Thediarygame.visiting to my friend 13//7//2022 club75

in STEEMIT PAKISTAN2 years ago (edited)

Image1657728208897.jpg

السلام علیکم دوستو کیا حال ہے امید کرتا ہوں کہ
آپ سب خیریت سے ہوں گے اللہ تعالی سے دعا ہے کہ آپ سب لوگ خیریت سے ہوں اور مجھے امید ہے کہ آپ سب نے عید بہتر انداز سے گزاری ہوگی میں تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالی ہم سب مسلمانوں کی اس قربانی کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور اللہ تعالی ہمیں نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے اللہ تعالی سے دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالی ہمارے ملک پاکستان کو امن و سلامتی عطا فرمائے اور ہمارے کارخیر میں برکتیں عطا فرمائے۔اللہ تعالی ہم سب مسلمانوں کو رزق حلال عطا فرمائے۔تمام بیماروں کو شفا ئے کاملہ عطا فرمائے۔

C3TZR1g81UNaPs7vzNXHueW5ZM76DSHWEY7onmfLxcK2iP9bVZAZpuMnuqfab2upBtfZUdpKem9humoRxJhEWaeAoiZEtjJEHxJLHCJLmkFqoMbSJ8C5SGE.png

IMG_20220712_192200.jpg

تو آج میں آپ کو ڈائری کےبارے میں آگاہ کروں گا آج کافی دنوں کے بعد میں ڈائری لکھ رہا ہوں عید کی مصروفیات کی وجہ سے میں ڈائری نہیں لکھ سکا ۔اور اب دوبارہ آپ کی خدمت میں حاضر ہوا ہوں مجھے امید ہے کہ آپ کو میری ڈائری پسند آئے گی۔کل شام کو میرے ایک دوست کی کال آئی تھی اس نے کہا تھا کہ آپ میرے پاس آ جاؤ اور میں نے ایک کام کو جانا ہے۔ میں صبح سویرے اٹھا اور میں واک کرنے کے بعد واپس آیا۔واپس آکر میں نہانے کے لیے واش روم چلا گیا ۔بعد میں نے ناشتہ کیا اور میں نے اپنے دوست کو کال کی کہ میں آپ کی طرف آ رہا ہوں ۔ میں کالاباغ کے لیے روانہ ہو گیا راستے میں نے پٹرول پمپ پر پٹرول ڈلوایا ۔دوست کے گھر پہنچتے ہوئے چالیس منٹ لگے۔ میرا دوست میرا انتظار کر رہا تھا میں دوست کے گھر پہنچ گیا تھا۔

IMG20220627102516.jpg

IMG20220627093504.jpg

میں نے دوست کے ساتھ سلام دعا کی اس کے ساتھ بیٹھ کر چائے پی اور گپ شپ لگائی ۔گپ شپ لگانے کے بعد ہم دوسرے دوست کے گھر چلے گئے جہاں سے پیسے لینے تھے۔اس دوست کے ساتھ بھی تقریبا 20 منٹ تک میں نے گپ شپ لگائی اور اس کے بعد میں نے اپنے دوست سے اجازت چاہی ۔ اس نے کہا کہ میں آپ کو جناح بیراج لے کر جاتا ہوں اور آپ کو دریا کے خوبصورت مناظر دکھاتا ہوں۔ہم جناح بیراج پر پہنچ گئے وہاں پر پانی کا بہاؤ کافی زیادہ تیز تھا دریا اپنی اصل طاقت میں بہہ رہا تھا ۔بیراج پر کافی ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا بھی چل رہی تھی ہم نے ٹھنڈی ہوا کے جھونکے محسوس کیے ۔دریا کے مناظر دیکھنے کے بعد میں نے اپنے دوست سے اجازت چاہی اور میں گھر واپس آگیا ۔گھر آکر میں نے تھوڑی دیر کے لئے آرام کیا اس کے بعد میں نے چائے پی شام کے وقت میں واک کرنے کے لئے چلا گیا بارش بھی ہوئی تھی بارش کی وجہ سے راستے میں کیچڑ تھا میں نے اتنی زیادہ واک نہیں کی اور میں گھر واپس آ گیا۔گھر آکر میں نے اپنے طوطے کو کھانا دیا اور ان کو پانی ڈالا اس کے بعد میں ڈائری لکھنے میں بیٹھ گیا ڈیری لکھنے کے بعد آپ کے ساتھ شیئر کر دی امید کرتا ہوں کہ آپ کو میری ڈائری پسند آئے گی اللہ تعالی ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔

IMG20220709092637.jpg

IMG20220709092634.jpg

C3TZR1g81UNaPs7vzNXHueW5ZM76DSHWEY7onmfLxcK2iNqb4ZyHoG8ThoVV2hSaTRnKRA66KoEQQFUuMizrg19YzG7c8z3tXA8VyLMM7mh1SAnfxShuaHc.png

special mentions

@hassanabid
@haidermehdi
@vvarishayy
@event.horizon
@steemit.pak

Sort:  
 2 years ago 

Thankyou for Posting in Steemit Pakistan.

CheckAction
#Club75
Burn Steem 25
Steemexclusive
Number Of Words527
Number Of Upvotes1
Number Of Comments0

Coin Marketplace

STEEM 0.28
TRX 0.12
JST 0.032
BTC 69731.54
ETH 3810.82
USDT 1.00
SBD 3.84