روانہ ہو گیا واپس آیا اپنے مرغوں کی دیکھ بھال کی آس کے بعد چھوٹے بچوں کو خوراک دی بڑے مرغوں کو میں دن میں ایک مرتبہ خوراک دیتا ہوں جب کے بچوں کو دو تین مرتبہ تو بچوں کو خوراک دینے کے بعد میں کافی دیر تک ڈرامہ دیکھتا رہا اس کے بعد میں سو گیا یہ رہی میری کل کی مصروفیات

Special Mention
@suboohi
Best Regards ✍️🌼
Hammad khan

My social media profile

TikTok

Facebook

Sort:  
Loading...

Coin Marketplace

STEEM 0.16
TRX 0.15
JST 0.029
BTC 58077.92
ETH 2457.08
USDT 1.00
SBD 2.37