Weekly Contest -Best Diary Game | A Memorable Evening ( 30-04-2024) by @aliraza51214

in Steem For Pakistan3 months ago
🌞! پیارے لوگوں سلام

Light Blue White Clean Grid Family Photo Collage_20240522_152117_0000.png

💫کینوا کی مدد سے بنائی گئی کور فوٹو 💫

HNWT6DgoBc14riaEeLCzGYopkqYBKxpGKqfNWfgr368M9WV2fxXdrPTYRzd6c1Awfk2QiiH33EfYjYz2eGawL3gFmoTXFbqGRJf1rb7EfFuA2mmfr8oWsNiuiNJ (1).png

السلام علیکم! امید کرتا ہوں اپ سب خیر و خیریت سے ہوں گے اور اچھی زندگی جی رہے ہوں گے سب سے پہلے تو دیکھتی انکھوں اور سنتے کانوں کو سلام پیارے دوستو اپ میری ڈائری پڑھ کر بڑے لطف اندوز ہوں گے جیسا کہ اپ میری کور فوٹو کو دیکھ کر کچھ اچھا گمان کر رہے ہیں بالکل اپ کو ایسی ہی ایک اچھی ڈائری پڑھنے کو ملے گی۔

HNWT6DgoBc14riaEeLCzGYopkqYBKxpGKqfNWfgr368M9WV2fxXdrPTYRzd6c1Awfk2QiiH33EfYjYz2eGawL3gFmoTXFbqGRJf1rb7EfFuA2mmfr8oWsNiuiNJ (1).png

تمام دوستوں سے یہ گزارش ہے کہ وہ اپنے خیال کا پوسٹ پڑھنے کے بعد لازمی اظہار کیا کریں تاکہ میں اشنا رہوں کہ میں کیسی پوسٹیں بنا رہا ہوں پیارے دوستو اب ہم چلتے ہیں اپنی پوسٹ کی جانب تو یہ دن بہت ہی خوبصورت تھا اور بڑے ہی یادگار تھا ہم لوگ کالج میں کلاسز لینے کے بعد ایک خوبصورت سی شام کو یادگار بنانے کا سوچ رہے تھے۔

HNWT6DgoBc14riaEeLCzGYopkqYBKxpGKqfNWfgr368M9WV2fxXdrPTYRzd6c1Awfk2QiiH33EfYjYz2eGawL3gFmoTXFbqGRJf1rb7EfFuA2mmfr8oWsNiuiNJ (1).png

تو ہم تمام دوستوں نے سوچا کہ کیوں نہ اج کسی اچھے ہوٹل سے کھانا کھایا جائے تو سارے دوستوں نے کیمپس میں کلاسز دینے کے بعد مشورہ کیا کہ اج اخری دن ہے پھر ہم نے سوموار کو انا ہے تو ہم اج ایک اچھا سا کھانا کھاتے ہیں پھر میں سجاد موسی حماد اور سبطین لوگ کھانا کھانے کے لیے ایک بہت ہی خوبصورت ریسٹورنٹ پر چلے گئے یہ جگہ بہت ہی خوبصورت تھی۔

HNWT6DgoBc14riaEeLCzGYopkqYBKxpGKqfNWfgr368M9WV2fxXdrPTYRzd6c1Awfk2QiiH33EfYjYz2eGawL3gFmoTXFbqGRJf1rb7EfFuA2mmfr8oWsNiuiNJ (1).png

داخلی نظارے 💫

IMG_20240430_160110_309.jpg

ہم اپنے کیمپس سے پہلے مین کیمپس واپس ائے اور یہاں سے ہم نے سوچا کہ ہم یہاں سے ریسٹورنٹ کی جانب بڑھتے ہیں تو چند قدموں کی مسافت پر ایک اچھا سا ریسٹورنٹ جس کے بارے میں ہمیں سجاد بھائی نے بتایا تھا ۔

HNWT6DgoBc14riaEeLCzGYopkqYBKxpGKqfNWfgr368M9WV2fxXdrPTYRzd6c1Awfk2QiiH33EfYjYz2eGawL3gFmoTXFbqGRJf1rb7EfFuA2mmfr8oWsNiuiNJ (1).png

