The Diary Game All Activity To steemit-pak 🌹|| 7- 7- 2022 || #Club75 || By @hammad44

in STEEMIT PAKISTAN2 years ago

🇵🇰اسٹیم اٹ پاکستان
کے تمام مسلمان بہن بھائیوں کو حماد خان کی طرف سے السلام علیکم کیسے ہیں آپ سب دوست امید کرتا ہوں خیر خیریت سے ہونگے اور بہت اچھے ہونگے میں بھی اللہ تعالیٰ کے کرم سے ٹھیک ٹھاک ہوں اور میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کمیونٹی کے تمام ممبران کو ہمیشہ خوش رکھے اور مصیبتوں سے بچائے اور کبھی کسی کو کسی بڑے دوکھ یا تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے

InShot_20220707_212625604.jpg

LcTxR7u1XKaa3e4T1EBuBP18JezPvjFFo8gNuE9CiKHBn3bncr8img7CN2qxG2uMhBGQdxJUMVEW3Mk3XTjZKAbJVMxab8kjfz9ieE5bFSD2pQPXZtP2uGxBGTvphL8Jwf3cTB2UAeVqxbFeL8V6U1qQa.png

دوستو جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ میں آج بھی اپنا گزرا ہوا دن شیئر کر رہا ہوں میں آج صبح سویرے اُٹھا تو کچھ دیر موبائل یوز کیا اس کے بعد میں نے آج باجرے کی فصل کاشت کرنی تھی اپنے مرغوں کے لیے میں نے کچھ زمین بچا کر رکھی ہوئی تھی کے جب بارش آئے گی تو میں باجرے کی فصل کاشت کروں گا تو اب میرا بھائیوں کے ساتھ تھوڑا سا جگڑ تھا تو میں نے ان سے کہا کہ میں آپ کے ٹریکٹر پر حل نہیں چلاؤ گا میں نے موٹر سائیکل لی اور گاؤں ایک آدمی کے گھر چلا گیا اسے کہا کہ مجھے کچھ کام کر دو تو وہ کہنے لگا کہ ایک گھنٹہ تک آپ بیج لے کر پہنچ جاناں میں بھی آ جاؤ گا اور آپ کی فصل کاشت کر دیں گے جب میں اپنے ٹیوب ویل پر پہنچا تو میرے بھائی بھی اس وقت وہیں موجود تھے وہ منگی کی فصل کو سپرے کرنے والے تھے تو میں نے منگی کی فصل دیکھی اور ٹریکٹر والے کے انتظار میں بیٹھ گیا

IMG_20220707_081939.jpg

IMG_20220707_081930.jpg

LcTxR7u1XKaa3e4T1EBuBP18JezPvjFFo8gNuE9CiKHBn3bncr8img7CN2qxG2uMhBGQdxJUMVEW3Mk3XTjZKAbJVMxab8kjfz9ieE5bFSD2pQPXZtP2uGxBGTvphL8Jwf3cTB2UAeVqxbFeL8V6U1qQa.png

تھوڑی دیر بعد جب وہ آدمی ہمارے قریب پہنچا تو میرے بھائی نے اسے فون کیا اور کہا کہ تم واپس چلے جاؤ یہ ہم پہ تھوڑا ناراض ہے ہم اسے منا لیں گے اور یہ اپنے ٹریکٹر پر حل چلائے گا تو وہ واپس روانہ ہو گیا میں نے اسے فون کیا مگر وہ نہیں رکا تو میں نے اس کے پیچھے چلا گیا اسے کہا کہ واپس مت جاؤ مجھے فصل کاشت کر دو وہ کہنے لگا کہ یار آپ کا اپنا ٹریکٹر کھڑا ہے آپ وہ لے آؤ بھائیوں کے ساتھ کیسا جگڑا لیکن میں اب نہیں آؤں گا میری وجہ سے آپ لڑو گے تو میں گھر واپس روانہ ہو گیا اپنے ایک کزن کو فون کیا اور پوچھا کہ آپ کا ٹریکٹر گھر پر ہے تو اس نے بتایا کہ میرا ایک دوست لے گیا تھا تم آ جاؤ اس سے لینے کے لیے چلتے ہیں تو میں نے ایک اور کزن کو فون کیا یہ دونوں میری خالہ کے بیٹے ہیں اسے کہا کہ چلو ٹریکٹر لینے جاناں ہے تو اتنے میں مجھے میرے بڑے بھائی نے فون کیا اور پوچھا کہاں ہو تو میں نے بتایا کہ میں بھائی عزیز والا ٹریکٹر لینے کے لیے جا رہا ہوں میرے اس کزن کا نام عزیز ہے تو وہ کہتا ہے کہ واپس آ جاؤ اپنے ٹریکٹر پر حل چلاؤ میں نے کہا کہ میں جا رہا ہوں اور فون بند کر دیا اس نے کافی کالز کی مگر میں نے نہیں اٹھائی

