The Diary Game All Activity To steemit-pak 🌹|| 12- 7- 2022 || #Club75 || By @hammad44

in STEEMIT PAKISTAN2 years ago

🇵🇰اسٹیم اٹ پاکستان
کے تمام مسلمان بہن بھائیوں کو حماد خان کی طرف سے السلام علیکم کیسے ہیں آپ سب دوست امید کرتا ہوں خیر خیریت سے ہونگے اور بہت اچھے ہونگے میں بھی اللہ تعالیٰ کے کرم سے ٹھیک ٹھاک ہوں اور میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کمیونٹی کے تمام ممبران کو ہمیشہ خوش رکھے اور مصیبتوں سے بچائے اور کبھی کسی کو کسی بڑے دوکھ یا تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے

photogrid.collagemaker.photocollage.squarefit_2022712214123520.png

LcTxR7u1XKaa3e4T1EBuBP18JezPvjFFo8gNuE9CiKHBn3bncr8img7CN2qxG2uMhBGQdxJUMVEW3Mk3XTjZKAbJVMxab8kjfz9ieE5bFSD2pQPXZtP2uGxBGTvphL8Jwf3cTB2UAeVqxbFeL8V6U1qQa.png

سب لوگوں کو میری طرف سے عید کا تیسرا اور آخری دن مبارک آئیے شروع کرتے ہیں میری آج کی صبح سے میں آج صبح اٹھا تو کچھ دیر تک موبائل استعمال کرتا رہا اس کے بعد اٹھا موبائل چارجنگ پر لگا دیا اور پھر سو گیا تھوڑی سونے کے بعد جب اٹھا تو میں ہر روز کی طرح مرغوں کی دیکھ بھال میں مصروف ہو گیا آٹا بنایا اور چھوٹے بچوں کو کھلایا اس کے بعد بڑے مرغوں کو کھلایا اور پھر گھر سے باہر کھلی ہوا میں بیٹھ گیا موسم بہت پیارا بنا ہوا تھا بادل چھائے ہوئے تھے میرا کزن چھت پر بیٹھ کر نیٹ چلا رہا تھا تو میں نے بھی اس سے ہاٹ سپاٹ مانگا کیونکہ اس کہ پاس زونگ کی سم ہے اور پہلے ہمارے علاقے میں نیٹ کی سروس بہت کم تھی چاہے کوئی بھی نیٹورک ہو تو اب زونگ کی کمپنی والوں نے ہمارے علاقے میں ٹاور لگایا ہے تو زونگ کا نیٹورک بہت بہترین ہو گیا ہے اور میرے پاس ابھی تک جیز ہے تو میں نے کزن سے نیٹ مانگا اور کچھ دیر تک چھت پر بیٹھ کر موبائل استعمال کرتے رہے

IMG_20220712_193417.jpg

LcTxR7u1XKaa3e4T1EBuBP18JezPvjFFo8gNuE9CiKHBn3bncr8img7CN2qxG2uMhBGQdxJUMVEW3Mk3XTjZKAbJVMxab8kjfz9ieE5bFSD2pQPXZtP2uGxBGTvphL8Jwf3cTB2UAeVqxbFeL8V6U1qQa.png

ابھی میں وہیں بیٹھا تھا کہ نیچے مرغوں کی لڑائی ہو گئی ایک مرغا تو میرا ہر وقت کھلا ہوتا ہے اور ایک میں نے تھوڑی دیر کے لیے کھولا تھا تاکہ کھا پی لے مگر بند کرنا بھول گیا تو جب ان دونوں کا آمنا سامنا ہوا تو لڑائی ہو گئی پھر میں دوڑتے ہوئے آیا اور ایک کو پکڑ کر بند کر دیا پھر تھوڑی دیر بعد مجھے میرے چھوٹے کزن نے کہا کہ گاؤں چلتے ہیں موسم اچھا ہے تصویریں بھی بنائیں گے اور ٹائم بھی پاس ہو جائے گا تو ہم نے تیاری کی ڈی ایس ایل آر کیمرہ اٹھایا اور گاؤں کی طرف روانہ ہو گئے تو ہم ہمارے گاؤں کے ٹیوب ویل پر پہنچے میں نے کچھ دن پہلے وہاں پر باجرے کی فصل کاشت کی تھی وہ دیکھی تو آگ رہی تھی اس کے بعد میں نے وہاں پر کھڑی اپنی منگی کی فصل دیکھی الحمدللہ بہت اچھی فصل تھی اور بارش بھی ہو رہی ہے تو اور بھی زیادہ ترو تازگی آ گئی تھی اس میں اس کے بعد ہم نے وہیں چند تصویریں بنائیں

IMG_20220712_151524.jpg

LcTxR7u1XKaa3e4T1EBuBP18JezPvjFFo8gNuE9CiKHBn3bncr8img7CN2qxG2uMhBGQdxJUMVEW3Mk3XTjZKAbJVMxab8kjfz9ieE5bFSD2pQPXZtP2uGxBGTvphL8Jwf3cTB2UAeVqxbFeL8V6U1qQa.png

