A very busy and beautiful day spent in the city of Lahore

in STEEMIT PAKISTAN2 years ago (edited)

💞بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم💞

اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحمت والا ہے

💞💞💞💞

🔹Start Diary !! 6-9-2022 !!🔹

  • تمام دوست احباب کیسے ہیں امید کرتا ہوں خیر خیریت سے ہونگے اور بہت اچھے ہونگے دوستو میں آج آپ لوگوں کے ساتھ ایک دن دن شیئر کرنے جا رہا ہوں جو کہ پورا دن لاہور میں گزرا اب میں اسے ٹوئٹر تو نہیں کہہ سکتا کیونکہ سارا دن کام کرتے کرتے گزر گیا تو آئیے میرے دن کی شروعات کرتے ہیں 5 تاریخ کی شام کو ہم نے ریل گاڑی پکڑی اور اگلے دن صبح چھ بجے ہم لاہور پہنچ گئے ہم پانچھ دوست تھے اور بہت سارے کام کرنے تھے تو ہم چھ بجے کے قریب اسٹیشن پر اتر گئے

Railway Station Lahore

IMG_20220907_012235.jpg

IMG_20220907_101323.jpg

  • ہاتھ منہ دھویا کیونکہ ساری رات سفر میں گزری اور حالت خراب ہوئی پڑی تھی اس کے بعد اب ہم نے سب سے پہلے جاناں تھا داتا دربار داتا علی ہجویری کے مزار پر تو ہم تھوڑی دیر بعد وہاں پہنچ گئے ہمارے پاس کافی سارے بیگ موجود تھے جن میں ڈی ایس ایل کیمرے موجود تھے تو گیٹ پر کھڑے ہوئے زمہ داران نے ہمیں کہا کہ آپ بیگ اندر نہیں لے کر جا سکتے تو میں اور میرا ایک دوست باہر رکے اور تین لوگ پہلے چلے گئے جب وہ واپس لوٹے تو پھر ہم دونوں گئے مزار پر حاضری دی دعا مانگنے کے بعد واپس آ گئے

Data Darbar Lahore

IMG_20220907_013039.jpg

IMG_20220907_013151.jpg

  • اور اب تہہ یہ ہوا کہ سب سے پہلے ناشتہ کرتے ہیں تو وہیں پر داتا دربار کے قریب ایک جگہ بیٹھ کر ہم نے ناشتہ کیا اور پھر ہم نے علامہ خادم حسین رضوی صاحب کے مزار پر حاضری دینے کا پروگرام بنایا تھوڑا سا پیدل چلنے کے بعد ہم نے ایک گاڑی پکڑی جو کہ ہمیں رضوی دربار کے بلکل قریب چھوڑ آئی تو ہم چلے گئے علامہ خادم حسین رضوی صاحب کے مزار پر حاضری دی تھوڑی دیر بیٹھنے کے بعد وہاں سے واپس روانہ ہو گئے اب ہمارے پاس جو ڈی ایس ایل کیمرے تھے انہیں رپیئر کروانا تھا

Rizvi Darbar Lahore

IMG_20220907_013943.jpg

  • ہم نے وہاں سے ایک گاڑی پکڑی اور حال روڈ پر اتر گئے وہاں پر ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے کیمروں کی تو ابھی تک تقریباً مارکیٹ بند تھی چند ایک دوکانیں کھلی ہوئی تھیں تو ایک رپیئرنگ والے کے پاس پہنچے ہم میں نے اسے تمام کیمرے دکھائی اور ان کے مسلہ بھی بتائے ایک کیمرے کی بوڈی میں کچھ مسلہ تھا باقی کیمروں کے لینز ٹھیک کرنے تھے تو اس آدمی سے ہم نے دو کیمرے ٹھیک کروائے اور ایک رہ گیا تھا مسلہ والا تو ہوا کچھ یوں کہ ہم نے وہ کیمرے وہیں پر اسی مارکیٹ میں سیل کر دیئے اب رہ گئے دو سیٹ ایک جو کہ مسلہ والا تھا اور ایک ٹھیک تھا مسلہ والا میں نے اپنے استعمال کے لیے بنوایا تھا تو ایک جگہ رپیئر کرنے کے لیے دے دیا

