The Diary Game All Activity To steemit-pak 🌹|| 8- 7- 2022 || #Club75 || By @hammad44

in STEEMIT PAKISTAN2 years ago

🇵🇰اسٹیم اٹ پاکستان
کے تمام مسلمان بہن بھائیوں کو حماد خان کی طرف سے السلام علیکم کیسے ہیں آپ سب دوست امید کرتا ہوں خیر خیریت سے ہونگے اور بہت اچھے ہونگے میں بھی اللہ تعالیٰ کے کرم سے ٹھیک ٹھاک ہوں اور میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کمیونٹی کے تمام ممبران کو ہمیشہ خوش رکھے اور مصیبتوں سے بچائے اور کبھی کسی کو کسی بڑے دوکھ یا تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے

photogrid.collagemaker.photocollage.squarefit_20227823153167.png

LcTxR7u1XKaa3e4T1EBuBP18JezPvjFFo8gNuE9CiKHBn3bncr8img7CN2qxG2uMhBGQdxJUMVEW3Mk3XTjZKAbJVMxab8kjfz9ieE5bFSD2pQPXZtP2uGxBGTvphL8Jwf3cTB2UAeVqxbFeL8V6U1qQa.png

آئیے شروع کرتے ہیں میری آج کی صبح سے میں آج صبح سویرے اُٹھا تو کچھ دیر موبائل یوز کرتا رہا پھر اس کے بعد مرغوں کی دیکھ بھال میں مصروف ہو گیا تمام چھوٹے بڑے مرغوں کی دیکھ بھال کی انہیں کھلایا پلایا اور پھر اپنے کزن کے پاس پہنچا اس سے پوچھا کہ آج ہماری چھٹی ہے یا رابی سینٹر کھلا ہو گیا تو اسے معلوم نہیں تھا میں نے اپنے ساتھ والے دوکاندار کو فون کیا تو وہ کہنے لگا کہ میں نے ابھی ناشتہ کیا ہے اور میں جا رہا ہوں آگر رابی سینٹر کھلا ہو گا تو میں تمہیں بتاؤں گا میں پوچھ اسلیئے رہا تھا کیونکہ حکومت وقت کا یہ حکم تھا کہ جمہ کے دن تمام کاروباری سرگرمیاں بند ہوں گی تو تھوڑی دیر بعد میں نے پھر دوست کو فون کیا تو اس نے کہا کہ رابی سینٹر کھلا ہے حکومت نے دوکانیں کھولنے کی اجازت دی ہے تو میں نے کزن کو بتایا ہم نے تیاری کی اور دوکان کی طرف روانہ ہو گئے

IMG_20220708_184900.jpg

LcTxR7u1XKaa3e4T1EBuBP18JezPvjFFo8gNuE9CiKHBn3bncr8img7CN2qxG2uMhBGQdxJUMVEW3Mk3XTjZKAbJVMxab8kjfz9ieE5bFSD2pQPXZtP2uGxBGTvphL8Jwf3cTB2UAeVqxbFeL8V6U1qQa.png

راستے میں ایک جگہ موٹر سائیکل کا ٹائر پینچر ہو گیا تو ہم اس وقت پینجر والی دوکان کے بلکل سامنے تھے تو وہیں سے لگوا لیا اور ابھی تھوڑی سفر تے کیا تھا کے پھر پینچر ہو گیا گرمی نے بھی برا حال کر دیا اخر کار ہم دوکان پر پہنچے تو میرا استاد پہلے موجود تھا تھوڑی دیر بعد مجھے چائے کا کہا میں چائے پینے کے بعد ہم موبائل ٹھیک کرنے بیٹھ گئے تھوڑی دیر کام کرنے کے بعد میں نے اپنے بڑے کزن سے موٹر سائیکل کی چابی لی اور بازار چلا گیا وہاں پر درزی سے کپڑے اٹھائے اور پھر اپنے دوست کی دوکان پر چلا گیا تو وہاں سے آج میں کوئی موبائل نہیں لیا کیونکہ وہ اکیلا بیٹھا تھا اس کے ساتھ والے دونوں آدمی غائب تھے اور وہ بہت مصروف تھا اس کے بعد میں ایک کڑھائی والے کے پاس پہنچا اسے اپنے دو قمیض دیں اور اسے ان پر تحریک لبیک یا رسول کا پوسٹر بنانے کو کہا تو اس نے بولا کے ہو جائے گا اور پھر میں دوکان پر واپس چلا گیا

IMG_20220708_192717.jpg

LcTxR7u1XKaa3e4T1EBuBP18JezPvjFFo8gNuE9CiKHBn3bncr8img7CN2qxG2uMhBGQdxJUMVEW3Mk3XTjZKAbJVMxab8kjfz9ieE5bFSD2pQPXZtP2uGxBGTvphL8Jwf3cTB2UAeVqxbFeL8V6U1qQa.png

تھوڑی دیر گزری تھی کہ دو پشتون آ گئے ان کے پاس ویو کمپنی کا موبائل تھا جس کا رنگر کام نہیں کر رہا تھا اور انہوں نے بتایا کہ ایک مکینک کو پہلے دیکھایا تھا اس نے ٹھیک کیا مگر کچھ دن بعد پھر خراب ہو گیا تو میرے استاد محترم نے اسے اوپن کیا تو دیکھا کہ جس فریم میں رنگر فٹ ہوتا ہے وہ ٹوٹا ہوا تھا اس مکینک نے وہ توڑ دیا تھا تو ہم اسے ٹھیک کرنے بیٹھ گئے کافی رنگر استاد محترم نے لگائے مگر کام نہیں کر تو اس موبائل نے کافی ٹائم لیا اور پھر جا کر ایک رنگر کام کر گیا اور وہ موبائل بن گیا اس کے بعد بہت زیادہ بھوک لگ رہی تھی تو ہم کھانا کھانے کے لیے چلے گئے قریبی ایک ہوٹل سے دوپہر کا کھانا کھایا اور تھوڑی دیر بعد دوکان بند کر دی

