🇵🇰اسٹیم اٹ پاکستان
کے تمام مسلمان بہن بھائیوں کو حماد خان کی طرف سے السلام علیکم کیسے ہیں آپ سب دوست امید کرتا ہوں خیر خیریت سے ہونگے اور بہت اچھے ہونگے میں بھی اللہ تعالیٰ کے کرم سے ٹھیک ٹھاک ہوں اور میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کمیونٹی کے تمام ممبران کو ہمیشہ خوش رکھے اور مصیبتوں سے بچائے اور کبھی کسی کو کسی بڑے دوکھ یا تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے
ہر روز کی طرح میں آج بھی آپ لوگوں کے پاس اپنا گزرا ہوا دن لے کر حاضر ہوں تو آئیے شروع کرتے ہیں میری آج کی صبح سے میں صبح سویرے اُٹھا تو کچھ دیر موبائل استعمال کرتا رہا پھر میں نے اپنے چھوٹے کزن کو بلایا اور کہا کہ چلو گاؤں چلتے ہیں میں نے باجرے کی فصل کاشت کرنی تھی مگر اتوار والے دن بارش ہو گئی جس کی وجہ سے میں فصل کاشت نہیں کر سکا کیونکہ زمینوں میں بہت زیادہ پانی کھڑے تھے تو اسلیئے میں نے کزن سے کہا کہ گاؤں چلتے ہیں وہاں زمین دیکھیں گے اگر حل چلنے کے قابل ہوئی تو ٹریکٹر وہیں گاؤں میں کھڑا ہے تم حل چلانا کیونکہ میری کچھ طبیعت خراب تھی تو جب ہم گاؤں پہنچے دیکھا تو ابھی تک کیچڑ باقی تھا ابھی حل چلانا نہ ممکن تھا تو ہم نے وہیں قریب میں موجود اپنی منگی کی فصل دیکھی اور واپس روانہ ہو گئے
| |
گھر پہنچنے کے بعد میں مرغوں کی دیکھ بھال میں مصروف ہو گیا مرغوں میں نے مرغوں کے لیے جب آٹا بنایا تو اس میں تین قسم کی دوا شامل کی کیونکہ بیماری کب سے مرغوں کا پیچھا نہیں چھوڑ رہی اور آج صبح میں نے دیکھا تو چھوٹے بچے پریشان تھے ان پر بیماری حملہ کر رہی تھی تو اسلیئے میں نے انہیں دوا دے دی اب شفا دینی والی ذات اللہ ربّ العزت ہے مرغوں کی دیکھ بھال کہ بعد مجھے بھائی نے کہا کہ گھوڑا گاڑی کے پیئے میں جو بیرنگ لگتا ہے وہ ٹوٹ گیا ہے اور تم لے انا مگر میرا اب دوکان پر جانے کا وقت ہو چکا تھا میں اگر وہ سامان لینے جاتا تو لیٹ ہو جاتا تو میں نے اپنے ایک بھائی سے کہا کہ تم یہ سامان لے آؤ میں نے اسے پتا اور اس دوکاندار کا نام بتایا اور گھوڑا گاڑی کا پہیہ کھول کر وہ سامان نکال کر اسے دے دیا اس کے بعد میں نے تیاری کی اور اپنے استاد محترم کے ساتھ دوکان کی طرف روانہ ہو گیا
دوکان پر پہنچنے کے تھوڑی دیر بعد ہم کام میں مصروف ہو گئے میرا استاد گھر سے ایک موبائل لے کر ایا تھا جو ہمارے پڑوسیوں کا تھا وہ موبائل آن تو ہو رہا تھا مگر ڈسپلے نہیں دے رہا تھا تو جب ہم نے اسے اوپن کیا تو اس کی ٹچ والی سٹرپ کھلی ہوئی تھی وہ پھر سے لگا کر موبائل فون پیک کر دیا اس کے بعد مجھے کہا کہ چائے والے کو کہو چائے لے کر آ جائے جب ہم نے چائے پی تو پھر کچھ دیر کام کیا موبائل بہت پڑے ہوئے تھے قریب کے دوکانداروں کے موبائل بھی پڑے تھے جو ٹھیک کرنے تھے