ہم وہاں چلے گئے تقریبا 30 منٹ چلنے کے بعد ہم وہاں پہنچے جیسے ہی ہم ہوٹل میں داخل ہوئے اور بڑا ہی خوبصورت قسم کی سجاوٹ اور ایک نہایت ہی صاف ستھرا ماحول دیکھنے کو ملا جو دیکھ کر ہمیں تعجب محسوس ہوا اور خوبصورتی کو دیکھ کر ہماری بھوک اور زیادہ بڑھ گئی ہوٹل کی دیواریں ٹیبل اور کھانے سے لے کر پینے کے پانی تک بہت ہی اچھا سجایا گیا تھا

رائتہ ❤

IMG_20240430_161637_593.jpg
ہوٹل میں داخل ہونے کے بعد سب سے پہلے ہم نے واش روم کا رخ کیا کیونکہ چہرے پر بہت گرد جمی ہوئی تھی تو ہم نے سوچا کہ سب سے پہلے فریش ہوا جائے تازہ دم ہو کر کھانا کھانے کا مزہ ہی کچھ اور ہے منہ اور ہاتھ کو دھونے کے بعد ہم سب دوست ایک اچھے ٹیبل پر بیٹھ گئے اور اپس میں مشورہ کرنے لگ پڑے ۔

HNWT6DgoBc14riaEeLCzGYopkqYBKxpGKqfNWfgr368M9WV2fxXdrPTYRzd6c1Awfk2QiiH33EfYjYz2eGawL3gFmoTXFbqGRJf1rb7EfFuA2mmfr8oWsNiuiNJ (1).png

کہ اج کھانے میں کیا منگوایا جائے کھانا تو ویسے بھی اس ہوٹل کا بڑا ہی مشہور اور معروف تھا تو ہمیں سمجھ نہیں ارہا تھا کہ ہم کھانے کے لیے کیا چیز ارڈر کریں ہمارے ارڈر کو سلیکٹ کرنے تک ویٹر نے ایک رائتہ اور پانی کی بوتل رکھی اور تمام دوست کھانے سے پہلے سلاد اور رائتے کو کھانے لگ پڑے۔

HNWT6DgoBc14riaEeLCzGYopkqYBKxpGKqfNWfgr368M9WV2fxXdrPTYRzd6c1Awfk2QiiH33EfYjYz2eGawL3gFmoTXFbqGRJf1rb7EfFuA2mmfr8oWsNiuiNJ (1).png

تقریبا پانچ سے دس منٹ کے بعد ہم نے ویٹر کو ارڈر دیا جس میں ہم نے بریانی اور ان کے مشہور کباب منگوائے اور ساتھ موسی کی فرمائش پر پلاؤ بھی منگوایا

حماد دوست ♥️

IMG_20240430_160126_431.jpg

کھانا ارڈر کرنے کے بعد ہم تمام دوست اپس میں بحث و مباحثہ کرنے لگ پڑے کیونکہ ہمارے فائنل پیپرز جو ہیں وہ بالکل ہی قریب تھے تو سب سے پہلے ہم نے اس پہ بات چیت کی پھر اور دنیا داری کی باتیں شروع کر دی تو حماد کے ساتھ گفتگو کرنے میں بڑا مزہ اتا ہے تو حماد نے ہمیں کچھ جگتیں سنائی اور کچھ اچھی باتیں بھی بتائیں جو ہمارے فائنل کے پیپر کے لیے موثر ثابت ہوئی

حسیب

IMG_20240430_160123_801.jpg
اس کے بعد پھر ہم حسیب سے بات چیت کرنے لگ پڑے پھر ہم نے حسیب سے پوچھا کہ اپ نے کتنا یاد کیا ہے تو جیسا کہ بتاتا چلوں کہ حسیب کہ ہمیشہ سے ہی سلیبس کو اکٹھا کرنے کے مسائل ہی رہے ہیں لہذا اس سے تقریبا بات کرنے کا وقت سلیبس کے اکٹھا کرنے میں گزر گیا

سبطین

پھر اس کے بعد باری آئی سبطین سے پھر سبطین سے ہم نے رائے لی اور یوں کھانے کے انتظار میں ہم بیٹھ گئے اور کافی شدت والی بھوک ہمیں محسوس ہو رہی تھی