IMG_20220708_154417.jpg

LcTxR7u1XKaa3e4T1EBuBP18JezPvjFFo8gNuE9CiKHBn3bncr8img7CN2qxG2uMhBGQdxJUMVEW3Mk3XTjZKAbJVMxab8kjfz9ieE5bFSD2pQPXZtP2uGxBGTvphL8Jwf3cTB2UAeVqxbFeL8V6U1qQa.png

اور پھر ہم بازار کی طرف چلے گئے میرے استاد نے اپنی چھوٹی بیٹی کے لیے جوتے لینے تھے میں نے تو کہا کہ گرمی بہت ہے صبح لے لیں گے مگر اس نے کہا کہ بیٹی جھگڑا کرے گی تو ہم ایک سٹور پر پہنچے وہاں سے جاتے لیئے اور پھر گھر کی طرف روانہ ہو گئے راستے میں ایک جگہ حمام کے پاس رک گئے وہاں سے میرے کزن نے شیو بنوائی اور پھر جب ہم گھر پہنچے تو تھوڑی دیر آرام کرنے کے بعد میں اپنے مرغوں کی دیکھ بھال کی انہیں کھلایا پلایا اس کے بعد گھر سے باہر نکلا تو میرے بھائی اس وقت گھر کے قریب گھاس کاشت کرنے کا سوچ رہے تھے تو میں بھی ان کے ساتھ بیٹھ گیا

IMG_20220708_182716.jpg

LcTxR7u1XKaa3e4T1EBuBP18JezPvjFFo8gNuE9CiKHBn3bncr8img7CN2qxG2uMhBGQdxJUMVEW3Mk3XTjZKAbJVMxab8kjfz9ieE5bFSD2pQPXZtP2uGxBGTvphL8Jwf3cTB2UAeVqxbFeL8V6U1qQa.png

اور پھر شام سے کچھ دیر بعد میں اپنے ایک کزن کے ساتھ پہلے اس کے گھر گیا وہاں سے موٹر سائیکل لیا اور میانوالی کی طرف روانہ ہو گئے کیونکہ میں نے اپنے کپڑے اٹھانے تھے اور کام بھی تھے تو جب ہم میانوالی شہر پہنچے تو پہلے میں اپنے ایک دوست کی دوکان پر پہنچے میں نے اسے کچھ پیسے دینے تھے مگر وہ نہیں تھا اس کا ایک ساتھی کھڑا تھا تو اسے پیسے دینے کے بعد ہم میرے کپڑے اٹھانے کے لیے چلے گئے جو میں نے تحریک لبیک یا رسول کا پوسٹر لگوانے کے لیے دیئے تھے وہ اٹھائے پھر میرے کزن کے کپڑے اٹھائے ایک درزی سے اس کے بعد میرے کزن نے پشاوری چپل لینی تھی تو وہ لی اور واپسی پر ہم شہباز خیل میرے دوست کے گھر رکے وہاں بیٹھ کر کھانا کھایا کافی دیر گپ شپ کی اس کے بعد گھر کی طرف آ رہے تھے تو میرے کزن کے ایک دوست کے گھر چلے گئے اس نے کچھ سامان اٹھانا تھا وہ اٹھایا اور پھر وہ مجھے گھر چھوڑا کر چلا گیا یہ رہی میری صبح سے لے کر اب تک کی مصروفیات

IMG_20220708_203824.jpg

2VZXybTSZJq1AreaDn1D7Jp7ZEvgLC9TvJctofX1ChMgSZoCW7Gf32GKpCsQA5HHAQQsF4PN9jwwffuSNRKb85vNFK9NcNdmxh7q84RnHjbjHEed4VHSEkroo31cLcqv1tpKgXn6FFxTU5SH8LbkDKUfsqY.png

Best Regards ✍️🌼
Hammad Khan

Special Mention:
@haidermehdi || @hassanabid ||
@vvarishayy || @event-horizon||
@steemit-pak ||

45GhBmKYa8LQ7FKvbgfn8zqd6W2YEX34pMmaoxBszxVcFZv5kmMPyEtMREGYZG3G6Uhekfe7zv5TcqJTnNVzhhYEWtCUEAQNikLELEMJJB...1Ys15EKSHhziBW2fmYKATC93UmYNLbUQCru9NCF21UMv4pMAL4wBAjueA8fn3FTCwvZmmYXtzmEMc7Kh7LnDv53EuUttJMS2qoJhaXc37Rj9Z8aUrNqiuSaHWW.png

Sort:  

Congratulations! This post has been upvoted through steemcurator08

Curated by @ashkhan

SteemCor07 - Lifestyle Curation Team

 2 years ago 

Thanks for supporting 🥰

 2 years ago 

Please Don't use Tag #burnsteem25 if you haven't set beneficiary 25% to null

Coin Marketplace

STEEM 0.30
TRX 0.12
JST 0.033
BTC 62593.28
ETH 3105.58
USDT 1.00
SBD 3.86