مگر کاویا جو کہ بہت مین چیز ہے جس کے بغیر کام نہیں ہوتا وہ خراب ہو گیا اس کے اندر جو راڈ لگتا ہے وہ خراب ہو گیا اور ساتھ میں ایک اور چیز جو ہم ائی سی چینج کرتے وقت استعمال کرتے ہیں پہلے استاد محترم نے کہا کہ ایک ڈبی یہ لے آؤ وہ لے کر واپس آیا تو پھر کہا کہ دوسری دوکان پر چلے جاؤ اور وہاں سے کاویے کا ایلیمنٹ لے کر آؤ پھر میں وہ لے کر ایا تھوڑی دیر بعد ہم نے کام شروع کر دیا اب جو موبائل ہم ٹھیک کر رہے تھے یہ بلکل ڈیڈ تھا اس نے بہت زیادہ وقت لیا آخر کار سر میں درد ہونے لگ گیا مگر وہ موبائل ٹھیک نہیں ہوا ایک موبائل قریب والے دوکاندار کا پڑا ہوا تھا جس کا سگنل آئی کا مسلہ تھا وہ بھی ٹھیک نہیں ہو رہا تھا دوپہر کا کھانا بھی نہیں کھایا جب میں جانے والا تھا کی میرے ایک کزن کو فون آیا گھر سے کے فلاح چھوٹے کزن کی طبیعت اچانک بگڑ گئی ہے اور اسے ہسپتال لے کر آ رہے ہیں
| |
تھوڑی دیر بعد ہم بھی ہسپتال پہنچ گئے اس وقت میرے کزن کو ڈرپ لگی ہوئی تھی وہ اس کی طبیعت کافی بہتر تھی مگر بھوک کی وجہ سے میری طبیعت بگڑ رہی تھی تو میں وہاں سے اٹھا قریبی ایک ہوٹل پر چلا گیا وہاں کے چنے بہت مشہور ہیں بہت مزے کے ہوتے ہیں تو میں نے اس ہوٹل پر بیٹھ کر چنے کھائے اس کے بعد میں اپنے ایک دوست کے لیے نسوار لینے کے لیے چلا گیا جب واپس آیا تو میں اور میرا کزن ہم گھر کی طرف روانہ ہو گئے راستے میں میرے دوست کے پاس کچھ دیر رکے اس نے بہت بڑا سا بیل لیا ہے ہم نے وہ دیکھا کچھ دیر گپ شپ کی اور گھر کی طرف روانہ ہو گئے
| |
گھر پہنچنے کے بعد میں کچھ دیر تک انڈین پنجابی مووی دیکھتا رہا جو میں آدھی سے زیادہ پہلے دیکھ چکا تھا جب میں نے مکمل دیکھ لی تو میں اٹھا اور اپنے رشتے داروں کے گھر چلا گیا کچھ دیر ان کے ساتھ گزاری اس کے بعد میں گھر واپس آیا تو کھلی ہوا میں کچھ دیر اپنے جانوروں کے پاس بیٹھا رہا اور شام ہو گئی تھی کہ مجھے یاد آ گیا کے مرغے تو ابھی بھوکھے کھڑے ہیں میں نے تمام چھوٹے بڑے مرغوں کی دیکھ بھال کی انہیں کھلایا پھر تھوڑی دیر بعد شام کا کھانا کھایا یہ رہا میرا آج کا دن انشاء اللہ پھر ملیں گے دعاؤں میں یاد رکھیں
Best Regards ✍️🌼
Hammad Khan
Special Mention:
@haidermehdi || @hassanabid ||
@vvarishayy || @event-horizon||
@steemit-pak ||
Thankyou for Posting in Steemit Pakistan.