IMG_20220707_203653.jpg

LcTxR7u1XKaa3e4T1EBuBP18JezPvjFFo8gNuE9CiKHBn3bncr8img7CN2qxG2uMhBGQdxJUMVEW3Mk3XTjZKAbJVMxab8kjfz9ieE5bFSD2pQPXZtP2uGxBGTvphL8Jwf3cTB2UAeVqxbFeL8V6U1qQa.png

تو جب میرا کزن میرے پاس پہنچا تو ہم بھائی عزیز کے گھر پہنچ گئے بھائی عزیز نے اس آدمی کو فون کیا جو ٹریکٹر لے گیا تھا اس نے کہا کہ میں میانوالی گیا ہوں آدھے گھنٹے تک واپس آ جاؤں گا پھر بھائی عزیز نے لیمو کا شربت بنوایا ہم نے شربت پیا اور اس کے گھر کی طرف روانہ ہو گئے جو کہ تقریباً دس کلومیٹر کے فاصلے پر ہو گیا جب ہم وہاں پہنچے تو وہ ابھی تک نہیں ایا تھا ٹریکٹر پر وہ ابھی کام کر رہے تھے ہم بیٹھ گئے کچھ دیر تک گپ شپ کی وہ بھی ہمارے رشتے دار ہیں اس کے بعد جب انہوں نے کام ختم کیا تو انہوں نے وہیں ایک آدمی سے حل مانگی تھی وہ کہنے لگے کہ یہ اس کے گھر دیتے جاناں آپ کی مہربانی ہو گی میں ٹریکٹر پر سوار ہو گیا اور اس آدمی کے گھر گیا حل رکھ دی اور پھر تقریباً دس سے بارہ کلومیٹر کا فاصلہ تے کرنے کے بعد بھائی عزیز کے گھر پہنچا وہاں سے حل اٹھائی اور میرے ساتھ جو دوسرا کزن تھا وہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر گھر چلا گیا میں بھی اس کے گھر پہنچا وہاں سے ایک بند بنانے والی حل پہلی حل کے اوپر لوڈ کی پھر میں اور میرا وہی کزن ہم روانہ ہو گئے فصل کاشت کرنے کے لیے

IMG_20220707_205134.jpg

LcTxR7u1XKaa3e4T1EBuBP18JezPvjFFo8gNuE9CiKHBn3bncr8img7CN2qxG2uMhBGQdxJUMVEW3Mk3XTjZKAbJVMxab8kjfz9ieE5bFSD2pQPXZtP2uGxBGTvphL8Jwf3cTB2UAeVqxbFeL8V6U1qQa.png

