Diary game

in STEEMIT PAKISTAN3 years ago (edited)

،آہا
آخر کار وہ دن آہی گیا جس کا اتنے دنوں سے انتظار تھا ۔
آج سوموار ہو گیا۔ آج ہمارا کراچی کے لئیے روانہ ہونے کا دن ہے ۔کب سے تیاریاں چل رہی تھیں اپنے شہر کی طرف روانگی ۔بالآخر انتظار کے لمحات ختم ہو گئے۔
اپنے شہر ،اپنے لوگ ،خوبصورت یادہں،امی کا گھر،بچپن کا گزارا ہوا وقت ،ایک ایک سوچ دل کو گرما رہی ہے۔بچوں کا جوش وخروش دیکھنے کے لائق ہے۔ صبح اٹھتے ہی اسٹیشن جانے کی تیاریاں شروع ہو گئیں۔جو چیزیں اٹیچی میں رکھنے سے رہ گئیں تھیں وہ رکھی جا رہی ہیں،توبڑی بیٹی راستے کے کھانے کے لئیے اشیائے خوردونوش تیار کر رہی ہے ،میں خود بھی ایک جگہ سے دوسری جگہ بھاگی بھاگی پھر رہی تھی کہ کہیں کچھ رہ نہ جائے کے جانے سے ۔بہر حال کراچی بہت دور کی جگہ ہے اور کچھ بھول جانے کا مطلب (کف افسوس ملنا)۔لہٰذا ہر چیز بڑی سوچ سوچ کے رکھ رہی تھی۔
ہماریی ننھی منی سی "کورے"
میں اسکاسماجانا ناممکن تھا۔میاں صاحب کرائے کی گاڑی
لےآئے۔جلدی جلدی سامان لوڈ کروایا۔خود بیٹھے اور اب
اسٹیشن پہنچے ۔

IMG-20211027-WA0005.jpg

اتنا سامان دیکھ کہ قلی بھاگے ہوئے آگئے کہ آج زیادہ کمائ ہوجائے گی۔لیکن مقابل اگر ہمارے میاں جیسا بندہ ہو تو ایسی خواہش حسرت ہی بن جاتی ہے۔بڑی لے دے کے بعد سامان قلی کو دیا اٹھانے کو اور خود اس کے پیچھے پیچھے چل پڑے۔آخر کو ٹرہن نے پلیٹ فارم نمبر7 پے آنا تھا اور فاصلہ زیادہ تھا۔
لو جی ٹرین بھی اپنے وقت پے آگئ اور سفر کا وقت شروع۔۔۔۔۔سب سامان ٹرین میں رکھ کے خود بھی اپنی نشستیں سنبھال لیں اور ٹرین کے چلنے کے منتظر ہو گئے ۔ہمارے سامنے والی سیٹوں پے ایک نو بیاہتا جوڑا بیٹھا تھا اور ان کی ایک چھوٹی سی بیٹی بھی تھی جو کہ خود ہی سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئ تھی(بچے تو پھولوں کی مانند ہوتے ہیں جہاں جاتے ہیں اپنی خوشبو سے اپنے ہونے کا احساس دلاتے ہیں)
راستے میی بہاولپور سے سے میری بڑی بہن نے ہمارے ساتھ کراچی جانا تھا جیسے جہسے بہاولپور قریب آرہا تھا دل میں خوشی کے جذبات بڑھے جارہے تھے

IMG-20211026-WA0000.jpg
لوجی آگیا بہاولپور ہم سب ایک ساتھ بیٹھے اپنا سفر گذارنے لگے اور وقت ایسی برق رفتاری سے گذرا کہ پتا ہی نہ چلا اور دیکھتے دیکتھےہی حیدرآباد پہنچ گئے

IMG-20211027-WA0009.jpg
اب بس کراچی دو گھنٹے کی مسافت پے رہ گیا ہے اور یہ وقت بھی ایسے گزرا کہ پتا ہی نہ چلا اور ہم کراچی پہنچ ہی گئے الحمدللہ۔گھر پہنچے تو امی اور باقی اہل خانہ کو منتظرپایا ۔صاف ستھرے ہو کے ناشتہ کیا اور سب سے باری باری تفصیلی حال چال پوچھنے میں لگ گئے ۔جس مقصد(شادی) کے لئے آئے ہہں اس کے کپڑے اور تحفے تحائف کا تبادلہ شروع ہوگیا ۔ اس ہی ہمہ ہمی میں کب رات ہوئ اندازہ ہی نہ ہوا امی کے رات کے کھانے پے بلانےکے لئے آئیں تو پتا چلا کہ دن ختم ہی ہو گیا۔
اس کے ساتھ ہی میری آج کی روداد اپنے اختتام کو پہنچی ۔امید ہے کہ آپ کو پسند آئے گی
اللہ نگہبان
hafsasaadat@90

Sort:  
 3 years ago 

@hafsasaadat90
You have prepared the post very well and you have done various types of photography in it. The special photography of Bahawalpur Railway Station is very great and your post is commendable.

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.16
JST 0.030
BTC 61720.10
ETH 2429.72
USDT 1.00
SBD 2.63