Betterlife The Diary Game || Club5050 || 20 /9 2022 || Steemit-pak by hammad44

in STEEMIT PAKISTAN2 years ago

💞بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم💞

اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحمت والا ہے

✨💞💞💞✨

🔹Start Diary !! 20-9-2022 !!🔹

  • تمام دوستوں کو میرا سلام ❤️ کیسے ہیں آپ سب دوست امید کرتا ہوں خیر خیریت سے ہونگے میں بھی اللہ تعالیٰ کے کرم سے ٹھیک ٹھاک ہوں میں آپ لوگوں کے ساتھ اپنا گزرا ہوا دن شیئر کروں گا تو آئیے شروع کرتے ہیں میری آج کی صبح سے میں صبح سویرے اُٹھا تو اس وقت میرا بھائی گاؤں سے واپس آیا میں نے گھوڑا گاڑی لی اور روانہ ہو گیا میں نے قریبی شہر میں سامان اتارا جب گھر کی طرف واپس آ رہا تھا تو اس وقت سورج طلوع ہو رہا تھا میں نے چند تصویریں بنائیں اور گھر واپس آ گیا

IMG_20220920_203924.jpg

!
  • تھوڑی دیر بعد مجھے گھر والوں نے کہا کہ بچوں کو سکول چھوڑ کر آؤ تو میں چھوٹے بھتیجوں کو سکول چھوڑنے کے لیے چلا گیا انہیں سکول چھوڑا ساتھ ہی میرا ایک دوست کی فرنیچر کی ایک بہت بڑی دوکان ہے میں اس کی طرف چلا کیونکہ میں نے اسے کہا تھا کہ میری گھوڑا گاڑی ٹوٹ گئی ہے نئی بنا دیں وہی پوچھنے کے لئے گیا تو میرے دوست نے کہا کہ جمعرات کے دن گھوڑا گاڑی لے کر آ جاناں تو میں واپس آ گیا جب میں گھر واپس ایا تو مجھے یاد آ گیا کہ مرغوں کے لیے بروفن ٹیبلیٹ لینے کے لیے جاناں تھا میں قریبی ایک میڈیکل سٹور پر چلا گیا وہاں سے کچھ ٹیبلیٹ لیں واپس گھر ایا تو آٹے میں ملا کر پہلے چھوٹے بچوں کو کھلایا اس کے بعد بڑے مرغوں کو کھلایا دیا

IMG_20220920_074628.jpg

  • اس کے بعد میں نے ناشتہ کیا اور ناشتہ کرنے کے بعد میں کچھ دیر تک ڈرامہ سیریل نظام عالم دیکھتا رہا اور پھر میں اٹھا میں نے تیاری کی تھوڑی دیر بعد میں اور میرا کزن ہم دوکان کی طرف روانہ ہو گئے ہم نے ایک جگہ سے کچھ پیسے لے کر جاناں تھا پہلے پیسے لیئے اور پھر کچھ دیر بعد دوکان پر پہنچے تو دوستوں کو سلام کیا تھوڑی دیر بعد دو آدمی آئے انہوں کے پاس کافی سارے موبائل تھے جو کہ رپیئر کرنے تھے مگر میرے استاد محترم ابھی تک نہیں پہنچے تھے میں نے انہیں فون کیا تو معلوم ہوا کہ وہ رابی سینٹر میں داخل ہو رہے ہیں پھر میں نے انہیں موبائل دکھائے اور کام شروع کر دیا
!
  • ایک موبائل کو چارجنگ جیک لگانا تھا استاد محترم نے اس کا چارجنگ جیک چینج کیا پھر اس موبائل کی ایل سی ڈی کا مسلہ تھا میں نے وہ موبائل اوپن کیا اتنے میں ہمارے پڑوسی آ گئے اس بزرگ کے نوکیا 12.80 موبائل تھا جس کا چارجنگ جیک کا بھی مسلہ تھا اور چارجر بھی لینا تھا پہلے ہم چلے گئے اس کے لیے چارجر لیا واپس آ کر میں نے اسے چارجنگ جیک چینج کر دیا وہ چلا گیا تو استاد محترم نے مجھے ایک موبائل کا یونٹ لینے کے لیے بھیجا میں سپیئر پارٹس کی دوکان سے یونٹ لے کر ایا

  • دوپہر کا وقت ہوا تو میں قریبی ہوٹل پر چلا گیا وہاں بیٹھ کر دوپہر کا کھانا کھایا واپس آیا تو موٹر سائیکل لی اور آج کافی دنوں بعد بازار کی طرف دوست کی دوکان پر چلا گیا وہاں پہنچا کچھ دیر گپ شپ کی پھر وہاں سے دو موبائل لیئے واپس ایا کچھ دیر کام کیا اور پھر چار بجے کے بعد میں اور میرا استاد محترم گھر کی طرف روانہ ہو گئے راستے میں ایک جگہ رکے اور میری باجرے کی فصل دیکھی پھر تھوڑی دیر بعد گھر واپس آ گئے گھر پہنچنے کے بعد میں کافی دیر تک ڈرامہ دیکھتا رہا اس کے بعد میں اٹھا مرغوں کو دانے ڈالے اور شام کے وقت کھانا کھایا کھانا کھانے کے بعد ڈرامہ دیکھتا رہا کچھ دیر یہ رہی میری آج کی مصروفیات

IMG_20220920_210807.jpg

✨💞💞💞💞✨
✨💞💞💞✨Allah Hafiz ✨💞💞💞✨
✨💞💞💞💞✨

2VZXybTSZJq1AreaDn1D7Jp7ZEvgLC9TvJctofX1ChMgSZoCW7Gf32GKpCsQA5HHAQQsF4PN9jwwffuSNRKb85vNFK9NcNdmxh7q84RnHjbjHEed4VHSEkroo31cLcqv1tpKgXn6FFxTU5SH8LbkDKUfsqY.png

Best Regards ✍️🌼
Hammad khan

45GhBmKYa8LQ7FKvbgfn8zqd6W2YEX34pMmaoxBszxVcFZv5kmMPyEtMREGYZG3G6Uhekfe7zv5TcqJTnNVzhhYEWtCUEAQNikLELEMJJB...1Ys15EKSHhziBW2fmYKATC93UmYNLbUQCru9NCF21UMv4pMAL4wBAjueA8fn3FTCwvZmmYXtzmEMc7Kh7LnDv53EuUttJMS2qoJhaXc37Rj9Z8aUrNqiuSaHWW.png

Sort:  
 2 years ago 

Hi, Greetings to Steem Pakistan Member. Thanks for sharing your quality content with us

ChecksStatus
Plagiarism-Free
#steemexclusive
#club5050
Bot-Free
#burnsteem25

آپ کے اسکول کی تصاویر بہت خوبصورت ہیں۔ آپ کے پاس اچھا موبائل فون ہے۔ آپ کی فوٹو گرافی بہت اچھی ہے۔

 2 years ago 

ماشاءاللہ آپ نے صبح سویرے سورج طلوع ہونے کی جو تصاویر لی ہیں بہت اچھی فوٹوگرافی کی ہے اور پھر آپ نے دن بھی کافی مصروف گزارا ہے موبائل کی ریپیرنگ کا کام بہت پیچیدہ اور مشکل ہوتا ہے میں تو اسے دیکھ کر بھی تھک جاتا ہوں

Coin Marketplace

STEEM 0.19
TRX 0.14
JST 0.030
BTC 59737.47
ETH 3186.24
USDT 1.00
SBD 2.43