IMG_20240430_160119_307.jpg

آپس میں گپ شپ کرتے ہوئے

IMG_20240430_160115_809.jpg

IMG_20240430_160114_194.jpgIMG_20240430_160112_077.jpg

کھانے کے آنے تک جیسے تیسے کر کے ہم نے وقت گزارنا تھا سو بھوک اس قدر شدید تھی کہ وقت گزارنا مشکل ہو رہا تھا تو سارے ہی اپس میں ایک دوسرے کے ساتھ ہنسی مذاق کرنے لگ پڑے اور کافی اچھی بحث ہوئی کافی کچھ سیکھنے کو ملا اور کافی اچھا کچھ سننے کو ملا

سجاد اور موسی

IMG_20240430_160055_084.jpg
موسی اور سجاد یہ ہماری محفل کے شاہکار بندوں میں مانے اور جانے جاتے ہیں ان کی باتیں زمین سے اسمان اور اسماں سے زمین کے سفر میں جتنی بھی مخلوقات رہائش پذیر ہیں ان سے جڑی ہوتی ہے موسی اور سجاد کی بات ہنسی اور مزہ سے بھرپور ہوتی ہے لہذا ہم ان کی باتوں کو اتنا سیریس نہیں لیتے اور مجھے اکثر اوقات شاعری سے چڑھانا یہ ان دونوں کا کاروبار بن چکا ہے

سیلفی ٹائم ♥️

IMG_20240430_160043_252.jpg

پھر کھانے سے قبل تمام دوستوں نے کہا کہ ایک یادگار تصویر ہونی چاہیے تاکہ بچھڑنے کے بعد جب کبھی ہم یہ تصویر دیکھیں تو دل کو ٹھنڈا اور سکون پہنچے لہذا ہم سارے دوستوں نے ایک ہی فریم میں انے کی کوشش کی تو بندہ ناچیز نے اپنے تمام دوستوں کی ایک خوبصورت سیلفی بنائی

IMG_20240430_161630_745.jpg

کھانا

سیلف لینے کے بعد ہمارا کھانا ٹیبل پر سچ چکا تھا اب زبان سے پانی ٹپک رہا تھا سو جیسے تیسے کر کے بڑی تیز رفتار کے ساتھ ساروں نے پلیٹیں لگائی اور باری باری کھانا ڈالنے لگ پڑے

IMG_20240430_161628_624.jpg

موسیٰ کی فرمائش پلاؤ ♥️

IMG_20240430_045736_192.jpg

باقی تمام دوستوں کی نگاہیں روٹی اور سالن پر تھیں ادھر ایک جانے میرے عینک والے بھائی موسی کی شکاری نظریں پرندوں کے نشیمن پر تھیں اس نے اپنے فرمایشی پلاؤ پر ایک نظر دیکھا ایسی شکار نظر تھی کہ ایک پلیٹ کو ایسے پیرامڈز کی شکل میں بنایا پہلے چاول پھر رائتہ پھر سلاد پھر سالن اور ایک چھتری نما سجاوٹ پلیٹ کے اوپر بنا کے کھانے لگ پڑا

واپسی گھر 🏠

کھانا کھانے کے بعد وقت تیزی سے گزر ہی رہا تھا تو کافی دیر ہو گئی پھر ہمیں واپس گھر انا تھا پھر ہم نے تمام دوستوں سے دعا سلام کی اور پھر ہم واپس گھر کی جانب سفر پذیر ہوئے اور ایک یادگار سفر اپنے دل میں لیے کچھ یادیں کچھ تصویریں دل میں سمیٹے گھر واپس پہنچے میں امید کرتا ہوں اپ کو یہ پوسٹ اچھی لگے گی تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ وہ میری پوسٹ پر ا کے اپنی اظہار رائے بیان کریں تاکہ اپ کی رائے سے میں اپنی آنے والی پوسٹ کو بہتر بنا سکوں بہت شکریہ سلامت رہیں

