Steemkids & Parents Contest || Funny Photo Caption || Week 9 ||

in Steem Kids & Parents2 years ago
پیارے فرینڈذ کیا حال ہے؟امید ہے سب ٹھیک ہوں گے۔مجھے بہت خوشی ہوئی یہ دیکھ کر کے میری پچھلی بار کی پوسٹ بہت پسند آئی۔مجھے آپ سب کے ساتھ اپنی پیاری پیاری میمریز شعیر کر کے بہت خوشی ہوتی ہے۔اس لیے اب میں ہر وقت اپنا موبائل ریڈی رکھتی ہوں تاکہ اچھی اچھی پکس کلک کر سکوں اور پھر آپ لوگوں کے ساتھ شعیر کر سکوں آج بھی ہر بار کی طرح چند پیاری پیاری پکس اچھی اچھی یادوں کے ساتھ لے کر حاضر ہوئی ہوں امید کرتی ہوں آپ سب کو پسند آئیں گی۔سب سے پہلے جو پک میں میں آپ لوگوں کے ساتھ شعیر کرنے لگی ہوں وہ میرے بچپن کی ہے۔

بچپن کی ایک پیاری سی یاد

![image.png]() یہ پک میری میرے پچپن کی ہے۔میرے ابو شروع سے ہی دبئی رہتے تھے۔بہت ہی کم دنوں کے لیے وہ آتے تھے اس لیے بہت کم ٹائم وہ ہمارے ساتھ رہ پاتے تھے۔ان سے ہماری بات صرف فون پر ہوتی تھی۔اور مما بتاتی ہیں کہ اتنا کم ٹائم پاپا کے ساتھ رہنے کے باوجود میرا زیادہ رجحان پاپا کی طرف ہوتا تھا۔تمہیں پتہ ہوتا تھا کہ فون پر پاپا کی کال آتی ہے ۔تو میں ہر وقت موبائل کانوں پر لگا کر ہیلو پاپا کرتی رہتی تھی۔تو اس وقت دوسرے موبائل سے پک بنا لیتی تھیں۔مما بولتی ہیں کہ ایک موبائل کیا ہر چیز مثلن کبھی چمچ بوتل ایون کے جوتے کو بھی فون سمجھ کر کانوں پر لگا کر پاپا پاپا کرتی رہتی تھی۔آج جب میں اپنی ایسی پکس دیکھتی ہوں تو مجھے بہت ہنسی بھی آتی ہے۔اب جو دوسری پک مایں آپ لوگوں کے ساتھ شعیر کرنے لگی ہوں وہ بھی میری اپنی ہے۔ج

فن مومنٹ آف دی ڈے

![image.png]() یہ پک میری میری کزن نے بنائی تھی۔اس دن ہم سب کھیل کود رہے تھے اور مستی کر رہے تھے۔ہم سب کزن جب مل جاتے ہیں تو خوب انجواۓ کرتے ہیں۔اس بھی ہم لوگ کھیل رہے تھے تو میری کزن نے کہا کہ کیوں نہ ویڈیو اور پکس بنائی جائیں۔تو وہ فورن سے موبائل سے سب کی پکس بنانے لگ گی۔جب میری باری آئی تو میں نے سوچا کہ سب نے تو نارمل انداذ میں پکس بنوائی ہیں میں تھوڑا ہٹ کے بنواؤں۔میں بھی الٹی سیدھی شکلیں بنا رہی تھی سب کزن کا ہنس ہنس کے بورا حال تھا ۔اور اب جب میں خود بھی اپنی یہ پک دیکھتی ہوں تو ہنسی چھوٹ جاتی ہےاب جو پک میں شعیر کرنے لگی ہوں وہ میرے چھوٹے بھائی کی ہے

کیوٹ صارم خان

![image.png]() یہ پک میرے چھوٹے بھائی صارم کی ہے ۔یہ موائل میں ایک ایپ ہوتی ہے سنیپ چیٹ یہ پک وہاں سے لیی گئی ہے۔ہم لوگ جب اپنی پکس بنا رہے تھے تو صارم بھی ضد کرنے لگ گیا کہ آپی میری بھی پک بناو ۔تو میں نے بھی اسے پھر اپنی طرح لڑکی بنا دیا صارم تو خود کو دیکھ کر خوب ہنسا۔اور ہمیں بھی وہ ایسے بہت کیوٹ لگ رہا تھا۔ ![image.png]() یہ پک بھی میں نے سنیپ چیٹ سے بنائی تھی اس پک میں میرے ساتھ میری چھوٹی بہن ایمان ہے۔ایمان سے میری بہت کم بنتی ہے ہے تو چھوٹی لیکن میرے ساتھ مقابلے پورے پورے کرتی ہے ابھی بھی دیکھیں نہ میری پک میں کیسے گھسی ہوئی ہے۔جتنا میں اس سے چڑتی ہوں وہ مجھے اتنا ہی چڑاتی ہے کبھی کبھی تو وہ میرےہاتھوں سے پٹ بھی جاتی ہے۔بٹ ہے بہت پیاری اور کیوٹ

اختیتامی الفاظ

ہاں تو دوستو کیسی لگی میری پکس؟ پلیز اپنی راۓ کا اظہار ضرور کیجے گا۔مجھے تو بہت اچھا لگتا ہے آپ لوگوں کے ساتھ اپنی پکس شعیر کر کےاور جب آپ لوگوں کو پسند آتی ہیں تو اور بھی زیادہ خوشی ہوتی ہے۔میں اس پوسٹ میں آنے کے لیے اپنے 3 دوستوں کو دعوت دے رہی ہوں
@mdkamran99 @enamul17 @sharmin37
Sort:  
 2 years ago 

Wow really so preety picture you share with us. 3rd number picture was really so good and looks so cute. And others are also very good. Best of luck. 🥰

 2 years ago 

thank you so much dear

 2 years ago 

Hi @tasmia11, please support other users by voting and commenting on their articles as well. I wiah you success in the contest.

Status Club
#club5050
Steem Exclusive
Plagiarism Free
BOT Free
Verification date:
Voting CSI
4.6 ( 0% self vote)
Grade7/10
Verification date:
05-12-22


Period of: 1month


CASH OUTS| 11.5 STEEM
POWER UPs| 11.7 STEEM

20220516_232701.jpg

 2 years ago 

ok i will try

Coin Marketplace

STEEM 0.23
TRX 0.12
JST 0.029
BTC 66705.81
ETH 3626.46
USDT 1.00
SBD 2.93