One Picture And One Story Week #42".
السلام علیکم عزیز دوستو امید ہے سب خیریت سے ہوں گے ا شکریہ میم اپ نے ہمیں دوبارہ سے موقع دیا کہ ہم اس کنٹیسٹ میں حصہ لے سکیں کہ میرا بہت ہی پسندیدہ کانٹیسٹ ہے اور میں جو بھی اس میں حصہ لیتی ہوں اپ مجھے بہت ہی خوشی محسوس ہوتی ہے کیونکہ جب بھی ہم تصویر کھینچتے ہیں اس کے پیچھے کوئی نہ کوئی کہانی ضرور ہوتی ہے اور جب ایسے کنٹیسٹ میں ہم حصہ لیں تو ظاہر ہے وہ یادیں دوبارہ سے تازہ ہو جاتی ہیں.
یہ تصویر میں نے کچھ لمحے پہلے ہی لی ہے اور ابھی میں پارک میں ائی ہوئی تھی کیونکہ رات سے بارش ہو رہی تھی تو موسم بہت ہی خوشگوار تھا تو میرا بھی دل چاہ رہا تھا تھوڑی دیر اپنی بیٹی کو پارک میں لے کے چلوں اور وہاں پر زندگی کے کچھ رنگ دیکھنے بعض دفعہ شاید ہم زندگی سے اتنا بور ہو جاتے ہیں کہ کچھ بھی اچھا نہیں لگتا.
ایسی پارک اور جھولے اور بچوں کی خوشیاں دیکھ کے بندہ اپنے بچپن میں دوبارہ سے واپس چلا جاتا ہے اور سوچتا ہے کہ ہمارا بچپن بھی اتنا ہی خوبصورت تھا اتنا ہی سادہ تھا اور اتنا ہی پرکشش تھا تو میں جیسے ہی پارک میں ا کے بیٹھی مجھے لگا میرے سر کا درد بھی غائب ہو گیا ہے اور میں پھر سے فریش ہو گئے ہوں.
بعض دفعہ زندگی میں اتنا تھکا دیتی ہے کہ کوئی سمجھ بھی نہیں اتی کیا کیا جائے لیکن ایسے پوائنٹس ایسی پارکس اور بچوں کی خوشیاں ان کی مسکراہٹیں دوبارہ سے ہمیں زندگی کی طرف واپس لے اتے ہیں خاص طور پر جب میں اپنی گڑیا کو کھیلتا ہوا دیکھتی ہوں تو مجھے بہت اچھا محسوس ہوتا ہے کہ یہی اصل زندگی ہے اور باقی تو غم کی کہانی ہے.
زندگی کتنی حسین لگتی ہے نا خاص طور پر اس سلائڈ میں اگر دیکھیں تو بچے مختلف رنگوں میں زندگی کو انجوائے کریں کچھ الٹے لٹکے ہوئے تھے کچھ سلائیڈ میں بھاگ رہے تھے اور کچھ ویسے ہی خوش ہو رہے تھے اور کچھ میری طرح دور سے بیٹھ کے زندگی کو دیکھ کر مسکرا رہے تھے کہ یہی زندگی ہے باقی تو سب فانی ہے.
یہ تصویر خاص طور پہ مجھے اپنے بچپن کی یاد دلاتی ہے جب ہم چھوٹے ہوا کرتے تھے اور درختوں سے لٹکا کرتے تھے اور زندگی کو بڑے اچھے طریقے سے انجوائے کیا کرتے تھے نا کوئی غم ہوتا تھا نہ کوئی پریشانی ہوتی تھی اور بس خوشیاں خوشیاں ہوتی تھیں اور ابھی تو شاید بہت عرصہ گزر جاتا ہے کہ بندے نے مسکرایا بھی نہیں ہوتا .
یہی میری اج کی پوسٹ ہے امید ہے اپ کو پسند ائے گی اور اپ اس پہ اپنا تبصرہ شیئر کریں گے جو کہ میرے لیے بہت ہی اہمیت کا حامل ہوتا ہے اپ سب کے تعاون کا شکریہ.
I will invite my friends @sualeha, @jannat12 and @mesola to take part in the contest.
Thank you, friend!
I'm @steem.history, who is steem witness.
Thank you for witnessvoting for me.
please click it!
(Go to https://steemit.com/~witnesses and type fbslo at the bottom of the page)
The weight is reduced because of the lack of Voting Power. If you vote for me as a witness, you can get my little vote.
Upvoted. Thank You for sending some of your rewards to @null. It will make Steem stronger.
Thank you so much for support