پوسٹ کی اخر پر میں دعوت دینا چاہوں گا اپنے دوستوں کو کہ وہ اس مقابلے میں شرکت کریں اور ایک اچھا انعام وصول کر سکیں

@aliabid01
@sabtainkhan
@hammad-historian

HNWT6DgoBc14riaEeLCzGYopkqYBKxpGKqfNWfgr368M9WV2fxXdrPTYRzd6c1Awfk2QiiH33EfYjYz2eGawL3gFmoTXFbqGRJf1rb7EfFuA2mmfr8oWsNiuiNJ (1).png

g6br9NKHvSo72r7xnHSpj1hkcv6csCddDyMEi1jUecgDw3N4Yfy6YpdUvdCyw6kiWy8pVjCrDNVML5aQoBLFZoYCEFX6JNcKgvs5UsgTeh...vc46UPdpEf1AVVuUWBn8RUMuwUdmFWuyrwZEyyuDTDyVbPcmkcnLzvaPhyPaKzykkdRpMiY3R5t15G2er9hQQRrN59nMWe2xMnGw1fVdX6StCUsD1ukGkadgPX (1).gif

Sort:  
 3 months ago 

ماشاءاللہ علی بہت اچھی پوسٹ بنائی ہے اپ نے اپ اپنے دوستوں کے ساتھ باہر گئے ان کے ساتھ کھانا کھایا ان کے ساتھ گپ شپ کیا اپ نے اپنے سارے دوستوں کا تعارف کروایا ہے بہت اچھے انداز میں اپ نے موسی کے فرمائش پر چاول کھائے اور ایک اچھا اور خوبصورت دن گزارنے کے بعد اپ شام کو اپنے گھر واپس اگئے امید ہے یہ دن اپ کے لیے نہایت شاندار رہا ہوگا میں اپ کی جیت کے لیے دعا گو ہوں

 3 months ago 

امید کرتا ہوں اپ خیریت سے ہوں گے سب سے پہلے اپ کی پوسٹ پڑھ کر بہت اچھا لگا یقینا اس دن میں بھی اپ کے ساتھ تھا۔ اور ہم نے اچانک یہ فیصلہ کیا کہ اج ہم ایک اچھا سا کھانا کھاتے ہیں کیونکہ اس کے بعد ہمیں دو چھٹیاں تھیں تو ہم سب دوست اس بات پر متفق ہوئے اور ہم کوئین ریسٹورنٹ پر کھانا کھانے کے لیے چلے گئے ۔تو اس دن ہم پانچ دوست وہاں پر پہنچے تو وہاں پر ہمیں بہت اچھا ماحول دیکھنے کو ملا اور ویسے بھی اس ریسٹورنٹ کی سجاوٹ بہت اچھی ہے اور کھانے کا مذہ آتا ہے تو ہم نے تھوڑی دیر کے بعد کھانے کا آرڈر دیا اور اپنی پسند کا کھانا منگوایا اور خوب مزے کے ساتھ کھایا ۔اور کھانا کھانے کے دوران ہم نے چاند تصویر بھی اپنے موبائل میں بنائیں تاکہ یادگار رہ سکیں اس کے بعد ہم سب ایک دوسرے سے اجازت طلب کرنے لگے اور واپس اپنے گھر کو جانے لگے ماشاءاللہ بہت اچھا لگا سلامت رہیں۔

Loading...
 2 months ago 

ماشاءاللہ علی بھائی آپ نے بہت ہی اچھی پوسٹ بنائی ہے مجھے آپ کی پوسٹ بہت پسند آئی ہے اللہ پاک آپ کو ہمیشہ خوش رکھے آپ نے دوستوں کے ساتھ بہت ہی اچھا وقت گزارا ہوٹل میں گئے کھانا کھایا اللہ پاک آپ کو اور آپ کے دوستوں کو ہمیشہ سلامت رکھے اور ایسے ہی آپ کی دوستی بنی رہے اور میں دعا کرتی ہوں کہ آپ کے پیپر نزدیک ہیں اللہ پاک آپ کو کامیابی دے آمین ۔خدا حافظ

Coin Marketplace

STEEM 0.16
TRX 0.12
JST 0.026
BTC 57339.41
ETH 2522.28
USDT 1.00
SBD 2.31