The Diary Game (29-04-2024) A Busy Day by @mudassarshamsher

السلام وعلیکم کیا حال ہے آپ سب کا؟اُمید ہے آپ سب خریت سے ہوں گے آج میں نے اپنے دن کا آغاز اٹھ کر اپنے اللہ کو یاد کرنے سے کیا نماز سے فارغ ہو کر من سیر کرنے کو نِکل گیا اج صبح بہت اچھا موسم تھا رات ہونے والی بارش نے صبح پر اپنا اثر چھوڑ رکھا تھا ہلکے ہلکے بادل چھاے ہوئے تھے بہت ہی پیارا موسم تھا رات کو بارش ہوئی ہوئی تھی اور اسمان پر ہلکے نیلے بادل تھے جو بہت ہی پیارا منظر پیش کر رہے تھے تقریبا 20 منٹ کی
واک کرنے کے بعد میں گھر واپس ایا

IMG_20240429_074317.jpg

سوموار کا دن تھا اور چھٹی ختم ہونے کے بعد میں نے

دوبارہ اپنی ڈیوٹی پر جانا تھا تو گھر انے کے بعد میں اپنی تیاری میں مصروف ہو گیا سب سے پہلے میں نے ٹوتھ پیسٹ کیا اس کے بعد میں نہانے چلا گیا نہانے کے بعد میں نے بریک فاسٹ کیا بریک فاسٹ کرنے کے بعد میں تیار ہونے لگ گیا تیار ہونے کے بعد میں نے اپنی بائیک سٹارٹ کی اور گھر سے نکل ایا سوموار کا دن جب گھر سے نکلنا ہوتا ہے تو بہت مشکل ہوتا ہے کیونکہ میں نے دو چھٹیاں گزاری ہوئی تھیں اور اب کام پر جانے کو دل نہیں کر رہا تھا لیکن مجبوری ہوتی ہے کیونکہ کام تو پھر کرنا ہے گھر سے نکل کر میں جلدی جلدی اپنی ڈیوٹی پر روانہ ہو گیا ہوں اور پیارے دوستو میں کوئی ڈیڑھ ڈیڑھ گھنٹےکے بعد سرگودھا پہنچا اور جب میں اپنی ڈیوٹی پر پہنچا تو ابھی تک کوئی بھی نہیں ایا ہوا تھا میں سب سے پہلے پہنچ رہا ہوں اور میری یہ روٹین ہے کہ میں سب سے پہلے اپنے کام پر پہنچ جاتا ہوں

IMG_20240429_074332.jpg

میرے بعد سارا سٹاف بینک پہنچا پھر ہم نے چابیاں لگائی اور کیش باہر نکال لی اس کے بعد روٹین کا کام شروع ہو گیا اج سوموار تھا اور میرے بینک میں بہت زیادہ رش تھا تو اج ہمارا دن بہت ہی مصروف گزرا دن کیسے گزر گیا پتہ ہی نہیں چلا پھر بینک میں تقریبا ایک بجے بریک ہوئی جس میں ہم نے مل کر اپنا لنچ کیا اور چائے پی اس کے بعد دوبارہ کام شروع کر دیا تقریبا چھ بجے بینک سے ہم فری ہوئے

IMG_20240429_202534.jpg

جب میں بینک سے نکلا تو میرے دوستوں کی کال ائی جو میرے منتظر تھے میرے سب سے پیارے دوست معرفیصل اور ملک وسیم میرا انتظار کر رہے تھے جب ہم ملے تو خوشی کی کوئی انتہا نہیں تھی ہم نے اکٹھے بیٹھ کر بہت سی باتیں کی اس کے بعد ہم مل کر ایک دوست کے گھر گئے اور وہاں پر کافی دیر بیٹھے رہے اس کے بعد ہم اکٹھے وہاں سے نکلے اور وسیم اپنے رشتہ داروں کے گھر چلا گیا

اور فیصل اور میں کے ایف سی پر چلے گئے وہاں پر ہم نے کچھ کھایا پیا جو بہت زیادہ مزے کا تھااور اللہ تعالی کا شکر ادا کیا کہ اس نے اس اپنی نعمت سے نوازا اور بے شک وہ بہت زیادہ نوازنے والا ہے وہاں پر ہم تقریبا ادھا گھنٹہ بیٹھے رہے اس کے بعد ہم وہاں سے نکلے اور نکل کر اپنی اپنی موٹر سائیکل پر بیٹھے اور واپس گھر اگیا گھر ا کر میں نے کپڑے تبدیل کئے ہے اور چائے پی اور گھر والوں کے پاس کچھ دیر بیٹھا رہا اور باتیں کی جس سے میری تھکاوٹ کافی حد تک ختم ہو گئی اور اس کے بعد میں اپنے بستر پر اگیا

اج کا دن پیارے دوستوں بہت زیادہ مصروف گزرا اور کافی تھکاوٹ بھی ہو گئی لیکن ساتھ ہی اللہ تعالی کا شکر ادا بھی کرتا ہوں کہ اس نے کوئی تکلیف یا پریشانی سے بھی بچایا

Sort:  
Loading...

Coin Marketplace

STEEM 0.20
TRX 0.12
JST 0.029
BTC 61399.54
ETH 3383.74
USDT 1.00
SBD 2.50