Betterlife thediarygame club75 //10.6.2022//@shafqatniazi

in STEEMIT PAKISTAN2 years ago (edited)

Image1654866315624.jpg

السلام علیکم دوستو کیا حال ہے امید کرتا ہوں کہ آپ سب
خیریت سے ہوں گے اللہ تعالی سے دعا ہے کہ آپ سب لوگ خیریت سے ہوں اور اپنی زندگی کو احسن طریقے سے گزاریں۔دوستو آج میں آپ کے ساتھ اپنے گزرے ہوئے دن کی مصروفیات شیئر کرنے لگا ہوں ۔دوستوں میں صبح سویرے اٹھا تو سب سے پہلے میں واک کرنے کے لئے چلا گیا واک کرنے کے بعد میں گھر واپس آگیا گھر آکر میں نے تھوڑی دیر کے لئے آرام کیا اور اس کے بعد میں نہانے کے لیے واش روم چلا گیا ۔نہا نے کے بعد میں نے آ کر کپڑے تبدیل کئے اور میں نے چائے اور پراٹھے کے ساتھ ناشتہ کیا۔جب میں ناشتہ کر رہا تھا تو میری والدہ نے مجھے جانوروں کا چارہ کاٹنے کے لئے کہا ۔میں نے تھوڑا سا جانوروں کے لئے چارہ کاٹا اور ان کو ڈال دیا۔

Image1654865845025.jpg

میں ابھی گھر میں بیٹھا تھا تو میری دادی اماں آئی اور اس نے مجھے میانوالی جانے کے لیے کہا ۔میں نے کہا ہاں تھوڑی دیر کے بعد میانوالی جائیں گے ،اس نے بینک سے اپنی پنشن نکلوانے تھی۔ میں نے اپنا موٹر بائیک نکالا اور میں اپنی دادی اماں کو میانوالی بینک میں لے گیا۔کافی زیادہ دھوپ اور گرمی تھی اور گرم لو بھی چل رہی تھی ۔ہم تھوڑی دیر میں بینک میں پہنچ گئے میری دادی اماں نے اپنی پینشن لی اور اس کے بعد ہم گھر کی طرف روانہ ہوگئے گئے۔ راستے میں جب ہم آرہے تھے تو ہم نے ٹھنڈا
شربت پیا اور تھوڑی دیر وہاں ر کے ۔جب ہم گھر جارہے

Image1654744589876.jpg

Image1654865627241.jpg

تھے تو راستے میں ایک طرف تربوز والا بیٹھا ہوا تھا ہم نے وہاں سے تربوز لیے۔ تربوز لینے کے بعد ہم گھر پہنچ گئے جب سے تو کافی زیادہ گرمی محسوس کی۔ اس کے بعد میں نے کھانا کھایا اور میں سو گیا ۔دوپہر کے وقت جب میں جاگا تو میں نے چائے پی ۔چائے پینے کے بعد میں باہر نکل گیا ۔موسم ٹھیک ہو چکا تھا اور ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا بھی چل رہی تھی میں نے موسم کی منظر کشی بھی کی ہے

Image1654865802660.jpg

امید کرتا ہوں کہ آپ کو یہ منظرکشی پسند آئے گی۔اتنے میں شام ہو چکی تھی میں گھر آیا اور میں نے شام کو کھانا کھایا۔ کھانا کھانے کے بعد میں نے چائے پی۔ یہ تھا میرا آج کا گزرا ہوا دن امید کرتا ہوں کہ آپ کو میرا دن اچھا لگے گا اللہ تعالی ہم سب کا حامی و ناصر ہو خدا حافظ دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔

special mentions

@hassanabid
@haidermehdi
@vvarishayy
@event.horizon
@steemitpak

Sort:  

This post was upvoted by @hustleaccepted
Use our tag #hustleaccepted and mention us at @hustleaccepted to get an instant upvote.
Also, you can post at our small community and we'll support you at Hustle Accepted

hustle accepted.png
Visit our website at Hustle Accepted

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.16
JST 0.029
BTC 76535.07
ETH 2962.73
USDT 1.00
SBD 2.65