میں آج صبح سحری کے وقت اٹھا تو بھائی کے لیے سحری کا سامان لیا اور مسجد کی طرف روانہ ہو گیا وہاں پہنچا تو سامان رکھ دیا اور پھر گھر کی طرف واپس آیا اور پھر سو گیا❤️
اس کے بعد جب صبح ابو جان نے آواز دی تو میں اٹھا تو بابا جان نے کہا کہ اٹھو اور گھوڑا گاڑی کا ٹائر پینچر ہے😁 اسے لے جاؤ تو میں اٹھا ٹائر کھولا اور پھر موٹر سائیکل پر لوڈ کر کے لے گیا وہاں پہنچا تو اس آدمی نے کہا کہ کچھ دیر تک لے جانا میں گھر کی طرف واپس آیا اور کافی دنوں سے کسی نہ کسی چیز کا ٹائر بھی مجھے مشکل میں ڈالنے کے لیے پینچر😛 ہو جاتا ہے تو پھر کچھ دیر بعد گیا ٹائر اٹھایا گھر واپس آیا تو گھوڑا گاڑی کو فٹ کیا
اس کے بعد میں نے ناشتہ کیا
🍳ناشتہ🍳
اور پھر معمول کے مطابق اپنے مرغوں کی دیکھ بھال میں مصروف ہو گیا انہیں کھلایا پلایا پھر منہ ہاتھ دھویا موٹر سائیکل لی اور درزی کی دوکان پر چلا گیا اپنے سلے ہوئے کپڑے اٹھانے کے لیے وہاں پہنچا تو میرے تین سوٹ تیار تھے وہ اٹھائے پھر وہیں ایک کزن بیٹھا تھا اس نے کہا کہ مجھے چھوڑ دو تو اسے چھوڑ اس کے بعد اٹے والی مشین پر چلا گیا وہاں سے اٹے کی بوری اٹھائی اور گھر واپس آیا گیا سامان گھر رکھ دیا
👕عید کے کپڑے👕
اس کے بعد میں اپنے دوست کی طرف چلا گیا گپ شپ کرنے کے لیے وہاں پہنچا اور کافی دیر تک وہاں بیٹھا رہا پھر میرا ایک رشتے دار اور ایک دوست انہوں نے مجھے بلایا اور کہا کہ جلدی آو کچھ مسلہ ہے میں وہاں پہنچا تو ان کے پاس دو آدمی بیٹھے ہوئے تھے تو میرا رشتے دار کہنے لگا کہ یہ جو دو آدمی بیٹھے ہیں یہ کچھ دیر پہلے میانوالی سے آ رہے تھے اور جب یہ شہباز خیل موڑ پر پہنچے تو وہاں یہ اس نمکو شاپ پر رکے جو آپ کے بہت قریبی دوست ہیں انہوں نے وہاں سے کچھ کھانے پینے کا سامان لیا تو ان کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس 21 ہزار روپیہ تھا جو کہ ہمیں لگتا ہے وہیں گر گیا ہے جب ہم تھوڑا اگے پڑول دلوانے کے لیے روکے تو ہمارے پاس پیسے نہیں تھے
پھر ہم واپس اسی شوپ پر گئے تو وہاں ایک بزرگ بیٹھا تھا ہم نے اسے بتایا اور کہا کہ کیمرہ ریکاڈ چیک کر کے ہمیں دکھائیں تو وہ بولا کے کیمرہ تو چل ہی نہیں رہا کافی دن سے ہمارے ایل سی ڈی خراب ہے تو آپ اب ہمارے ساتھ آئیں اور ہمیں کیمرہ ریکاڈ چیک کرا کے دیں تو پھر ہم روانہ ہو گئے
🛣️بالاباغ روڈ🛣️
پہلے ہم ان کے گھر شہباز خیل شہر پہنچے وہاں سے میں نے اپنے دوست کو ساتھ لیا اس کا بڑا بھائی جو اس شوپ پر بیٹھتا ہے اور گھر پر نہیں تھا ہم وہاں پہنچے تو واقعی ایل سی ڈی نہیں تھی تو میرے دوست نے ساتھ جو ان کا ایک بہت بڑا سٹور ہے وہاں سے ایل سی ڈی کھولی اور ہمیں ویڈیو دکھائی مگر پیسے وہاں نہیں گرے تھے انہیں کوئی غلط فہمی تھی اس کے بعد میں نے اپنے دوست کا شکریہ ادا کیا اور گھر کی طرف واپس آیا
😋پکوڑے😋
گھر پہنچنے کے بعد میں نے دوپہر کا کھانا کھایا اور کھانا کھانے کے بعد میں سو گیا پھر جب اٹھا تو کچھ دیر موبائل یوز کیا اور پھر اپنے مرغوں کو کھلایا پلایا اور ان کی دیکھ بھال کی اس کے بعد مجھے بھائی نے بلایا تو میں بھائی کی طرف مسجد میں چلا گیا بھائی کی بات سنی اس کے بعد موٹر سائیکل لی اور گاؤں کی سڑک پر تھوڑی کھلی ہوا میں چلا گیا دو تین کلومیٹر تک گیا پھر آہستہ آہستہ گھر کی طرف واپس آ گیا
🌹گاؤں میں سبزی کی فصل🌹
پھر کافی دیر تک موبائل یوز کیا اس کے بعد افتاری کا وقت ہونے لگا تو میں نے افتاری کا سامان اٹھایا اور مسجد میں گیا وہاں بھائی کو سامان دیا پھر گھر واپس آیا
❤️افتاری❤️
اس کے بعد شام کا کھانا دینے کے لیے چلا گیا کھانے دینے کے بعد گھر واپس آیا تو میں نے خود کھانا کھایا اج شام کے کھانے میں پھر پرندے پکے ہوئے تھے جو بابا جان گاؤں سے شکار کر کے لائے تھے کھانا کھانے کے بعد کچھ دیر گھر والوں کے ساتھ گپ شپ کی
🍘 گھر میں بنائی گئی تندور کی روٹی 🍘
💠💠 اللہ حافظ 💠💠
Special Mention:
@haidermehdi || @vvarishayy || @hassanabid || @steemit-pak || @event-horizon||
Regard @hammad44✍️❤️
Amazing post keep it up 🙂
Shukria
Boht afsos hua in sahab k nuqsan ka parh k. Allah unki madad karay. Ameen.
Pakoray boht lazeez lag rahay hain.
Aap ne boht achi post ki hai. MashAllah!
Shukria
Your diary is very cute and your diary writing style is also very cute and you have posted a picture of me in the post she also looks very good
Thanks 😊
اردو کی پوسٹ آپ پہلے بھی بہت اچھی بناتے ہیں اور یہ بھی ایک بہترین پوسٹ ہے مجھے پڑھ کر بہت اچھا لگا آپ کی اردو کی پوسٹ اتنی اچھی ہوتی ہیں کہ میرا بھی دل کر رہا ہے کہ میں بھی اردو میں پوسٹ بناؤ
Shukria dost ❤️
واعلیکم السلام
Dear brother your posting is so beautiful photographs is so amazing
Thanks 😊