InThe Dairy Game(04-05-2024) A Day of Shoping bh@mudassar shamsher

Morning period
السلام علیکم پیارے دوستوں کیا حال ہے امید کرتا ہوں
کہ اپ سب خیریت سے ہوں گے اور اج کا دن اپ کا بہت اچھا گزرا ہوگا پیارے دوستو اج چھٹی کا دن تھا اور مجھے بینک سے چھٹی تھی کل رات کو واپس گھر پہنچا اور پھر کافی دیر تک دوستوں کے ساتھ رہا ان کے ساتھ ہی کھانا کھایا اور پھر بیٹھ کر کافی گپ شپ ہوئی وہاں سے کافی لیٹ گھر ایا اور سویا تو پیارے دوستو اس وجہ سے کافی دیر سے میری انکھ کھلی اٹھنے کے بعد ٹوتھ پیسٹ کیا اور ناشتہ تیار تھا ناشتہ کرنے کے بعد گھر سے باہر نکلا اور باہر کھیتوں میں چلا گیا وہاں پر اپنی فصلوں کا معائنہ کیا اور اپنی زمینوں کا چکر لگایا

IMG_20240504_233305.jpg

IMG_20240504_233225.jpg

IMG_20240504_233146.jpg

IMG_20240504_233127.jpg

                            Day time

تو پیارے دوستو زمین کا چکر لگانے کے بعد پھر اپنے ڈیرے پر واپس ایا اور اپنے جانوروں کو دیکھا پھر کافی دیر ڈیرے پر بیٹھا رہا اور ابو سے جانوروں اور زمین کے بارے میں کافی معاملات پر بات چیت کی اور پیارے دوستو ہم نے دو دن پہلے ہی ہار ویسٹرلگا کر گندم ہار ویسٹ کی تھی تو اس سلسلے میں ابو سے بات چیت ہوئی اور پاکستان میں جو گندم کی بدحالی چل رہی ہے اور کسان بہت پریشان ہے اس سلسلے میں بات چیت ہوئی میں نے ان کو بتایا کہ پورے پاکستان میں یہ مسئلہ اس وقت بہت سیریس ہے اور سارے کسان بہت پریشان ہے کیونکہ حکومت کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے کسان کی گندم نہ تو فروخت ہو رہی ہے اور جو کر رہے ہیں مجبوری میں ان کی گندم کا ریٹ بہت زیادہ کم ہے اور جو لے رہے ہیں وہ انویسٹر ہی ہے جو بہت کم قیمت پر لے کر ذخیرہ اندوزی کر رہے ہیں جو کہ بعد میں بہت اچھا منافہ لے کر گندم کو اگے فروخت کریں گے اور اور ابو کو میں نے بتایا کہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے حکومت نے ایک کمیٹی بھی بنائی ہے جو مشاورت کر رہی ہے لیکن فلحال یہ مسئلہ حکومت کنٹرول نہیں کر پائے گی اس کے بھی میں نے ان کو کافی دلائل دیے اور ابو نے میری باتوں پر کافی اتفاق کیا کیونکہ ان کی بھی عمر گزر چکی ہے ان کاموں میں اور انہوں نے بھی بتایا کہ واقعی اتنی خستہ حالی گندم کی پہلے کبھی نہیں دیکھی کافی دیر تک ان سے اس مسئلے پر بات چیت ہوتی رہی اس کے بعد پھر میں وہاں سے اٹھا اور گھر اگیا

IMG_20240504_131028.jpg

                       Bazar time

پھر تقریبا ایک بجے میں بازار گیا وہاں سے میں نے کچھ چیزیں خریدنی تھی وہ خریدیں اور پھر ایک دوست کے پاس گیا اور چائے بھی چائے پینے کے بعد میں واپس ایا اور پھر سو گیا عصر کے ٹائم میں اٹھا اور فریش ہوا فریش ہو کر میں کھیلنے چلا گیا ہمارے گاؤں میں والی بال کا کھیل پسندیدہ کھیل ہے اور ہمارے گاؤں کے کافی لڑکے یہی کھیل کھیلتے ہیں پھر شام تک والی بال کھیلا اور شام کے بعد واپس اگیا واپس ا کر میں نے ڈنر کیا اور پھر کافی دیر گھر والوں کے پاس بیٹھا رہا پھر گھر سے اٹھا اور چاچو کے گھر گیا ان سے ملاقات ہوئی چاچو سے ان کی طبیعت کا پوچھا اور پھر اپنے ڈیرے پر چلا گیا وہاں پر ہم دو دوست کافی دیر بیٹھے رہے کافی ہنسی مذاق ہوا پھر وہاں سے اٹھا اور گھر ایا گھر ا کر دودھ پیا اور پھر بستر پر اگیا

پیارے دوستو امید کرتا ہوں اج کی ڈائری اپ کو پسند ائی ہوگی اور میں امید کرتا ہوں کہ اپ میری اس ڈائری کو کمنٹ کریں گے اور پسند کریں گے کل پھر انشاءاللہ ملاقات ہوگی ایک نئی ڈائری کے ساتھ اپ سب امید کرتا ہوں کہ ہمیشہ مسکراتے رہیں گے دعاؤں میں ضرور یاد رکھیے اللہ حافظ

Sort:  
Loading...

Coin Marketplace

STEEM 0.16
TRX 0.13
JST 0.027
BTC 57560.27
ETH 2570.10
USDT 1.00
SBD 2.48