CONTEST ALERT!!! -"HWC contest #90: Food Diary Game - WEEK -24" ، Pakistan
السلام علیکم۔
میری دعا ہے کہ تمام اس ٹیم فیلوز خیر و عافیت سے اپنے گھروں میں اباد ہوں اور پرسکون زندگی گزار رہے ہوں امین۔
اج کے اس مقابلے میں بہت خوبصورت اینٹریز دیکھنے کو ملی لوگوں نے بہترین کھانے پیش کیے اور اپنے روٹین لائف بہت اچھے انداز سے بیان کی۔ میں بھی اس مقابلے میں حصہ لینے کے لیے اپ کے سامنے ائی ہوں اور اپنی ڈائری کے ساتھ گھر میں پکائے ہوئے مختلف ڈشز اپ کے ساتھ ساتھ شیئر کر رہی ہوں۔
میری صبح کا آغاز 4:30پے ہوا سب سے ہے اٹھ کے ثہجد کی نماز ادا کی اور تسبیحات پڑھنے گی۔اتنی دیر میں فجر کی آذان ہو گئ اور میں نماز فجر ادا کرکے تھوڑی دیر کے لیئے لیٹ گئ۔۔بچوں کے اسکول جانے کے لیئے 6:00 بجے اٹھ گئی اور ناشتہ بنا کے ،بچوں اور شوہر کو دیا۔
پھر جب سب اسکول چلے گئے تو سونے کے لیئے لیٹ گئی۔ اور پھر جب اٹھی تو اپنا ناشتہ بنایا اور فارغ ہو کر گھر کے کاموں میں لگ گئی۔صفائ کی،دوپہر کے لیئے آلو بنائے شوربے کے ساتھ۔ ساتھ ہی شکر قندی بھی ابال لی۔
چھوٹی بیٹی کو اسکول سے لانے کا ٹائم ہوگیا تھا اسلیئے پہلے اس کو اسکول سے لیا ۔ آج اسکے اسکول میں اسکی جماعت کا کلر ڈے تھا۔اسلیئے کل ہی میں نے اسکے لیئے فراک شلوار سی تھی وہ آج اپنا نیا سوٹ پہن کے آئ تھی۔
اسکول سے واپسی پے میں گھر کے لیئے کوئ چیز خریدنی ہو تو لے لیتی ہوں۔ بڑی بیٹی بھی اس ہی اسکول کی دوسری برانچ میں پڑھتی ہے
اسکو سکول لیکر گروسری کی ۔ساتھ بچوں اور میں نے جوس پیا۔ اور آئسکریم لیکر کھتے ہوئے گھر آگئے۔
بچے صاف ستھرے ہوئے اتنی دیر میں ،میں نماز پڑھ چکی تھی۔ انکو کھانا نکال کے دیا۔ ابھی ہم کھانا کھا رہے تھے کہ میرے بھائی کے گھر بیٹا پیدا ہونے کی خبر فون پے ملی۔ یہ میرا سب سے چھوٹا بھائی ہے۔اور ہم سب بہن بھائیوں کا لاڈلا بھی ہے۔ میں نے اپنے شوہر سے فرمائش کی کہ مٹھائ لائیں۔ جب وہ لے آئے تو شا م کی چائے کے ساتھ ہم نے کھائی۔
اب بچوں کے پڑھنے کا وقت تھا مگر چھوٹی بیٹی کو پینثنگ کا شوق ہو رہا تھا سو وہ اپنے پینٹ لیکر بیٹھ گئی۔
جبکہ باقی تینوں بچے پڑھائی کرنے لگے۔
میرا رات کے کھانے میں آلو کے کٹلٹس اور چاول بنانے کا ارادہ تھا ۔اسلیئے جلدی کچن میں چلی گئی۔ ورنہ چھوٹی بیٹی بھاکی ہی سو جاتی۔
کھانا کھلا کے اسکو سلایا۔اور بڑی بیٹی کو کچن سمیٹنے کا کہہ کر نماز سے فارغ ہوئ۔ اور جب سب کاموں سے فارغ ہوکر بستر پے لیٹی تو تھکن کی وجہ سے کافی دیر میں نیند آئی۔ بہرحال ایک مصروفیت بھرا دن تمام ہوا ۔
میری پوسٹ پڑھنے کا شکریہ۔
میںکچھ منتخب لوگوں کو انوائیٹ کرتی ہوں جن میں۔
@maazmoid123
@mohammadfaisal
@syedasultana
شامل ہیں۔