The diary game, 10%beneficiary to steemit Pakistan, Week end memories

in STEEMIT PAKISTAN2 years ago

آج اتوار کا دن ہے اور ہم سب گھر والوں کو میرے سسرال میں دعوت پے جانا ہے۔ اسلیئے ہم سب ہی صبح جلدی اٹھ گئے اور جانے کی تیاری کرنے لگے۔
ہم لوگ اکثر ہی گیٹ ٹو گیدر رکھ لیتے ہیں ۔کبھی ہمارے گھر،کبھی میرے شوہر کے چھوٹے بھائ کے گھر،اور کبھی بڑے بھائ کے گھر۔ یہ بس ملنے کا ایک بہانہ ہوتا ہے۔ ورنہ روزانہ کی مصروفیات میں باقاعدہ جانا نہیں ہوتا۔اس طریقے سے سب بہن بھائ مل لیتے ہیں۔
صبح کو جلدی اٹھنے کا مطلب یہ ہے کہ ناشتے کی دعوت ہے۔اور 11،یا 12 بجے تک ناشتہ کر لیں گے سب لوگ۔بہر حال ہم سب تیار ہوکر 10:30پے گھر سے نکلے اور راستے سے کچھ پھل لیتے ہوئے 11 بجے ان کے گھر پہنچ گئے۔

20220928_011103.jpg

20220928_011007.jpg

20220925_172912.jpg

سب لوگ ہمارا ہی انتظار کر رہے تھے ہمارے جاتے ہی کھانا لگا دیا سب نے۔ میں نے جلدی سے دہی کی لسی بنائ اور بھابھی نے چائے کا پانی چولھے پے رکھ دیا۔
یہ ایک شاندار دعوت تھی کیونکہ اس میں ہم سب کی پسندیدہ چیز حلیم تھا اور ساتھ ہی ایک اور دل پسند چیز نہاری۔ ہم نے ساتھ ہی چکن لزانیہ بھی بیک ہونے رکھ دیا اور چائے کے ساتھ ہی وہ بھی سرو کر دیا۔

20220928_010911.jpg

اس طرح کھانے کا مزہ دوبالا ہو گیا۔کھانے کے ساتھ سب نے لسی پی اور بعد میں چائے۔ ساتھ ہی میرے شوہر کے چھوٹے بھائ کیک لے آئے اور میٹھے کی کمی بھی پوری ہوگئ

20220928_011018.jpg

۔
ایک ،بردست دن دن گزار کر ہم تقریبا 4 بجے وہاں سے چلے اور میری بہن کے گھر پہنچے۔ مجھے کچھ کام تھا ان سے ۔مغرب کی نماز پڑھ کر ہم اپنے گھر کے لئے روانہ ہوئے ۔

20220925_172715.jpg

20220925_172636.jpg

ایک بہت یادگار اور محبتوں بھرا دن تمام ہوا اور سب اب سونے کی تیاری کر رہے ہیں کیونکہ کل سب کو اسکول اور آفس جانا ہے ۔میں بھی آج کی ڈائری مکمل کر کے سوئوں گی انشاءاللہ۔
آپ سب کو سلام اور بہت ساری دعائیں کہ اللہ پاک آپ سب کو اپنی حفاظت میں رکھے ۔آمین
دعائوں کی طالب @hafsasaadat90۔

Sort:  
 2 years ago 

Hi, Greetings to Steem Pakistan Member. Thanks for sharing your quality content with us

ChecksStatus
Plagiarism-Free
#steemexclusive
#club5050
Bot-Free
#burnsteem25

Note:
ملنے رہنے سے رشتوں میں محبت اور احساسیت پیدا ہوتی ہے ۔ رشتوں میں توازن قائم رہتا ہے ۔ ایک اچھے دن کا آغاز سکون کی نیند کا سبب بنتا ہے ۔ ڈائری لکھنے کا شکریہ

 2 years ago 

MashaAllah you spend very good time with your family. Thankyou for sharing such a nice diary with us ❤

 2 years ago (edited)

جزاک اللہ اپنے رشتہ داروں کے ساتھ گزارے ہوئے لمحے بہت خاص ہوتے ہیں۔

 2 years ago 

Yesss ❤❤

Coin Marketplace

STEEM 0.19
TRX 0.15
JST 0.029
BTC 63466.72
ETH 2683.95
USDT 1.00
SBD 2.80