جب ہم گاؤں پہنچے ہمارے ٹیوب ویل پر تو اوپر والی حل اتار دی میرا کزن بیٹھ گیا اور میں نے باجرے کا بیج ڈالنا شروع کر دیا جگہ تو اتنی زیادہ نہیں تھی مگر گرمی کی وجہ سے ختم ہونے کو نہیں آ رہی تھی جب میں نے بیج ڈال لیا تو کزن سے کہا کہ حل چلاؤ وہ شروع ہو گیا اور میں بیٹھا رہا ایک حل اس نے دی اور پھر دوسری بار میں بیٹھ گیا میں نے حل چلائی اب باری آ گئی بند بنانے والی حل کی تو ہم نے پہلے والی حل نکالی دوسری فٹ کی کام ختم کر کے بڑی حل ٹریکٹر کے پیچھے فٹ کی اور چھوٹی اوپر لوڈ کرنے کے بعد واپس روانہ ہو گئے اب سیدھا اس کزن کے گھر پہنچا جو میرے ساتھ تھا اس کے بعد بھائی عزیز کے گھر کی طرف روانہ ہو گیا اور ذہن میں یہ خیال بھی آ رہا تھا کہ بھائیوں کے ساتھ لڑائی تو مہنگی پڑ گئی اپنا ٹریکٹر لے کر جاتا تو دو گھنٹے کا کام تھا مگر ایسے تو چیز بھی مانگی مشکل بھی زیادہ دیکھی اور دن بھی گزر گیا بھوک اور پیاس بھی شدت بھی برداشت کی تو بھائی عزیز کے گھر پہنچا اس کا ٹریکٹر واپس کیا اور پھر وہ مجھے چھوڑ گیا

IMG_20220707_210753.jpg

LcTxR7u1XKaa3e4T1EBuBP18JezPvjFFo8gNuE9CiKHBn3bncr8img7CN2qxG2uMhBGQdxJUMVEW3Mk3XTjZKAbJVMxab8kjfz9ieE5bFSD2pQPXZtP2uGxBGTvphL8Jwf3cTB2UAeVqxbFeL8V6U1qQa.png

جب گھر واپس آیا تو بابا جان نے بھی طبیعت تھوڑی صاف کی اس کے بعد نہایا بھوک بھی بہت زیادہ لگی ہوئی تھی تو نہانے کے بعد کھانا کھایا اور سو گیا اس کے بعد شام سے کچھ دیر پہلے ایک بھائی نے اٹھایا ہم بھائیوں میں صلح ہو گئی میں نے معافی مانگ لی پھر تھوڑی دیر گپ شپ کی اور میں مرغوں کی دیکھ بھال میں مصروف ہو گیا میں نے پہلے چھوٹے بچوں کو کھول دیا اور تمام کو آٹا کھلایا اس کے بعد بڑے مرغوں کو کھلایا پھر میرا نیٹ پیکج ختم ہو گیا تھا تو قریبی ایک دوکان پر چلا گیا وہاں سے ایزی لوڈ کرایا پیکج لگا لیا گھر واپس آیا تو شام کا کھانا کھانے بیٹھ گیا آج تھوڑی دیر بعد میں اور میرا چھوٹا کزن ہم دودھ والی بوتل پینے کے لئے گئے مگر وہ دوکان بند تھی تو واپس آ گئے یہ رہی میری آج کی ڈائری انشاء اللہ پھر ملاقات ہو گئی دعاؤں میں یاد رکھیں ❤️

IMG_20220707_211755.jpg

❣️❣️ اللہ حافظ ❣️❣️

2VZXybTSZJq1AreaDn1D7Jp7ZEvgLC9TvJctofX1ChMgSZoCW7Gf32GKpCsQA5HHAQQsF4PN9jwwffuSNRKb85vNFK9NcNdmxh7q84RnHjbjHEed4VHSEkroo31cLcqv1tpKgXn6FFxTU5SH8LbkDKUfsqY.png

Best Regards ✍️🌼
Hammad Khan

Special Mention:
@haidermehdi || @hassanabid ||
@vvarishayy || @event-horizon||
@steemit-pak ||

45GhBmKYa8LQ7FKvbgfn8zqd6W2YEX34pMmaoxBszxVcFZv5kmMPyEtMREGYZG3G6Uhekfe7zv5TcqJTnNVzhhYEWtCUEAQNikLELEMJJB...1Ys15EKSHhziBW2fmYKATC93UmYNLbUQCru9NCF21UMv4pMAL4wBAjueA8fn3FTCwvZmmYXtzmEMc7Kh7LnDv53EuUttJMS2qoJhaXc37Rj9Z8aUrNqiuSaHWW.png

Coin Marketplace

STEEM 0.16
TRX 0.16
JST 0.032
BTC 59010.30
ETH 2515.57
USDT 1.00
SBD 2.45