The diary game by shafqatniazi at steemitpak 18//6//2022

in STEEMIT PAKISTAN2 years ago (edited)

IMG20220618122552.jpg

دوستو کیا حال ہے میری طرف سے تمام دوستوں کو سلام۔
میں امید کرتا ہوں کہ میرے تمام دوست خیریت سے ہوں گے اور اپنے اپنے کام بخوبی سر انجام دے رہے ہوں گے میں اپنی ڈائری کا آغاز اس دعا سے کرتا ہوں کہ اللہ تمام مسلمانوں کو اور ملک پاکستان کو امن و سلامتی عطا فرمائے اللہ تعالی ہمارے رزق میں اضافہ عطا فرمائے اللہ تعالی ہمیں پریشانیوں بیماریوں اور مصیبتوں کو دور فرمائے۔اللہ تعالیٰ ہمارے گناہوں کی بخشش عطا فرمائے ۔اللہ تعالی سے دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالی غریبوں اور مزدوروں کو باعزت روزی نصیب عطا فرمائے۔دوستو میرے دن کا آغاز صبح پانچ بجے ہوا جب میں اٹھا اور اٹھنے کے بعد میں واک کرنے کے لئے چلا گیا صبح سویرے واک کرنا میری ایک روٹین ہے اور میری کوشش ہوتی ہے کہ میں صبح سویرے ضرور واک کروں۔واک کرنے کے بعد میں گھر واپس آگیا گھر آکر میں نے ناشتہ کیا ابھی میں ناشتہ کر رہا تھا کہ میرے ایک دوست کی کال آئی اس نے کہا کہ آج موٹرسائیکل بیچنے کے لیے شوروم پر جانا ہے میں نے اس کو کہا کہ آپ تھوڑی دیر انتظار کریں میں ابھی آپ ہو گھر پر میرا تھوڑا سا کام ہے۔آدھے گھنٹے کے بعد اس نے دوبارہ کال کی اس نے کہا کہ آپ ضرور میرے ساتھ آئے۔ کیونکہ میں اکیلا ہوں اور کوئی دوسرا بندہ میرے ساتھ نہیں ہے اور میں نے شوروم پر ضرور جانا ہے اور اپنا موٹر بائیک بیچنا ہے۔میں نے کہا چلئے میں آپ کے ساتھ آتا ہوں ۔میں دوست کے ساتھ جانے کے لئے تیار ہوا اور اتنے میں میرا دوست بھی آ چکا تھا۔

C3TZR1g81UNaPs7vzNXHueW5ZM76DSHWEY7onmfLxcK2iP9bVZAZpuMnuqfab2upBtfZUdpKem9humoRxJhEWaeAoiZEtjJEHxJLHCJLmkFqoMbSJ8C5SGE.png

IMG20220617102604.jpg

IMG20220617101535.jpg

میں دوست کے ساتھ چلا گیا۔ہم پٹرول پمپ پر پہنچے وہاں پر پٹرول ڈلوایا اور ہم سیدھا روانہ ہو گئے شہر کی طرف ۔ تقریباً آدھے گھنٹے کے بعد ہم شوروم پر پہنچ چکے تھے شوروم میں کافی سارے موٹر سائیکل آئے ہوئے تھے اور لوگوں کا کافی رش تھا ہم بھی وہاں پہنچ گئے اور اپنا موٹر سائیکل کھڑا کردیا۔منڈی میں تھوڑی دیر بیٹھنے کے بعد ایک گاہک موٹر سائیکل خریدنے آیا لیکن ہمارا ان کے ساتھ سودا نہیں بن سکا۔کافی سارے لوگ وہاں پر موٹر سائیکل بیچ رہے تھے اور خرید بھی رہے تھے۔ اور بھی گاہک آئے لیکن ہمارا ان کے ساتھ سودا نہیں بن سکا۔میں اور میرا دوست ساتھ ہوٹل پر چلے گئے گئے وہاں پر بیٹھ کر ہم نے کھانا کھایا کھانا کھانے کے بعد ہم نے چائے پی تھوڑی دیر ہوٹل میں گزارنے کے بعد ہم دوبارہ شوروم پہنچ گئے لیکن اب لوگوں کا رش بھی کم ہو چکا تھا میں نے اپنے دوست کو کہا کہ گھر چلتے ہیں اور ہم گھر کی طرف چل پڑے۔جب میں گھر پہنچا تو تقریبا چار بج چکے تھے میں نے گھر آکر تھوڑی دیر کے لئے ارام کیا کیونکہ میں تھک چکا تھا ۔میں

نے چائے پی چائے پینے کے بعد میں آرام کرنے لگا۔شام کے وقت موسم زبردست تھا اور میں نے گھومنے پھرنے کا ارادہ کیا۔میں واک کرنے کے لئے نکل پڑا ۔جب میں واک کر رہا تھا تو ایک چرواہا اپنی بکریوں کو واپس گھر کی طرف لے کر جا رہا تھا میں نے ان سے تھوڑا حال احوال پوچھا اور تھوڑی بہت گپ شپ لگائی وہ جلدی میں تھا اس لئے اس نے مجھ سے زیادہ گپ شپ نہیں لگائی ۔اتنے میں میں گھر واپس آ چکا شام کی اذان ھو رھی تھی۔گھر واپس آ کر میں نے شام کا کھانا کھایا اور میں ڈائری لکھنے میں بیٹھ گیا یہ تھا میرا آج کا گزرا ہوا دن امید کرتا ہوں کہ آپ کو میری مصروفیات پسند آئیں ہونگی اللہ تعالی ہم سب کا حامی و ناصر ہو خدا حافظ۔

IMG20220618184923.jpg

special mentions

@hassanabid
@haidermehdi
@vvarishayy
@event.horizon
@steemitpak
Regards @shafqatniazi

image.png

Coin Marketplace

STEEM 0.17
TRX 0.16
JST 0.028
BTC 76323.20
ETH 2986.08
USDT 1.00
SBD 2.62