اس کے بعد واپس روانہ ہو گئے ہم گھر کی طرف آ رہے تھے کہ راستے میں سڑک کے قریب پشتون بھیڑوں بکریوں کا ایک بہت بڑا ریوڑ لے کر جا رہے تھے تو میں نے کزن سے کہا کہ چلتے ہیں بھیڑوں بکریوں کے ساتھ تصویریں بنائیں گے تو ہم وہاں پہنچے پہلے ان سے اجازت لی اس کے بعد چند تصویریں بنائیں اور پھر گھر واپس آ رہے تھے کہ راستے میں ایک میڈیکل سٹور ہے وہاں رکے وہاں سے میں نے اپنے مرغوں کو دینے کے لیے کچھ میڈیسن لیں اور گھر واپس آئے تو بڑے بھائی نے کہا کہ چائے باہر لے آؤ مہمان آئے ہوئے تھے تو میں نے انہیں چائے پلائی اس کے بعد گھر واپس آ گیا تھوڑی دیر بعد دوپہر کا کھانا تیار ہو گیا تو میں نے کھانا کھایا اور پھر تھوڑی دیر کے لیے سو گیا جب اٹھا آرام نہیں آ رہا تھا نہ ہی نیند آ رہی تھی تو گھر سے باہر کھلی ہوا میں بیٹھ کر موبائل استعمال کرتا رہا

IMG_20220712_150726.jpg

IMG_20220712_151250.jpg

IMG_20220712_181336.jpg

LcTxR7u1XKaa3e4T1EBuBP18JezPvjFFo8gNuE9CiKHBn3bncr8img7CN2qxG2uMhBGQdxJUMVEW3Mk3XTjZKAbJVMxab8kjfz9ieE5bFSD2pQPXZtP2uGxBGTvphL8Jwf3cTB2UAeVqxbFeL8V6U1qQa.png

پھر گھر کی طرف آیا چائے پی اور اس کے بعد شام سے کچھ دیر پہلے میں نہایا اور گھر سے باہر نکلا تو میرا ایک کزن بیٹھا ہوا تھا تو ہم گپ شپ کرتے رہے اور پھر باتوں باتوں میں پرانی تصویریں کا زکر ہوا تو میں نے اسے اپنے موبائل سے کافی ساری پرانی تصویریں نکلال کر دکھائی جو اس کی میرے پاس تھیں اور تھوڑی دیر بعد وہ چلا گیا تو میں اپنے ایک چچا کے گھر گیا مگر جلدی سے واپس آ گیا کیونکہ مجھے بہت بھوک لگی ہوئی تھی گھر واپس آیا تو شام کا کھانا تقریباً تیار تھا اور آج کھانے میں اونٹ کا گوشت تھا میرے بھائی کو کسی دوست نے آج اونٹ کا گوشت دیا تھا تو آج زندگی میں پہلی بار میں نے اونٹ کا گوشت کھایا اور پھر کچھ دیر اپنے بڑے بھائی اور بھتیجوں کے پاس بیٹھ گیا کچھ باتیں کیں اس کے بعد میں اور میرا چھوٹا کزن معمول کے مطابق دودھ والی بوتلیں پینے کے لئے چلے گئے جب ہم واپس آئے تو مجھے ایک دوست کا فون آیا کچھ دیر تک اس کے ساتھ گپ شپ کی

IMG_20220712_194102.jpg

LcTxR7u1XKaa3e4T1EBuBP18JezPvjFFo8gNuE9CiKHBn3bncr8img7CN2qxG2uMhBGQdxJUMVEW3Mk3XTjZKAbJVMxab8kjfz9ieE5bFSD2pQPXZtP2uGxBGTvphL8Jwf3cTB2UAeVqxbFeL8V6U1qQa.png

یہ رہی میری آج کی مصروفیات امید کرتا ہوں تمام بہن بھائیوں کا دن میری طرح بہت اچھا گزرا ہو گیا اگر زندگی رہی تو انشاء اللہ پھر ملاقات ہو گئی ایک نئی ڈائری کے ساتھ دعاؤں میں ہمیشہ یاد رکھیں اللہ حافظ

2VZXybTSZJq1AreaDn1D7Jp7ZEvgLC9TvJctofX1ChMgSZoCW7Gf32GKpCsQA5HHAQQsF4PN9jwwffuSNRKb85vNFK9NcNdmxh7q84RnHjbjHEed4VHSEkroo31cLcqv1tpKgXn6FFxTU5SH8LbkDKUfsqY.png

Best Regards ✍️🌼
Hammad Khan

Special Mention:
@haidermehdi || @hassanabid ||
@vvarishayy || @event-horizon||
@steemit-pak ||

45GhBmKYa8LQ7FKvbgfn8zqd6W2YEX34pMmaoxBszxVcFZv5kmMPyEtMREGYZG3G6Uhekfe7zv5TcqJTnNVzhhYEWtCUEAQNikLELEMJJB...1Ys15EKSHhziBW2fmYKATC93UmYNLbUQCru9NCF21UMv4pMAL4wBAjueA8fn3FTCwvZmmYXtzmEMc7Kh7LnDv53EuUttJMS2qoJhaXc37Rj9Z8aUrNqiuSaHWW.png

Sort:  
 2 years ago (edited)

Thankyou for Posting in Steemit Pakistan.

CheckAction
#Club75
Burn Steem 25
Steemexclusive
Number Of Words873
Number Of Upvotes3
Number Of Comments0

Please Don't use Tag #burnsteem25 if you haven't set beneficiary 25% to null

Coin Marketplace

STEEM 0.20
TRX 0.13
JST 0.029
BTC 66682.62
ETH 3447.75
USDT 1.00
SBD 2.73