IMG_20220907_015328.jpg

  • اور دوپہر کا وقت تھا تو ہم نے کھانا کھایا کھانا کھانے کے بعد ہم مولا علی علیہ السلام کی صاحب زادی جن کا مزار لاہور میں ہے ان کے مزار پر جانے کا سوچا کافی سارا دور تھا ہمیں کافی ٹائم لگا آخر کار جب وہاں پہنچے تو مزار بند تھا اندر لوگ کام کر رہے تھے کسی کو اندر نہیں جانے دیا جا رہا تھا لوگ باہر سے سلام کر کے واپس آ رہے تھے تو ہم نے بھی باہر کھڑے ہو کر سلام کیا اور واپس آ رہے تھے اس رپیرنگ ماسٹر کا فون آیا کہنے لگا آپ کا کیمرے تیار پڑا ہے لے جائیں اب پھر واپس روانہ گئے پھر سے کیمرے مارکیٹ میں پہنچے تو کیمرے اٹھا لیا اور پھر آگے روانہ ہو گئے

IMG_20220907_101627.jpg

* *اور اس وقت تقریباً چار بجے کا وقت تھا تو ہم پھر سے ریلوے اسٹیشن کی طرف آ گئے ہم نے سوچا کہ پہلے بکنگ کرا لیں اس کے بعد جو باقی کے کام ہوں گے وہ بھی کر لیں گے اور تھوڑی دیر گھوم پھر بھی لیں گے تو ہم نے ٹکٹ لیں تھوڑی دیر بیٹھے رہے اس کے بعد ہم چلے گئے کیونکہ ہم نے کچھ سامان لینا تھا میرا ایک دوست دوبئی جا رہا تھا اس کے لیے سامان لینے تو کچھ شٹ ٹراوزر اقر اور جوتے لیئے اور تھوڑی دیر بازار گھومتے رہے*

IMG_20220907_105535.jpg

IMG_20220907_114303.jpg

  • اور پھر شام کا وقت ہو رہا تھا تو ہم نے پہلے کھانا کھانے کا سوچا تھوڑی دیر پیدل چلتے رہے پھر ایک جگہ بیٹھ کر کھانا کھایا اس کے بعد ریلوے اسٹیشن کی طرف آ گئے کچھ دیر بیٹھے رہے اور پھر اسٹیشن پر چند تصویریں بنائیں اور پھر بیٹھ گئے گاڑی چلنے کے انتظار میں نو بجے ریل گاڑی نکل پڑی تو کافی دیر تک موبائل استعمال کرتا رہا اور پھر سارا دن کام کرتے کرتے میں بہت تھک گیا تھا تو اس کے بعد میں سو گیا یہ رہا میرا لاہور کا سفر

IMG_20220907_115056.jpg

Allah Hafiz 💞

2VZXybTSZJq1AreaDn1D7Jp7ZEvgLC9TvJctofX1ChMgSZoCW7Gf32GKpCsQA5HHAQQsF4PN9jwwffuSNRKb85vNFK9NcNdmxh7q84RnHjbjHEed4VHSEkroo31cLcqv1tpKgXn6FFxTU5SH8LbkDKUfsqY.png

Best Regards ✍️🌼 Hammad Khan

Special Mention:
@haidermehdi || @hassanabid ||
@vvarishayy || @event-horizon||
@steemit-pak ||

45GhBmKYa8LQ7FKvbgfn8zqd6W2YEX34pMmaoxBszxVcFZv5kmMPyEtMREGYZG3G6Uhekfe7zv5TcqJTnNVzhhYEWtCUEAQNikLELEMJJB...1Ys15EKSHhziBW2fmYKATC93UmYNLbUQCru9NCF21UMv4pMAL4wBAjueA8fn3FTCwvZmmYXtzmEMc7Kh7LnDv53EuUttJMS2qoJhaXc37Rj9Z8aUrNqiuSaHWW.png

Sort:  

حماد داتا دربار لاہور میں سب سے اہم اور پر سکون جگہ ہے میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپکی تمام دعائیں ولی اللہ علی ہجویری کے صدقے قبول فرمائے آمین

 2 years ago 

Masha Allah app ka sara din bohat achaa guzra ,nice photography 👍👍

Coin Marketplace

STEEM 0.17
TRX 0.13
JST 0.028
BTC 56482.82
ETH 3004.94
USDT 1.00
SBD 2.21